محکمہ بہبود آبادی پنجاب اور ٹی سی آئی گرین سٹار کے باہمی تعاون سے پنجاب میں سماجی رویے کی تبدیلی بارے منعقدہ مواصلاتی اجلاس کا دوسرا روز محقق و دانشور نے خصوصی مقالہ جات پیش کئے

آج کے دور میں میڈیا کو عوام میں چھو ٹے خاندان کی اہمیت و افادیت بارے آ گاہی وقت کی ضرورت بن گیا ہے
بلا قیمت کنٹرا سیپٹیوز ادویات اور معیاری FP خدمات کی فراہمی پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی پہچان ہے. ثمن رائے
لاہور 23فروری:……محکمہ بہبود آبادی پنجاب اور ٹی سی آئی گرین سٹار کے باہمی تعاون سے پنجاب میں سماجی رویے کی تبدیلی بارے منعقدہ مواصلاتی سربراہی اجلاس میں سینئر جرنلسٹ،دانشور، محقق اور کالم نگاروں نے حاضرین کو اپنی سیر حاصل معلو مات سے آگاہی دی۔آج کے اجلاس کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر ثمن رائے، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر نائیلہ الطاف، سی ای او گرین سٹار سوشل مارکیٹنگ پاکستان سید عزیز الرب,چیف آف پارٹی غضنفر عباس، ٹی سی آئی گرین سٹار عالیہ حبیب ڈپٹی چیف آف پارٹی ٹی سی آئی گرین سٹار,ڈاکٹر اسلم باجوہ پرونشل لیڈ، ٹی سی آئی گرین سٹار نے شرکت کی۔میڈیا کی طرف سے محقق و دانشور واصف ناگی و دیگر نے خصوصی مقالہ جات حاضرین کو سنائے۔ ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر ثمن رائے نے اپنے خطاب میں کہا کہ میڈیا نے آج کے جدید اور تیز رفتار دور میں حالات و واقعات کو عوام کے سامنے جس انداز سے پیش کیا وہ ہمیشہ کے لئے ذہنوں میں نقوش ہو گیا۔آج کے دور میں میڈیا کو عوام میں چھو ٹے خاندان کی اہمیت و افادیت بارے آ گاہی وقت کی ضرورت بن گیا ہے۔ بہت جلد پھیلتی آبادی کو کنٹرول کے لئے مایہ ناز جرنلسٹ،محقق اور دانشوروں کی بہبود آبادی میں وقت کی مناسبت سے ان کی رائے اور تجاویز کو تیار کرنے کے لئے تھنک ٹینک کے تصور کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ وقت کا تقاضا ہے کہ نوجوان طلبا ء اور نو بیہاتا جوڑوں کو چھوٹے خاندان کے فوائد بارے مختلف طریقوں سے آ گاہی دی جائے۔ عالمی سطح پر خاندانی منصوبہ بندی کے جدید طریقوں کے ذریعے مردوں اور خواتین میں خاندانی منصوبہ بندی اپنانے کی یکساں شرح کو ممکن بنانے کیلئے امید افزاء اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں۔ سماجی و ثقافتی رکاوٹوں کا خاتمہ یقینی بنانے کیلئے خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق پروگراموں میں مردوں کی شمولیت نا گزیر ہے۔ ا س سلسلے میں مردوں اور عورتوں تک کمیونٹی ورکرز اور ٹیلی ہیلتھ کے ذریعے معلوماتی چینلز کے فروغ سے ان تک رسائی کے حصول کو ممکن بناکر انہیں ایک نیٹ ورک کے ذریعے خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کی فراہمی کو موثربنا دیا گیا ہے۔ محکمہ بہبودِ آبادی اور ٹی سی آئی گرین سٹار کے تعاون سے منعقدہ معاشرتی رویوں کی تبدیلی کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے سی ای او گرین سٹار(سبزستارہ) سید عزیز الرب نے کہا کہ معاشرتی تقاضے بڑی تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں۔ آبادی کا رجحان اور رویے آبادی میں تیزی کے تناسب کی مثل تیز رفتاری کا شکار ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ وقت اور ضرورت کے مطابق روئیوں میں مثبت تبدیلیوں کے لیے مل کر کوشش کی جائے۔

کیٹاگری میں : صحت