پاکستان میں ایوی ایشن انڈسٹری کا مستقبل اور سال 2024 سے وابستہ توقعات ؟

سیاسی اور نان پروفیشنل بنیادوں پر بنائے جانے والے ایئرپورٹس کے نان فنکشنل ہونے کی وجہ سے پاکستان میں یہ سوال اٹھایا جاتا ہے کہ ایوی ایشن کا مستقبل کیا ہے ؟ ملک کے مختلف حصوں میں بند پڑے ایئرپورٹس اور غیر فعال ایئرپورٹس کب فعال ہوں گے اور کب ان کی افادیت نظر آئے گی غیر منافع بخش روٹس کو کیسے منافہ بخش بنایا جا سکتا ہے اور ان پر مختلف ایئر لائنز کب اپنی پروازیں شروع کریں گی ؟ پاکستان کی سرکاری ایئر لائن دنیا کی تیزی سے زوال پذیر ایئر لائنز میں شامل ہے کیا یہ دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑی ہو سکے گی یا بالاخر اس کی نجکاری ہی

اس کا نصیب قرار پائے گا ؟
پاکستان میں ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز اور ان کی پروازوں میں کتنا اضافہ ممکن ہے ؟ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے فضائی کرایوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے پاکستان میں دو گھنٹے سے بھی کم کا سفر انتہائی مہنگا ہو چکا ہے نجی ایئر لائنز من مانے کرائے وصول کر رہی ہیں لگتا نہیں ہے کہ سول ایوییشن اتھارٹی کا ان پر کوئی چیک اینڈ بیلنس ہے فضائی کرائے میں من مانی کی شکایت عام ہے اور اس پر کوئی بڑا ایکشن نظر نہیں ارہا ۔

پاکستان میں سیاحت کے فروغ اور مختلف ملکوں کی نئی پروازیں شروع ہونے کا پوٹینشل اور اس کو اب ہمیشہ سے موجود ہے پاکستان کے ناردرن ایریاز کے لیے کچھ عرصے سے حوصلہ افزا خبریں اتی رہی ہیں کہ وہاں پر کچھ پاکستانی اور کچھ غیر ملکی ایئر لائنز اپنا فضائی نیٹ ورک بڑھانا چاہتی ہیں اور اس سلسلے میں اسے ولیوییشن اتھارٹی اور حکومت پاکستان کے مطالقہ اداروں سے کافی حوصلہ افزا بات چیت ہوئی ہے

جس کے نتیجے میں پروازوں کا اغاز بھی ہوا ہے لیکن ابھی بھی مسائل موجود ہیں اور اداروں اور غیر ملکی ایئر لائنز کے درمیان اعتماد ہی کمی ہے جسے بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اگلے 15 سے 20 سال کے دوران ڈیڑھ سو سے 200 فیصد ایئر ٹریفک بڑھ جائے گا اور موجودہ ٹرینڈز کو دیکھا جائے تو انے والے برسوں میں پاکستان سے دو سے سوا دو کروڑ مسافروں کا اضافہ ہوگا اور اگلے 20 سال میں پاکستان کو ایئر ٹریفک اور ایئر ٹرانسپورٹ کے ذریعے 10 ارب ڈالر کی ریونیو جنریشن ممکن ہو سکتی ہے جس کے نتیجے میں سات سے اٹھ لاکھ نئی نوکریاں بھی پیدا ہوں گی

لیکن یہ سب کچھ حاصل کرنے کے لیے پاکستان کو ایک متوازن اور مستقل مزاج ایوی ایشن پالیسی درکار ہوگی جس پر عمل درامد یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری تقاضے پورے کرنے ہوں گے ۔ایوییشن انڈسٹری میں تیزی سے ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھ رہا ہے ٹیکنالوجی تبدیل ہو رہی ہے اور نئے دور کے تقاضوں

سے ہم اہنگ ٹیکنالوجی پاکستان کو حاصل کرنا ہوگی ۔
دنیا بھر میں ایوی ایشن انڈسٹری کے حوالے سے سال 2024 سے بڑی توقعات وابستہ کی جا رہی ہیں ماہرین کا اندازہ ہے کہ سات سے ساڑھے سات فیصد ریونیو میں اضافہ ہونا چاہیے اور اخراجات میں کمی بھی انی چاہیے ایوییشن انڈسٹری میں ہزار ارب ڈالر کے ریوینیو کی باتیں ہو رہی ہیں اور ایوییشن انڈسٹری کے اخراجات میں نمایاں کمی لانے پر زور دیا جا رہا ہے اندازہ ہے کہ نئے سال کے دوران چار ارب 70 کروڑ سے زائد مسافر مختلف ایئر لائنز کے جہازوں میں سفر کر پائیں گے یاد رہے کہ کرونا کی امد سے پہلے سال 2019 میں ساڑھے چار ارب مسافروں نے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا لیکن اس کے بعد کرونا کی وبا نے ایوی ایشن انڈسٹری پر کافی منفی اثر ڈالا تھا ۔
======================

کراچی
ہیڈکوارٹرز سول ایویشن اتھارٹی

04 جنوری 2024

پشاور انٹرنیشنل ائرپورٹ: خراب موسم کے باعث منسوخ، ڈائیورٹ اور تاخیر کا شکار فلائیٹس

دبئی پشاور دبئی ای کے 636/637 منسوخی کے بعد کل روانہ ہوگی

شارجہ پشاور شارجہ پی کے 257/258 فلائیٹ منسوخ کردی گئی

دبئی پشاور پی کے 284 پرواز کا رخ اسلام آباد موڑا گیا

بحرین پشاور بحرین جی ایف 784/785 فلائیٹس منسوخی کے بعد کل کے لئے ریشیڈول

شارجہ پشاور شارجہ جی 9556/557 منسوخی کے بعد کل کے لئے ریشیڈول

دوحہ پشاور دوحہ کیو آر 600/601 پشاور سےمنسوخی کے بعد اسلام آباد سے اپریٹ ہوگی۔ اسلام آباد سے دوحہ فیری فلائیٹ اپریٹ ہوگی۔ کیو آر 601 کل پشاور سےریشیڈول اور آج کے مسافروں کو اگلی فلائیٹ سے دوحہ بھیجا جائے گا۔

ریاض پشاور ایس وی 793 کا رخ اسلام آباد موڑا گیا

ترجمان
====

03 جنوری 2024

ایمریٹس ائیرلائن اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (PCAA) نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے ایئر لائن کے کامیاب آپریشنز کے 25 سال مکمل ہونے پر ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ ہوائی اڈے پر ایک یادگاری تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خطے میں ایئر لائن کے سفر اور اس میں ہوائی اڈے کے کردار کا اعتراف کیا گیا۔ ایمریٹس کی اعلیٰ انتظامیہ نے شاندار خدمات پر پاکستان سول ایویشن اتھارٹی اور ایئرپورٹ حکام کا شکریہ ادا کیا۔ ہوائی اڈے کے حکام کو پیشہ ورانہ مہارت کے اعتراف اور کامیاب ایئر لائن آپریشنز کو یقینی بنانے کے اعتراف میں عزت مآب شیخ احمد بن سعید المخدوم، چیئرمین ایمریٹس ایئرلائنز اور گروپ کے سی ای او کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ دئے گئے۔ اس موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب بھی ہوئی جس میں پی سی اے اے اور ایمریٹس کے کامیاب مشترکہ سفر کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا اعادہ کیا گیا۔ 1999 کے بعد سے، ایمریٹس نے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہفتہ میں چار پروازوں سے بڑھ کر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فی ہفتہ دس پروازیں کر دی ہیں، جو علاقائی رابط کو مزید بہتر بنانے کے لئے ائرلائین کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اسلام آباد ہوائی اڈے اور ایئر لائن نے پاکستان کے دارالحکومت کو دنیا سے جوڑنے، بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے اور علاقائی اقتصادی اور ثقافتی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ایمریٹس کے عالمی معیار کے بہترین ہوائی سفر کی فراہمی کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے پرعزم ہے اور یہ سالگرہ اس مشترکہ عزم کی پائیدار کامیابی کا ثبوت ہے۔

ترجمان

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC