پاکستان میں کون سی نئی گاڑی آ رہی ہے؟


پاکستان میں کون سی نئی گاڑی آ رہی ہے؟
پاکستان میں آنے والی کاریں
پاکستان میں آنے والی کاروں کی فہرست Gari.pk ​​پر ٹاپ 18 گاڑیوں پر مشتمل ہے۔ پاکستان میں آنے والی کاروں میں Kia EV9, Kia EV6 GT, Peugeot 5008, Kia EV5, Peugeot 3008, MG MARVEL R, Kia EV3, MG 5 EV, Toyota Corolla, Kia EV4, Proton X90, MG 5, GTMG, GTMG شامل ہیں۔ DFSK Glory 500, Suzuki XL7, MG 3, Suzuki Every, et

پاکستان میں ای وی کا مستقبل کیا ہے؟
حکومت پاکستان نے 2019 میں ایک پرجوش نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی (NEVP) کی منظوری دی جس کا ہدف 2030 تک تمام مسافر گاڑیوں اور ہیوی ڈیوٹی ٹرکوں کی فروخت کا 30 فیصد پر مشتمل الیکٹرک گاڑیوں پر مشتمل ہے، اور 2040 تک 90 فیصد تک اس سے بھی زیادہ مہتواکانکشی ہدف ہے۔


پاکستان میں کون سی الیکٹرک کار کی رینج سب سے زیادہ ہے؟
نیا MG ZS EV ہماری الیکٹرک SUV فیملی کو ایک اور سطح پر لے جاتا ہے۔ ایک ہی چارج پر 429 کلومیٹر تک برقی رینج سے فائدہ اٹھائیں*، تیز رفتار چارجنگ اور معیاری طور پر ذہین خصوصیات کے ایک میزبان۔
=========================

ملک میں کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ(جولائی تا دسمبر 2023) میں سالانہ بنیادوں پر 56 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ (جولائی تا دسمبر 2023) میں ملک میں کاروں کے 30 ہزار 662 یونٹس فروخت ہوئے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 56 فیصد کم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ملک میں 68 ہزار 912 کاریں فروخت ہوئیں، دسمبر 2023 میں ملک میں 4 ہزار 916 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو دسمبر 2022 کے 13 ہزار 780 یونٹس کے مقابلے میں 64 فیصد کم ہیں۔آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق نومبر 2023 کے مقابلے میں دسمبر 2023 میں کاروں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر ایک فیصد کی نمو ہوئی، نومبر میں ملک میں 4 ہزار 875 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو دسمبر میں بڑھ کر 4 ہزار 916 یونٹس ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق ہونڈا سوک اور سٹی کی رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 3 ہزار 938 یونٹس فروخت ہوئے جو جولائی تا دسمبر 23-2022 کے 8 ہزار 906 یونٹس کے مقابلے میں نصف سے بھی کم ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹویوٹا کرولا اور یارس کی فروخت بھی 56.24 فیصد گر گئی، جو گزشتہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 12 ہزار 65 تھی جو رواں مالی سال جولائی تا دسمبر 5 ہزار 279 یونٹس رہی۔

رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سوزوکی سوئفٹ کی فروخت میں 68.75 فیصد گر گئی جو گزشتہ مالی سال 7 ہزار 136 سے کم ہوکر رواں سال 2 ہزار 230 یونٹس رہ گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوزوکی کلٹس کی فروخت رواں مالی سال 1908 یونٹس رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 5 ہزار 143 یونٹس رہی تھی، سوزوکی ویگن آر کی فروخت بھی 3 ہزار 769 یونٹس کے مقابلے میں 1829 یونٹس رہی۔

سوزوکی آلٹو کی فروخت میں 50.69 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، جو 27 ہزار 61 یونٹس کے مقابلے میں 13 ہزار 614 یونٹس پر آگئی۔ اسی طرح سوزوکی بولان کی فروخت بھی 2 ہزار 436 یونٹس کے مقابلے میں 1179 یونٹس رہ گئی۔

=========================

یونائیٹڈ نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کر دیا
گزشتہ سال کے دوران جہاں گاڑیوں کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ ہوا وہیں موٹرسائیکلوں کی قیمتیں بھی آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں ہیں

یونائیٹڈ نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کر دیا

یونائیٹڈ موٹر سائیکل پاکستان نے 2024 کے آغاز میں سب سے پہلے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے ۔۔

تفصیلات کے مطابق یونائیٹڈ نے نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں تقریبا 18 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیاہے جس کااطلاق 9 جنوری سے کر دیا گیاہے ۔

یونائیٹڈ کی یو ایس 70 (الائے رم) کی قیمت میں پانچ ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے جبکہ یونائیٹڈ یو ایس 70(سٹینڈرڈ ) کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا ۔

یونائیٹڈ 10 (سٹینڈرڈ )کی قیمت میں 10 ہزار روپے اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 17 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے ، جبکہ پرانی قیمت ایک لاکھ 7 ہزار روپے تھی ۔

یونائیٹڈ 100 (سٹینڈرڈ سپیشل ) کی قیمت بھی 10 ہزار روپے بڑھائی گئی ہے جس کے بعد موٹر سائیکل کی قیمت ایک لاکھ 18 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔

یونائیٹڈ 100(سٹینڈرڈ الائے رمز ) کی قیمت میں 18 ہزار روپے اضافہ کیا گیاہے اور نئی قیمت ایک لاکھ 27 ہزار 500 روپے ہو گی ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ یونائیٹڈ نے اپنی سکوٹی اور یونائیٹڈ یو ایس 125 کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا ہے ۔ کمپنی کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی کوئی وجوہات بیان نہیں کی گئیں ہیں ۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC