بابائے فرٹیلائزر کون ؟ سب سے پہلے فرٹیلائزر کا استعمال کب کہاں کس نے کیا ؟ فرٹیلائزر کے بڑے ایکسپورٹر کون سب سے بڑا پلانٹ کہاں ؟

فصلوں کی بہترین پیداوار کے لیے فرٹیلائزر استعمال کرنے والوں کی معلومات میں آج کافی اضافہ ہونے والا ہے دنیا میں فرٹیلائزر کے استعمال کی تاریخ واقعی بہت دلچسپ اور اہمیت کی حامل ہے ۔ پاکستان جیسے زرعی ملک میں جہاں ابادی کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور فوڈ سیکیورٹی کے حوالے سے حکومت پر اہم اقدامات کے لیے ہمیشہ دباؤ رہتا ہے اور اہم اجناس اور خوراک کا بندوبست کرنا یقینی طور پر ایک چیلنج بھی ہے اور اس کے لیے درست حکمت عملی بھی ضروری ہے بہت سے ملک خود بھی بہت سی چیزیں پیدا کرتے ہیں لیکن اکثر کا داروں میں دار کھانے پینے کی اشیاء کی درامد پر ہوتا ہے پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود بعض اوقات گندم اور چینی تک بیرون ملک سے منگواتا ہے لیکن پاکستان کا چاول دنیا بھر میں

اپنے معیار کے لحاظ سے مانا جاتا ہے اور اس کی دنیا بھر میں بہت ڈیمانڈ ہے پاکستان کی کپاس بہترین کوالٹی کی ہے اور دنیا بھر میں پاکستانی ٹیکسٹائل کا نام ہے ۔یہ سب کچھ ذرات سے جڑا ہوا ہے اور زراعت میں فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے فرٹیلائزر کا استعمال دور حاضر میں بہت ضروری ہے اپ کا زمین سے زیادہ فصل کیسے حاصل کر سکتے ہیں اس کے لیے فرٹیلائزر کا استعمال اپ کو مدد دیتا ہے ۔

آج اپ کو بتاتے ہیں کہ دنیا میں بابائے فرٹیلائزر کسے کہا جاتا ہے اور دنیا میں کس جگہ سب سے پہلے فرٹیلائزر کا استعمال ہوا کب ہوا اور کس نے کیا ؟ پاکستان میں پہلی فرٹیلائزر کمپنی کب قائم ہوئی اور اس وقت پاکستان میں کتنی فرٹیلائزر انڈسٹریز کام کر رہی ہیں اس وقت پاکستان میں فرٹیلائزر کی پروڈکشن کی صورتحال کیا ہے اور آنے والے دنوں میں اس کے بارے میں ماہرین کے اندازے کیا ہیں ۔ کیا اس شعبے میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے اور شیر خریدنے والے بھی فرٹیلائزر کمپنیوں کے شیئرز خریدنے میں دلچسپی لے رہے ہیں ان کی امدن اور منافع بڑھ رہا ہے تو کتنا ؟

پاکستان میں سب سے بڑی فرٹیلائزر کمپنی کا نام تو فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ ایف ایف سی ہے اس کے بارے میں تو سبھی جانتے ہیں فوجی فرٹیلائزر کا قیام 1978 میں عمل میں لایا گیا تھا اسے قائم کرنے کے لیے فوجی فاؤنڈیشن اور ڈنمارک کی Haldore Topsoe کا اشتراک عمل میں آیا تھا یہ شراکت داری نہایت کامیاب رہی اور فوجی فرٹیلائزر نے پاکستان میں نمبر ون پوزیشن حاصل کی اور آنے والی کمپنیوں کے لیے ایک مثال بن گئی ۔
دوسرا بڑا نام اینگرو کا ہے جس سے سب واقف ہیں اور اس کے بارے میں بھی زیادہ بتانے کی ضرورت نہیں پڑتی ایک اور بڑا نام فاطمہ فرٹیلائزر کا ہے فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمٹڈ 2003 مینجکاری کے بعد قائم ہوئی اور 2006 میں وزیراعظم نے اس کا ابتدا کیا فاطمہ گروپ اور عارف حبیب گروپ کے کنسورشیم نے اسے قائم کیا فاطمہ گروپ 1936 سے اپنا وجود رکھتا ہے اور عارف حبیب گروپ بھی کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے فاطمہ فرٹیلائزر کی پیداواری صلاحیت 1500 میٹرک ٹن یومیہ بتائی جاتی ہے ۔
پاکستان میں قائم ہونے والی پہلی فرٹیلائزر کمپنی کا نام ایگری ٹیک Agritech ہے جس کا پرانا نام پاک امریکن فرٹیلائزر لمیٹڈ بتایا جاتا ہے اور یہ 1958 میں قائم کی گئی تھی اس کی پیداواری صلاحیت 50 ہزار میٹرک ٹن یومیہ ہے اور یہ امونیم سلفیٹ بناتی ہے اس کے را مٹیریل میں کوئلہ اور جپسم شامل ہے ۔
پاکستان میں نو فرٹیلائزر کمپنیز یا انڈسٹریز کام کر رہی ہیں اور تین کمپنیاں اتنی بڑی ہیں کہ ان کے پاس مارکیٹ کا 82 فیصد شیئر ہے ان میں سب سے بڑی کمپنی فوجی فرٹیلائزر کمپنی ہے اور اس کے بعد اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ کا نام اتا ہے ۔
ان کمپنیوں کو گیس کس نرخ پر دی جا رہی ہے اس حوالے سے اکثر بحث ہوتی ہے اور اوگرا کے مطابق یکم اکتوبر 2023 کو پلانٹس کو جو ریٹس فراہم کیے گئے تھے جس پر ادائیگی کرنی تھی اس کے مطابق اینگرو فرٹیلائزر کمپنی لمٹڈ ،فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمٹڈ رحیم یار خان اور فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کہ پلانٹ سے کہا گیا تھا کہ وہ
Rs.580/MMBtu- for -feedstock and Rs. 1580/- MMBtu- for- fuelstock
ریڈ مقرر کیا گیا ۔
لوگ اکثر پوچھتے ہیں کہ دنیا میں سب سے بڑا فرٹیلائزر ایکسپورٹر ملک کون سا ہے

اور دنیا میں سب سے بڑا فرٹیلائزر پلانٹ کس ملک نے لگایا ہوا ہے تو یہ بات بھی اکثر لوگ جانتے ہیں کہ دنیا کا سب سے بڑا فرٹیلائزر ایکسپورٹر ملک تو روس ہے پرچین اس کے قریب قریب پہنچ رہا ہے

جب کہ سب سے بڑا فرٹیلائزر پلانٹ امریکہ کے شہر شکاگو میں قائم کیا گیا ہے ۔
فرٹیلائزر کا بادشاہ کون ؟
اس حوالے سے بھی کہا جاتا ہے کہ نائٹروجنس فریٹلائزر سب سے اہمیت کا حامل ہوتا ہے لہذا یہ ہی فرٹیلائزر کی دنیا کا بادشاہ مانا جاتا ہے اسے بادشاہ قرار دینے کی دو بڑی وجوہات ہیں اول تو اس میں نائٹروجن کی مقدار سب سے زیادہ 46 فیصد ہوتی ہے اس کی دوسری خصوصیت اس میں وائٹ کرسٹلائن ارگینک کیمیکل کمپاؤنڈ ہوتا ہے ۔

فادر آف دی فرٹیلائزر کون ؟
بابا ئے فرٹیلائزر فرٹیلائزر کسے کہا جاتا ہے اور کیوں ؟ اس حوالے سے جرمن کیمسٹ جسٹس لائی بگ Justus Von Liebig کا نام لیا جاتا ہے اور ماہرین اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ جرمن کیمسٹ ہی معلوم تاریخ میں دنیا کے

وہ پہلے انسان تھے جنہوں نے صحت مند فصلوں کی نشونما کے لیے نائٹروجن بیسڈ فرٹیلائزر کو انتہائی مفید مانا اور امونیا کو درست انداز میں ایک ذریعہ قرار دیا ۔
بابائے فرٹیلائزر 1803 میں پیدا ہوئے اور 1873 کی عمر میں انتقال کیا 70 برس کے دوران انہوں نے فرٹیلائزر کے میدان میں زبردست خدمات انجام دے کر شہرت حاصل کی
اب ا جائیے فرٹیلائزر کا پاکستان میں مستقبل کیا ہے ؟ اس حوالے سے مختلف ماہرین کی ارا میں فرق ہے لیکن ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ اگلے کچھ برس بہتر ہوں گے سال 2026 تک اس کی پروڈکشن میں اضافہ ہوگا دو تین سال پہلے سال 2021 میں 76330 میٹرک ٹن کہ جو پیداوار تھی وہ 2026 میں 79ہزار350 میٹرک رن تک پہنچ جائے گی ۔
شروع میں ہم نے اپ سے کہا تھا کہ بتائیں گے کہ سب سے پہلے فرٹیلائزر کا استعمال کب کہاں اور کس نے کیا ؟ جی ہاں تو سنیے اس حوالے سے معلوم تاریخ کے حوالوں سے پتہ چلتا ہے کہ اہل مصر ،اہل روم ، Babylonians اور جرمن باشندوں نے فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے منرلز کا استعمال شروع کیا اور اس کے مفید اور بہترین نتائج حاصل کی ہے ۔
ابھی کچھ دیر پہلے ہم ذکر کر رہے تھے کہ بڑے فرٹیلائزر ایکسپورٹرز کون ہیں تو بتاتے چلیں کہ روس کا نمبر پہلا ہے 13 ارب ڈالر مالیت کی فرٹیلائزر ایکسپورٹ کرتا ہے جبکہ چین ساڑھے 12 ارب ڈالر اور کینیڈا چھ ارب ڈالر کا ایکسپورٹر ہے اس کے بعد مراکش پانچ ارب ڈالر اور سعودی عرب چار ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے ۔Wesfarmers کمپنی کو دنیا کی سب سے امیر فرٹیلائزر کمپنی مانا جاتا ہے اس کے اثاثوں کی مالیت 37 ارب ڈالر سے زیادہ ہو چکی ہے ۔
=============================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC