پاکستان خصوصا لاہور میں 36 بچوں کی نمونیا کی ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے موت تمام حکومتی اداروں کے منہ پر تماچہ ہے

لاہور- پاکستان خصوصا لاہور میں 36 بچوں کی نمونیا کی ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے موت تمام حکومتی اداروں کے منہ پر تماچہ ہے اور نا اہلی کی اعلی مثال ہے اگر مریضوں کے ساتھ یہ ظلم جاری رہا تو پاکستان فارماسسٹ لیگل فورم پنجاب اسمبلی کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرے گی نور مہر

پاکستان میں نمونیا کی ویکسین 100 فیصد امپورٹ ہوتی ہے اور اس کا چھ ماہ پہلے ایڈوانس میں ارڈر دینا ہوتا ہے پاکستان میں ایل سی اور سٹیٹ بینک اف پاکستان کے مسائل کی وجہ سے اور فارماسوٹیکل امپورٹس کمپنیز کی منہ مانگی قیمت ڈرگ اتھارٹی ڈریپ کی طرف سے نا منظوری کی وجہ سے یہ ویکسین اور دیگر ویکسینز اور بہت ساری ادویات مسلسل مارکیٹ میں ناپید ہیں اور یہ مریضوں کے ساتھ ظلم ہے نور مہر

وفاقی حکومت کی اس سے بڑی نااہلی اور کیا ہوگی کہ پورے پنجاب میں وفاق کا صرف ایک فیڈرل ڈرگ انسپیکٹر ہے جبکہ پنجاب کے 75 ڈرگ انسپیکٹر بھنگ پی کر سوئے ہوئے ہیں اور ان کی نااہلی اور وہ اپنے صرف افسز میں بیٹھ کر تنخواہ خوری کر رہے ہیں نور مہر

ویکسین امپورٹ کرنے والی کمپنیاں نواٹس فائزر گلیسکو سمتھ کلائن ایم ایس ڈی اور دیگر کمپنیوں کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1976 کے سیکشن 23 اور سیکشن 27 کے تحت فوری طور پر مقدمات درج کیے جائیں نور مہر

ویکسینز امپورٹڈ اور گورنمنٹ کے ڈی جی ہیلتھ پنجاب ٹینڈرز کرپشن کے بادشاہ بن چکے ہیں یہ تمام ڈی جی ہیلتھ اور ضلع کے سطح پر ہونے والے ٹینڈر کرپشن کا گڑھ ہے اور وفاق ڈی جی اور ڈریپ کی مزید مجرمانہ غفلت سے ہزاروں بچوں اور بڑوں کی موت ہو سکتی ہے نور مہر

ماہرین امراض اطفال نے کہا ہے کہ پاکستان میں سالانہ 92 ہزار بچے نمونیا کے باعث انتقال کرجاتے ہیں، جبکہ دنیا بھر میں سالانہ نو لاکھ بیس ہزار بچے اس مرض کا شکار ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

پاکستان کا شمار دنیا کے ان 5 ممالک میں ہوتا ہے جن میں سب سے زیادہ نمونیا سے اموات ہوتی ہیں، لیکن اس کے باوجود والدین اپنے بچوں کو نمونیا سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگواتے ہیں۔ اگر بچوں کی ویکسینیشن کرائی جائے تو ان اموات پر قابو پایا جاسکتا ہے


کھانسی جو سبز، زرد یا خونی بلغم پیدا کرتی ہے وہ نمونیا کی سب سے عام علامت ہے۔ دیگر علامات میں بخار، ہلنے والی سردی، سانس کی تکلیف، کم توانائی اور انتہائی تھکاوٹ شامل ہیں۔ نمونیا میں اکثر ایک مکمل تاریخ اور جسمانی امتحان کی تشخیص کی جاسکتی ہے۔

Pakistan is among five countries that share the burden of 52% of total pneumonia episodes and 49% of pneumonia deaths [1]. Annually, there have been 58 000 under-five children with pneumonia deaths in Pakistan
============================

لاہور: نمونیا کا سیزن ہے ،فارماسیوٹیکل اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں : نور مہر صدر پاکستان فارماسیسٹ لیگل فورم کی گفتگو

لاہور: ویکسین کو بلیک میں بیچ رہے ہیں : نور مہر

لاہور: ڈریپ ویکسین کی قیمت نہیں بڑھا رہے : نور مہر

لاہور: ادویہ ساز نے مارکیٹ میں سپلائی روک دی ہے : نور مہر

لاہور:


نمونیا کی ویکسین پریوی نار جو کہ فائزر کمپنی کی پروڈکٹ ہے کچھ علاقوں میں صرف پائی جا رہی ہے تقریبا 7650 Rs.کے قریب اس کی قیمت ہو چکی ہے, عدم دستیابی کی وجہ سے یہ پروڈکٹ ڈبل قیمت پر 14 ہزار کے قریب بیچی جا رہی ہے جو کہ مریضوں کے ساتھ انتہائی ظلم ہے نور مہر صدر پاکستان فارماسسٹ لیگل فورم
Synflorix 25mcg|0.5جبکہ گلیسکو سمتھ کمپنی کی دوا سینی فلور ایکس مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے اس کی قیمت
Rs. 4416.05

یہ ویکسین فنومیو ویکس دستیاب نہیں ہے اس کا مینوفیکچرر MSD ہے منہ مانگے داموں بھی دستیاب نہیں ہے

پاکستان میں نمونیا کی ویکسین 100 فیصد امپورٹ ہوتی ہے اور اس کا چھ ماہ پہلے ایڈوانس میں ارڈر دینا ہوتا ہے پاکستان میں ایل سی اور سٹیٹ بینک اف پاکستان کے مسائل کی وجہ سے اور فارماسوٹیکل امپورٹس کمپنیز کی منہ مانگی قیمت ڈرگ اتھارٹی ڈریپ کی طرف سے نا منظوری کی وجہ سے یہ ویکسین اور دیگر ویکسینز اور بہت ساری ادویات مسلسل مارکیٹ میں ناپید ہیں اور یہ مریضوں کے ساتھ ظلم ہے نور مہر

ملٹی نیشنل کمپنی نوارٹس کی پروڈکٹ فینومو ویکسین جس کی قیمت 1200 روپے ہے وہ بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے ، ڈرگ اتھارٹی فوری اقدامات اٹھائے اور مریضوں کو موت کے منہ سے بچائے نور مہر


==================================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC