شکارپور پولیس کی بڑی کاروائی، سنگین جرائم میں ملوث 03 انعام یافتہ اشتہاری ڈاکو گرفتار۔


لاڑکانہ رپورٹ محمد عاشق پٹھان

شکارپور پولیس کی بڑی کاروائی، سنگین جرائم میں ملوث 03 انعام یافتہ اشتہاری ڈاکو گرفتار۔

ر پولیس کے مختلف علاقوں میں جاری ٹارگیٹڈ آپریشنز کے دوران حساس اداروں کی معاونت سے انٹیلیجینس بیسڈ آپریشن کے دوران سنگین کیسز میں مطلوب 03 اشتہاری ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے*۔

گرفتار کیئے گئے اشتہاری انعام یافتہ ڈاکو گڑھی یاسین، نبی شاھ وگن، گولو دڑو سمیت مختلف تھانوں پر داخل مقدمات درجنوں مقدمات میں اشتہاری تھے۔

20 لاکھ انعام یافتہ اشتہاری ڈاکو شکورعرف شکرو بروہی 13 مقدمات میں اشتہاری اور پولیس کو مطلوب تھا:

05 لاکھ انعام یافتہ منور بروہی 06 مقدمات میں اشتہاری اور پولیس کو مطلوب تھا:

03 لاکھ انعام یافتہ بھورو بروہی 27 مقدمات میں اشتہاری اور پولیس کو مطلوب تھا:

گرفتار کیئے گئے اشتہاری ڈاکو اغوا برائے تاؤان،دہشت گردی، قتل و اقدام قتل، ڈکیتی، منشیات، پولیس مقابلے سمیت درجنوں سنگین مقدمات میں اشتہاری ہیں.

گزشتہ کئی دہائیوں سے ضلع شکارپور قبائلی تنازعات کی وجہ سے بھی شدید متاثر رہا ہے۔

شکارپور پولیس قبائلی تنازعات کی روک تھام و خاتمے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے.

تمام علاقوں میں موجود عادی جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز کی مدد سے کریک ڈاؤن اور ٹارگٹڈ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کئے جارہے ہیں۔

ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر محمد عمران خان نے اس کامیاب کاروائی میں شامل پولیس افسران کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور ان کے لئے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کی ہدایات جاری کیں۔ر
===================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC