گلوکار سونو نگم سے 14سال بعد دبئی میں ملاقات

لاہور(کلچرل رپورٹر)بھارتی میوزک پروگرام چھوٹے سے استاد سے بین الاقوامی شہرت حاصل کرنے والے گلوکار فرخ علی مون کی اپنے پسندیدہ شہرت آفاق بھارتی گلوکار سونو نگم سے 14سال بعد دبئی میں ملاقات دونوں کی جذباتی ملاقات میں دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا سونو نگم اپنے شاگرد فرخ وعلی مون کو گلے لگار بوسے دیتے ہوئے انکھوں میں انسوں لئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے رہے ویڈیو وائرل ہوگئی دنوں گلوکاروں نے دبئی میں منعقدہ ارینا کلب میں منعقدہ میوزک کنسرٹ شو میں ملاقات کی اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سونو نگم کا کہنا تھا میرے بہت ہی پیارے فرخ علی مون سے کئی سالوں سے بعد ملاقات پر بے حد خوشی محسوس ہورہی مون نے چھوٹی سی عمر میں اپنی آواز سے ہمارے دل جیت لئے تھے اب بڑا ہوکر بھی میوزک دنیا میں بہت نام پیدا کرے گا اس موقع پر فرخ علی مون نے کہا کہ مجھے اپنے ماں باپ کے بعد میرے پسندیدہ گلوکار سونونگم جی سے اتنا پیار ملا ہے جو میں الفاظوں میں بیان نہیں کر سکتا مون کا مزید کہنا تھا سونو جی کی دعوت پر دبئی میں ان سے ملاقات ہوئی جو میری زندگی کو خوشگوار لمحہ ہے انہوں نے میرے کام کی بھی تعریف کی اور میرے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے فرخ علی مون کو بالی وڈ فنکاروں میں چھوٹی سے عمر میں ہی بے حد پزیرائی حاصل ہوچکی ہے جو گاہے بگاہے ان کے لئے اپنی محبتوں کا اظہار بھی کرتے ہوئے نظر آتے رہتے ہیں