سال 2024 ۔پاکستان میں چائے کی مارکیٹ کو درپیش چیلنج اور نئے اہداف ، زمینی حقائق کیا ہیں ؟

نئے سال کے شروع ہوتے ہی مختلف شعبوں میں یہ بحث شروع ہو جاتی ہے کہ اب مارکیٹ کو کن چیلنجوں کا سامنا ہے کون سے مسائل درپیش ہیں اور اب نئے اہداف کیا ہوں گے ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں اگلے سال کی تیاری بہت پہلے سے شروع کر دیتی ہیں سیلز مارکیٹنگ کی نئی حکمت عملی اور اہداف طے ہو جاتے ہیں اور ملازمین کو ان کے بارے میں اگاہی دیتے ہوئے نئی ہدایات بھی جاری ہو جاتی ہیں پاکستان میں چائے کی مارکیٹ میں کافی ترقی ہو رہی ہے مختلف ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کے ریونیو اور منافع میں کافی اضافہ ریکارڈ ہو چکا ہے پاکستان میں چائے پینے اور چائے کے استعمال کا رجحان ہر سال بڑھ رہا ہے پاکستانی ہر سال اربوں روپے کی چائے پی جاتے ہیں جو چائے کے ساتھ ان کی محبت اور رغبت کا منہ بولتا ثبوت ہے چائے پاکستانی لائف سٹائل کا لازمی جزو بن چکا ہے شادی بیاہ کی تقریبات ہوں یا کوئی اہم موقع ۔ مل بیٹھنے کا کوئی بھی بہانہ ہو چاہے سب کی مانگ ہوتی ہے سب کچھ چائے ہی پینی ہوتی ہے اور سب کچھ چائے اچھی لگتی ہے گرمی ہو یا سردی پاکستان میں چائے پینے والوں کی کوئی کمی نہیں ہوتی دفتر ہو یا گھر چائے پینے کے عادی ہر وقت چائے پینے کے لیے تیار رہتے ہیں پاکستان کے گلی محلوں کے کونے پر بننے والے چائے کے ہوٹل بہت منافع بخش کاروبار کر رہے ہیں پاکستان میں چائے کی کمپنیاں چاہے ملکی ہوں یا غیر ملکی ان کا نیٹ ورک بڑھتا جا رہا ہے اور وہ بہترین بزنس کر رہی ہیں اور روزگار کے نئے مواقع بھی لوگوں کو فراہم ہو رہے ہیں پاکستانی معیشت میں چائے کی مارکیٹ کا اب کافی عمل دخل ہے ۔

پاکستان میں چائے کی ویسے تو چند مشہور اور بڑی کمپنیاں مارکیٹ میں بڑا شیر رکھتی ہیں لیکن چھوٹی اور غیر معروف کمپنیوں نے بھی کافی تیزی سے جگہ بنانی شروع کر دی ہے بیک چائے کے علاوہ کھلی چائے بھی کافی استعمال ہوتی ہے ماہرین کا اندازہ ہے کہ سال 2024 میں پاکستان میں چائے کی مارکیٹ کا ریونیو ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا ایک محتاط اندازہ ہے کہ ہر سال پاکستان میں چائے کی کھپت اور بزنس میں نو فیصد اضافہ ہو رہا ہے چین کے بعد یہ بہت بڑا اضافہ ہے چین میں بھی بہت بڑی تعداد میں چائے پی جاتی ہے لیکن چین کی ابادی اور پاکستان کی ابادی میں کافی فرق ہے اس کے باوجود پاکستان میں چاہے کی خبر تو چائے کے بزنس میں ہر سال تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔
یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ پاکستان کی چائے کی مارکیٹ میں سب سے بڑا نام ٹپال ٹی کا ہے یہ کمپنی ہے پاکستان کی پہچان بن چکی ہے اس کی مختلف فیکٹریوں میں پانچ سو سے زیادہ ملازمین کام کر رہے ہیں ۔اندازہ ہے کہ مارکیٹ کا 50 فیصد شیئر اکیلے اس گروپ کے پاس ہے ملک بھر میں ایک لاکھ 28 ہزار سے زیادہ ریٹیل اسٹورز پر یہ چاہے دستیاب ہوتی ہے اور اس نے اپنی اچھی خاصی انٹرنیشنل مارکیٹ بھی بنا رکھی ہے ۔
پاکستان میں سب سے زیادہ چائے کینیا سے اتی ہے ایک رپورٹ کے مطابق چینی سے انے والی چائے کا پاکستانی مارکیٹ میں 82 فیصد شیئر ہے اور اس کا حج مالی طور پر 529 ملین ڈالر سے زیادہ بنتا ہے ۔
بعض رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں 13 ارب ڈالر سے زیادہ کی چائے پی جاتی ہے ۔اور ہر سال اس میں اضافہ ہو رہا ہے اور یہ مارکیٹ تیزی سے پھیل رہی ہے ۔
پاکستان نے پچھلے برس 15 ارب سے زائد کی چائے صرف اگست کے مہینے میں منگوائی تھی جبکہ سال 2022 کے اگست کے مہینے میں منگوائی جانے والی چائے کی مالیت 10 ارب تھی گویا ایک سال بعد اسی مہینے میں پانچ ارب کی زائد چائے منگوائی گئی ۔
ایک سروے ربوٹ کا دعوی ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ مشہور برانڈ ٹپال دانے دار ہے جسے 21 فیصد لوگ پسند کرتے ہیں دوسرے نمبر پر لپٹن جائے ہے جسے 19 فیصد لوگ پسند کرتے ہیں ۔
پاکستان میں ایک چائے والا ارشد خان بھی بہت مشہور ہو چکا ہے وہ اپنی نیلی انکھوں کی وجہ سے شہرت حاصل کر گیا تھا اور سنڈے بازار اسلام اباد سے اس کو شہرت ملی تھی جہاں وہ چائے کا سٹال لگاتا تھا ۔
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ساحل پر ایک چائے والی کا ہوٹل بھی مشہور ہوا ۔ اس طرح چائے خانہ اور دیگر ملتے جلتے ناموں نے بھی شہرت حاصل کی ۔ ٹی وی پر ایک کپ اور ۔۔۔کے نام سے اسپورٹس شو بھی کیا گیا جسے کافی مقبولیت حاصل ہوئی پاکستان میں کینیا کے بعد سب سے زیادہ چاہے سری لنکا اور انڈیا سے اتی ہے ۔ان کے علاوہ بیت نام روانڈا یوگنڈا اور برونڈی سے بھی چائے جاتی ہے پاکستان میں مختلف چائے کی کمپنیوں نے مختلف برانڈز متعارف کرا رکھے ہیں جن میں سے کچھ کافی مشہور ہیں کچھ کافی پرانے ہیں کچھ ان کمپنیوں کی پہچان ہے اور کچھ نئے برانڈز بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں جنہیں عوام کی جانب سے پسندیدگی اور مقبولیت حاصل ہوئی ہے ایسے ہی ایک برانڈ میں میزان چائے بھی شامل ہے ۔اسلام اباد ٹی نے بھی اچھی اینٹری لی مزید کمپنیاں بھی اپنے برانڈز لے کر ا رہی ہیں چھوٹے شہروں سے سامنے انے والی چائے کی کمپنیوں نے کافی تیزی سے ترقی کی ہے ۔ پاکستان میں سپریم ٹی کا بھی بڑا نام ہے
========================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC