وہ شعبے ،جہاں پاکستان میں بسکٹ کمپنیاں آگے نہیں بڑھ سکیں ،انہیں ابھی اور بہت کچھ سیکھنے اور آزمانے کی ضرورت ہے ۔

جب آپ چائے کے ساتھ خصوصا شام کی چائے کے ساتھ کچھ کھانے کا سوچتے ہیں تو عام طور پر سب سے پہلا دھیان بسکٹ کی طرف جاتا ہے اور ملک بھر میں چائے بسکٹ بہت شوق سے مہمانوں کے سامنے پیش بھی کیے جاتے ہیں اور مہمانوں کے بغیر خود بھی گھر والے اس کا شوق رکھتے ہیں ہمارے یہاں خوش قسمتی سے بسکٹ کمپنیوں سے لے کر گلی محلے کی بیکریوں تک لا تعداد اقسام کے بسکٹ تیار کیے جاتے ہیں اور ہم سب ان بسکٹس کو شوق سے کھاتے ہیں ان میں میٹھے بسکٹ بھی شامل ہیں اور نمکین بھی ۔کوئی شک نہیں کہ ان کا معیار اور ذائقہ بے مثال اور لاجواب ہوتا ہے ۔
لیکن جب اپ دیسی اسنیکس کی بات کرتے ہیں تو یقین مانیں اس معاملے میں پاکستان کی بسکٹ کمپنیاں اتنا آگے نہیں بڑھ سکیں جتنا بڑھ سکتی تھیں ۔انہیں ابھی اور بہت کچھ سیکھنے اور آزمانے کی ضرورت ہے ۔
خاص طور پر برسات کے موسم میں ہمارے یہاں چائے کے ساتھ پکوڑے نمبر ون چوائس قرار پاتے ہیں اور ایسے موقع پر تمام بسکٹ کمپنیاں واضح طور پر ان پکوڑوں کے ہاتھوں چاروں شانیں چت ہو جاتی ہیں پکوڑوں کے سامنے کسی بھی قسم کے بسکٹ لے آئیے وہ جم نہیں پاتے اور کھانے والے ہاتھ بسکٹ کی بجائے پکوڑوں کی طرف ہی بڑھتے نظر آتے ہیں ۔
اس شعبے میں بسکٹ کمپنیاں گھر اور بازار دونوں قسم کے پکوڑوں سے مات کھا جاتی ہیں ۔
اب غور کریں تو پکوڑوں میں ورائٹی بھی بہت زیادہ ہے کوئی پیاز والے پکوڑے بناتا ہے کوئی پالک والے پکوڑے پسند کرتا ہے کوئی آلو والے پکوڑے کھاتا ہے کوئی سبز مرچی والے پکوڑے پر ہاتھ بڑھاتا ہے

اب پکوڑے صرف سبزیوں والے ہی نہیں بنتے بلکہ جو لوگ سبزیوں کے بغیر کچھ کھانا چاہتے ہیں ان کے لیے فش پکوڑے اور چکن پکوڑے بھی مقبول ہیں جب کہ بسکٹ کمپنیاں یہاں بھی ناکام ہو جاتی ہیں ۔
بچوں اور نوجوانوں کی بات کی جائے تو عام حالات میں بسکٹ ان کو پسند ہیں لیکن جب کوئی ان کے سامنے چکن نگٹس یا فش نگٹس رکھ دے تو اسی لمحے تمام بسکٹ ان کے سامنے شکست خردہ نظر آتے ہیں چکن اور فش نگٹس کی موجودگی میں کتنے ہی فیورٹ اور مزیدار بسکٹ رکھ دیے جائیں کوئی ان بسکٹوں کو ہاتھ بھی نہیں لگائے گا ۔

دوسری طرف پڑوسی ملک بھارت میں بسکٹ کمپنیوں نے اس چیلنج کو قبول کیا اور کچھ تجربات کیے ہیں مثال کے طور پر وہاں پارلے جی پکوڑا پکوڑا پیسٹری اور پانی پوری کے پکوڑے متعارف کرائے گئے ہیں اور یہ تجربات مکمل طور پر ناکام نہیں ہوئے


بلکہ لوگوں میں پذیرائی حاصل کرنے لگے ہیں ایک قدم اور آگے بڑھ کر وہاں پر اوریو بھجیا کی پروڈکٹ لانچ کی گئی ہےجی ہاں آپ نے بالکل درست پڑھا ہے اور یہ حیران کر دینے والی پروڈکٹ احمد آباد میں لانچ کی گئی ہے جس کی ویڈیو لنک بھی یہاں شیئر کی جا رہی ہے
https://www.ndtv.com/food/bahut-paap-lagega-viral-video-of-oreo-bhajia-leaves-internet-disgusted-4903338

https://www.instagram.com/reel/C0T6QSPPXGv/?utm_source=ig_embed&ig_rid=b163081f-c73f-4bfb-b5fa-ab3ce6e1c8c6

=========================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC