ابوظہبی: اوورسیز پاکستانی باعزت روزگار حاصل کرنے کے لیے خلیجی ممالک میں روزگار کے حصول کے لیے مصروف عمل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نوجوان سوشل ایکٹیوسٹ و بزنس مین زکریا محمد نے اپنے آفس میں پاکستان ضلع صوابی سے آئے ممتاز سیاسی شخصیت سلمان صاحب سے ملاقات کے دوران کیا۔


صوابی کی ممتاز سیاسی شخصیت سلمان صاحب کی نوجوان سوشل ایکٹیوسٹ و بزنس مین زکریا محمد سے انکے آفس میں ملاقات۔

ابوظہبی: اوورسیز پاکستانی باعزت روزگار حاصل کرنے کے لیے خلیجی ممالک میں روزگار کے حصول کے لیے مصروف عمل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نوجوان سوشل ایکٹیوسٹ و بزنس مین زکریا محمد نے اپنے آفس میں پاکستان ضلع صوابی سے آئے ممتاز سیاسی شخصیت سلمان صاحب سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانیوں کی کسیر تعداد باعزت روزگار کے حصول کیلئے دن رات ایک کرکے اپنے خاندانوں کی کفالت کا زمہ اٹھائے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر سلمان صاحب نے نوجوان سوشل ایکٹیوسٹ و بزنس مین زکریا محمد کی اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خدمات کو سراہا اور کہا کہ نوجوان ہی اس ملک کا اصل سرمایہ ہیں اور اس ملک کی ترقی و خوشحالی کا دارومدار بھی نوجوانوں اور اوورسیز پاکستانیوں سے منحصر ہیں ۔
=====================

بابر اعظم نےسنچری پہلی بار اسٹیڈیم آنے والی والدہ کے نام کردی
28 فروری ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں پیر کی شب بابر اعظم کی والدہ میچ دیکھنے آئیں اور کپتان نے اپنی ٹیم کے لئے میچ وننگ سنچری بنائی اور یہ اننگز اپنی والدہ سے منسوب کردی۔انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میری والدہ پہلی بار میرا میچ دیکھنے کے لیے گراؤنڈ میں آئی ہیں، ورنہ وہ عام طور سے ٹی وی پر ہی مجھے کھیلتا ہوا دیکھتی تھیں۔میری والدہ خوش قسمتی کی علامت ثابت ہوئی ہیں ۔ سنچری کے بعد بابراعظم پر تنقید کے نشتر چلانے والے نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولراور کمنٹیٹر سائمن ڈول نے تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔