)ڈراموں اور فلموں کی معروف اداکارہ فریال محمود کا کہنا ہے کہ وکھری،کے مرکزی کردار کے لیے تین ماہ تک قندیل بلوچ کے انٹرویوز دیکھتی رہی۔معاشرے نے ان کے ساتھ ناانصافی کی

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈراموں اور فلموں کی معروف اداکارہ فریال محمود کا کہنا ہے کہ وکھری،کے مرکزی کردار کے لیے تین ماہ تک قندیل بلوچ کے انٹرویوز دیکھتی رہی۔معاشرے نے ان کے ساتھ ناانصافی کی۔لیکن میں نے کردار کے ساتھ انصاف کرنے کے لیے پوری کوشش کی۔5 جنوری کو وکھری، ریلیز ہوکر خواتین کی آواز بن کر سامنے آئے گی۔پاکستان کی آبادی کا نصف سے زیادہ حصہ خواتین کا ہے۔وہ ہی فلم وکھری، کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔مجھے بچپن سے اداکاری کا جنون رہا ہے۔آئینے کے سامنے کھڑی ہو کر فنکاروں کی نقل اتارتی تھی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خوبصورت اداکارہ فریال محمود نے بتایا کہ میری والدہ اداکارہ فریال گوہر کو پسند کرتی تھیں، اسی لیے میرا نام فریال رکھا۔مجھے رقص میں مہارت حاصل ہے۔لیکن فلموں کی آئٹم گرل نہیں کہلاتا چاہتی ہوں۔خوش بخت ہوں کہ ایک ماہ کے عرصے میں میری تین فلمیں ریلیز ہورہی ہیں۔نئے سال پر فلمیں سنیما گھروں کی ریلیز ہورہی ہے۔
وکھری، کی ڈائریکٹر ارم پروین بلال نے آڈیشن کے بعد مرکزی کردار کے لیے منتخب کیا۔فلم وکھری مکمل انٹرٹیمنٹ پیسا وصول فلم ہے۔
=========================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC