پاکستان میں ڈالر کی نہیں ، ہیروں کی قدر گر گئی ۔

پاکستان میں ڈالر کی نہیں ، ہیروں کی قدر گر گئی ۔
یہ شخص اگر امریکہ میں ہوتا تو بل گیٹس سے اونچی سیڑھی پر کھڑا ہوتا ۔ لفظ کامیاب اور دولت ،اس کی ڈکشنری میں بہت بونے نظر آتے ۔لیکن اس شخص نے پاکستان کو چھوڑا نہیں اور پاکستانیوں نے اس شخص کی صحیح معنوں میں قدر کی نہیں ۔شاید ہمارے لوگوں کو پتہ نہیں چل سکا کہ ہمارے درمیان اتنا بڑا شخص موجود ہے یہ کوہ نور سے بڑا ہیرا ثابت ہوتا اگر ہمارے لوگوں کو اصلی ہیروں کی اچھی پہچان ہوتی ۔۔۔۔۔۔کاش !

گھما پھرا کر بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔یہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان میں پولٹری کے شعبے کا بے تاج بادشاہ اور اس کا نام خلیل ستار ہے دنیا ان کی کمپنی اور کاروبار کو K& N کے نام سے جانتی اور پہچانتی ہے ۔

یہ شخص وہی کام کرتا ہے بلکہ اس کا ماہر اور نایاب صلاحیتوں اور تجربے کا حامل ہے جس کے بارے میں خود بل گیٹس نے دنیا کے اکثر حکمرانوں کو مشورہ دیا کہ غربت سے

اپنی قوم کو باہر نکالنا ہے ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہونا ہے تو
مرغیوں اور انڈوں کا کاروبار شروع کر دو ۔
اور یہ شخص تو اس وقت سے مرغیوں اور انڈے کے کاروبار میں اپنے دن رات ایک کر رہا ہے جب بل گیٹس کو دنیا میں کوئی جانتا بھی نہیں تھا اور کسی نے بل گیٹس کا نام بھی نہیں سنا تھا ۔
اپنی ادھی زندگی سے بھی زیادہ وقت مرغی اور انڈے کے کاروبار میں گزار دینے والا یہ پاکستانی اپنی ذہانت صلاحیت اور تجربے کے لحاظ سے ایک نایاب ہیرا ہے پاکستان سمیت اس پاس کے ملکوں بلکہ اس پورے خطے میں دور دور تک پولٹری کی صنعت میں اپ کو ایسا کوئی نام نظر نہیں اتا جو مرغی اور انڈے کے بزنس کے حوالے سے خلیل ستار سے زیادہ تجربہ معلومات اور کامیابیوں کا دعوی کر سکے ۔
بلاشبہ K& N پوری دنیا میں اپنی شناخت بنا چکا ہے اس کا معیار اور کوالٹی عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے اس کا بزنس ماڈل زبردست اور مثالی ہے یہ ادارہ اور اس کی انتظامیہ حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہے یہ اس کمپنی اور اس کے مالکان اور کمپنی سے جڑے ہوئے

تمام لوگ اپنی گراں گزر خدمات کی وجہ سے قومی ہیرو کا درجہ رکھتے ہیں قابل تعریف اور لائق تحسین ہیں کیونکہ قوم کو صحت مند بناتے ہیں اور قومی معیشت کو استحکام دلانے میں اس کمپنی کا کردار شاندار اور ناقابل فراموش ہے ۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC