شوبز کی دنیا کی مشہور و کامیاب ماڈل و اداکارہ مہک سیال کو MTA پروڈکشن روح رواں معروف پروڈیوسر و ہدایتکار ملک یعقوب نور نے اپنی نئی فلم میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا ہ

(جنرل رپورٹر) شوبز کی دنیا کی مشہور و کامیاب ماڈل و اداکارہ مہک سیال کو MTA پروڈکشن روح رواں معروف پروڈیوسر و ہدایتکار ملک یعقوب نور نے اپنی نئی فلم میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا ہے اس حوالے مہک سیال کا کہنا ہے کہ کہا وہ ماڈلنگ سے اداکاری کی طرف آئیں ہیں البتہ اداکاری کا شوق بھی تھا فلمساز ملک یعقوب نور کے نیو پروجیکٹ میں شمولیت میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے نیو پروجیکٹ ملنے پر بے حد خوشی محسوس کر رہی ہوں MTA فلمز پروڈکشن فلمی صعنت کا ایک مقبول ادارہ ہے جو کہ نیو ٹیلنٹ کو بھر پورانداز سے پرموٹ کررہا ہے ماڈل مہک سیال نے کہا کہ مذکورہ فلم کا موضوع شاندار ہے اور میرا رول بھی پاور فل کردار ہے جو کہانی کے اعتبار سے بہت اہم ہے مہک سیال کا کہنا ہے کہ کوئی بھی پروجیکٹ اس کا معیاری ہوناضروری ہے معیار کا ہونا میرے نزدیک اولین شرط ہے ماڈلنک اور اداکاری کو کبھی زریعہ ماش کے طور پر نہیں لیا ماڈلنگ میں مجھے کامیابی ملنے کے بعد ہی اداکاری کے حوالے سے آفرز آنا شروع ہو گئیں شوبز میں آمد کی کوئی خاص وجہ نہیں ہے اداکاری کا شوق ہمیشہ رہا ہے شوبز میں میری آمد بطور ماڈل اور اداکارہ کے طور پر ہوئی میرے کریڈٹ پر متعدد کامیاب کمرشل موجود ہیں اس کے علاوہ متعدد ٹی وی ڈراموں میں کام کیا مہک سیال نے کہا کہ بڑی اسکرین پر کام کرنا کسی بھی فنکار کے لئے ایک خواب ہوتا ہے مجھے جب بھی اچھے اسکرپٹ اور اچھے رولز ملتے رہیں گے توضرور کام کرونگی میرا سارا فوکس ماڈلنگ پر رہا ہے مگر اب فلم پر توجہ مرکوز ہے مہک سیال نے کہا کہ وہ ماڈلنگ کے حوالے سے کبھی نمبرز گیمز کے چکر میں نہیں رہیں ہیں ہمیشہ اپنے کام پر فوکس ہوتا ہے کام معیاری ہونا چاہئے میرا کسی ماڈلز یہ فنکارہ کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں ہے بلکہ میرا مقابلہ خود اپنے آپ سے رہتا ہے کوشش رہتی ہے کہ پچھلے کام سے بہتر کچھ نیا کام کروں اور پہلے کے مقابلے میں مذید بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جائے.
=========================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC