صوابی پہچان ہے شہید کرنل شیرخان کی۔صوابی کی عوام خصوصاََ نوجوان اس ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں

نوجوان سوشل ایکٹیوسٹ و بزنس مین زکریا محمد سلمان ولی خان کو ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے حوالے سے آگاہ کررہے ہیں
============

ابوظہبی== تحسین احمد خان === . . صوابی پہچان ہے شہید کرنل شیرخان کی۔صوابی کی عوام خصوصاََ نوجوان اس ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار نوجوان سوشل ایکٹیوسٹ و بزنس مین زکریا محمد نے صوابی کی مشہورو معروف سیاسی شخصیت سلمان ولی خان سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عید کے بعد ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد کرکے اپنے ملک کے نوجوانوں کوخصوصاََ متحدہ عرب امارات میں روزگار کے مواقع فراہم کرینگے۔سلمان ولی خان نے ضلع صوابی کے نوجوانوں کے حوالے سے زکریا محمد کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ ضلع صوابی نے اس ملک کو کرنل شیر خان،مرحوم ریٹائرڈ جسٹس قیصر خان،کرکٹریاسر شاہ،جنید خان ولی بال پلئیر عبدالرحیم یوسفزئی عارف خان،پہلی خاتون جنرل ریٹائرڈ نگار خان،مشہورو معروف شاعر اسیر صاحب مرحوم،شاعر عزیز مانیروال و دیگرایک ناختم ہونے والی شخصیات کی ایک طویل فہرست ہے۔سلمان ولی خان نے زکریا محمد سے درخواست کی کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں ضلع صوابی کیلئے ایک مخصوص کوٹہ مختص کیا جائے۔ اس موقع پر زکریا محمد نے ضلع صوابی کو سرفہرست رکھنے کا مکمل یقین دلایا اور کہا کہ میرے لئے سب سے پہلے ٹیلنٹ ہے اور میں ٹیلنٹ ہنٹ میں ہر اس ٹیلنٹڈ نوجوان کو سپورٹ کرونگا جو مستحق ہوگا***