میرپورخاص میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا،صبح و شام میں گیس غائب،گھریلوں خواتین کو کھانا بنانے میں دشواری کا سامنا،


میرپورخاص== تحسین احمدخان === . میرپورخاص میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا،صبح و شام میں گیس غائب،گھریلوں خواتین کو کھانا بنانے میں دشواری کا سامنا،ہوٹلوں اور نان بائیوں کے تنور پر رش تفصیلات کے مطابق میرپور خاص میں شدید سردی کے بڑھتے ہی سوئی گیس کا بحران پیدا ہو گیا مسلسل 20 گھنٹے سوئی گیس غائب رہنے سے گھریلو خواتین کو کھانا پکانے میں شدید دشواری اور اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے گیس نہ ہونے کی وجہ سے صبح شام اور رات کا کھانا گھروں پر پکنا بند ہو گیا ہے گیس کی بندش کی وجہ سے لکڑی اور ایل پی جی گیس کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے تو دوسری جانب ہوٹلوں اور نان بھائیوں کہ تندوروں پر روٹی حاصل کرنے والوں کا بے پناہ رش دیکھنے میں أرہا ہے اس حوالے سے جب ایک سروے کیا گیا تو مختلف علاقوں میں گھریلو خواتین أمنہ، زرینہ کلثوم کا کہنا ہے کہ صبح کے اوقات میں بچوں کے لیے ناشتہ دوپہر اور شام میں کھانا بنانا ایک بڑا مسئلہ ہو گیا ہے 24 گھنٹوں میں سے مشکل سے صرف چار گھنٹے ہی گیس اتی ہے وہ بھی اس قدر کم پریشر میں اتی ہے کہ جیسے کوئی دیا جلایا جا رہا ہو نہانے اور وضو کے لیے پانی بھی لکڑیوں پر گرم کیا جاتا ہے علاوہ ازی یہ بات بھی سامنے ائی ہے کہ مساجد میں لگے ہوئے گیزر گیس نہ ہونے کی وجہ سے بند پڑے ہیں نمازی حضرات صبح فجر میں اور رات کو عشاء کی نماز میں ٹھنڈے پانی سے وضو کرنے پر مجبور ہوئے اس حوالے سے شہریوں حسیب احمد صدیقی ناصر خان نیاز محمد سمیت دیگر نے کمشنر میرپورخاص ڈپٹی کمشنر میر پورخاص سے مطالبہ کیا ہے کہ میرپورخاص میں گیس کی سپلائی صبح دوپہر شام میں بحال رکھی جائے تاکہ گھریلو خواتین کو کھانا بنانے میں اور نمازیوں کو وضو کرنے میں اذیت کا سامنا نہ کرنا پڑے**

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC