پی ٹی آئی کارکن معروف فیشن ڈیزائنرخدیجہ شاہ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء اور 9 مئی کے واقعات کے الزام میں گرفتار معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات اور حساس مقامات پر حملوں کے الزام منیں گرفتار پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔
خدیجہ شاہ پر9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام ہے اور وہ پولیس ریمانڈ پر تھیں۔

پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ کو راہداری ریمانڈ پر 12 دسمبر کو لاہور سے کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا اور آج 6 روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر انہیں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کرنا تھا لیکن انہیں عدالت میں پیش کرنے کے بجائے پولیس نے ضمانت پر رہا کردیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، سابق وزیر خارجہ کو پولیس اہلکاروں نے ہتھکڑیاں لگا کر عدالت پیش کیا، جس کے لیے شاہ محمود قریشی کو بکتر بند گاڑی میں جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا جہاں پولیس نے وائس چیئرمین تحریک انصاف کو ڈیوٹی مجسٹریٹ سید جہانگیر علی کی عدالت میں پیش کیا۔

اس موقع پر پراسیکیوشن ٹیم نے عدالت کو بتایا کہ 9 مئی کے واقعات پر شاہ محمود قریشی کے خلاف راولپنڈی ضلع میں 12 مقدمات درج ہیں، ان کی 12 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی ہے، جی ایچ کیو حملہ، آرمی میوزیم حملہ، حساس ادارہ

دفتر حملہ، میٹرو بس اسٹیشن جلانے کے مقدمات میں بھی شاہ محمود قریشی بطور ملزم نامزد ہیں، تمام مقدمات میں

ایک ساتھ تفتیش کی اجازت دی جائے، جس کے لیے تمام 12 مقدمات میں 6 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے۔
====================

2023 دنیا کے امیر ترین خاندانوں کیلئے شاندار، ابوظہبی کا حکمران خاندان سرفہرست
28 دسمبر ، 2023FacebookTwitterWhatsapp
کراچی(رفیق مانگٹ )دنیا کے25امیر ترین خاندانوں کےلئے سال2023شاندار رہا ہے۔ ابوظہبی کے حکمران خاندان نے دولت مندی میں دنیا کے تمام خاندانوںکو پیچھے چھوڑ دیا ، یو اے ای کا حکمران خاندان النہیان 861کھرب 63 ارب روپے( 305ارب ڈالر) کے ساتھ سرفہرست رہا ، (ایک عشاریہ پانچ ٹریلین ڈالر) اضافہ ہوا، فرانسیسی لگژری فیشن ہاؤس ہرمیس سے لے کر خلیجی شاہی خاندانوں تک، گزشتہ سال دنیا کےامیرترین خاندانوں کی دولت میں43فیصد یعنی 4337 کھرب50ارب روپے( ایک عشاریہ پانچ ٹریلین ڈالر) اضافہ ہوا۔دنیا کے سرفہرست25امیر ترین خاندانوں میں ابوظہبی کے حکمران امریکہ کے والٹن خاندان کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا امیر ترین خاندان بن گیا۔پانچ سالوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ والمارٹ کے وارثوں کے علاوہ کوئی اور خاندان دنیا کا امیر ترین خاندان بنا۔رپورٹ کے مطابق سرفہرست یو اے ای کے حکمران خاندان النہیان جن کی دولت305ارب ڈالر، دوسرے پرامریکا کا والٹن خاندان جن کی دولت 259عشاریہ7ارب ڈالر، تیسرے پر فرانسیسی لگژری فیشن ہاؤس ہرمیس کے مالکان جن کی دولت 150 عشاریہ9ارب ڈالر، پالتوں جانوروں کی پراڈکٹ کے حوالے سے مشہورامریکی خاندان مارس چوتھے پرجن کی دولت141عشاریہ9ارب ڈالر، اور پانچویں پر قطر کے شاہی خاندان التہانی کے مجموعی اثاثوں کی مالیت لگ بھگ 133ارب ڈالر، امریکی کوچ انڈسٹریز کے مالکان کوچ 127عشاریہ3 ارب ڈالر کے ساتھ چھٹے، سعودی عرب کا شاہی خاندان السعود112ارب ڈالر کے ساتھ ساتویں نمبر پر، آٹھویں پر بھارت کے ریلائنس انڈسریز کے مالکان امبانی خاندان کی دولت89عشاریہ9ارب ڈالر، نویں پر فرانس کے لگژری فیشن ہاؤس چینل کے مالکان ورتھیمرخاندان کی دولت 89عشاریہ6ارب ڈالر اور دسویں پر کینیڈا کے میڈیا ہاؤس تھامس رائٹر کے مالکان رائٹر کی دولت71عشاریہ 1ارب ڈالر ہے۔رپورٹ کے مطابق امیر ترین خاندانوں میں امریکا کے آٹھ، فرانس کے چار، جرمنی کے تین جب کہ متحدہ عرب امارات، قطر، سعودی عرب، بھارت، کینیڈا، سویٹزرلینڈ، بلجیم، انڈونیشیا، اٹلی اورہانک کانگ کا ایک ایک خاندان شامل ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے ’’بلومبرگ‘‘ کے مطابق پہلی بار ہاؤس آف نہیان بلومبرگ کی خاندانی دولت مندی کی سالانہ درجہ بندی میں شامل ہوا ہے،متحدہ عرب امارات پر مشتمل سات امارات میں سے ایک، ابوظہبی ملک کا دارالحکومت ہے اور جہاں اس کے تیل کے ذخائر کی اکثریت پائی جاتی ہے۔ حکمران النہیان خاندان کئی دہائیوں سے اس کے صدر اور برطانیہ کے فٹ بال کلب مانچسٹر سٹی کے مالکان ہیں۔ رینکنگ پر موجود تینوں خلیجی خاندان ممکنہ طور پر ان قدامت پسند اندازوں سے کہیں زیادہ امیر ہیں۔ دنیا کے دو امیر ترین افراد ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک اور ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے صرف 150 بلین ڈالر سے زیادہ کی دولت کا اضافہ کیا۔ ہندوستانی ٹائیکون گوتم اڈانی اور امریکی سوشلائٹ اور انسان دوست جولیا کوچ دنیا کے 20امیر ترین افراد میں سے صرف دو ہیں جو اس سال غریب تر ہو گئے ہیں۔ 2023میں انتہائی امیروں کا مزید امیر ہونا ایک مستقل موضوع رہا ہے، جس میں اسٹاک کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC