دنیا کی بڑی اسٹیل کانفرنس میں پاکستان کے نامور چہروں کی تلاش ؟35 ویں سالانہ اسٹیل کانفرنس میں 300 کمپنیوں کے 500 ڈیلی گیٹس کی شرکت

دنیا بھر میں اسٹیل کی صنعت سے وابستہ سرمایہ کار اور کاروباری افراد انتظار کرتے ہیں کہ کوئی بین الاقوامی اسٹیل کانفرنس منعقد ہو تو وہ اس میں ضرور شرکت کریں مہینوں پہلے ٹریول پلان اور ایر لائن اور ہوٹل بکنگ کرا لی جاتی ہے سال 2024 کی سب سے بڑی اسٹیل کانفرنس کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں لیکن ابھی تک پاکستان کے نامور چہروں کی تلاش جاری ہے ۔ بین الاقوامی سطح پر اسٹیل کے مستقبل اور درپیش چیلنجوں کے حوالے سے ماہرین اس اہم کانفرنس میں اپنے مشاہدات تجربات اور تجاویز پیش کریں گے 35ویں سالانہ اسٹیل کانفرنس ٹمپا میں 28 سے 30 جنوری تک منعقد ہوگی

جس کے لیے دنیا بھر سے 300 بڑی کمپنیوں کے 500 مندوبین کی شرکت کا اعلامیہ سامنے ا چکا ہے منتظمین کے مطابق اب تک ہونے والی یہ سب سے بڑی کانفرنس ہوگی اور اس میں پچھلے سال کا ریکارڈ بھی ٹوٹ جائے گا کانفرنس میں

سٹیل ملز ٹریڈنگ کمپنیز مینوفیکچرنگ ڈسٹریبیوشن لوجسٹکس ویئر ہاؤسز اور بندرگاہوں کے ایگزیکٹوز اور ان کے علاوہ انڈسٹری کے تجزیہ کار بینکرز اور سپلائرز بھی شرکت کر رہے ہیں

بندوبین کو میریٹ واٹر سٹریٹ ہوٹل میں ٹھہرایا جا رہا ہے کچھ مندوبین شیرٹن ٹامپا ریور واک ہوٹل اور کچھ حیات ہاؤس ٹیم پر ڈاؤن ڈاؤن میں ٹھہریں گے منتظمین کی جانب سے اسٹیل کانفرنس کی تازہ معلومات کی اگاہی کے لیے خصوصی طور پر

ایک اسٹیل کانفرنس ایپ بھی متعارف کرائی گئی ہے جو ان تمام مندوبین کو معلومات فراہم کر رہی ہے جنہوں نے رجسٹریشن فیس ادا کر کے اپنی بکنگ کرائی ہے منتظمین کی جانب سے دنیا بھر کی سرکردہ اسٹیل کمپنیوں کی طویل فہرست جاری کی گئی ہے جن کے مندوبین کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں ۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC