جمال کدو گانے کی وائرل گرل کون؟

بالی ووڈ فلم “جمال کدو ” میں نظر آنے والی لڑکی کی ان دنوں بہت شہرت ہے۔ سوشل میڈیا کے ہر پلیٹ فارم پر اس لڑکی پر بات کی جا رہی ہے۔ سب کو اشتیاق تھا کہ آخر یہ لڑکی کون ہے۔

تفصیل کے مطابق فلم اینیمل کے تمام گانے ہٹ ہیں لیکن جمال کدو نے کچھ الگ ہی تخلیق کیا ہے۔ صرف گانا ہی نہیں بلکہ اس گانے میں نظر آنے والی اس خوبصورت لڑکی کا ذکر بھی رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

تناز داؤدی کون ہیں؟

رنبیر کپور اور بوبی دیول کی فلم اینیمل کو ریلیز ہوئے 20 دن ہوچکے ہیں ، لیکن لوگ اس پر بات نہیں کررہے ہیں۔ اس فلم کے گانوں کی بات کریں تو سب ایک دوسرے سے بہتر ہیں لیکن جمال کدو کے کیا کہنے۔ اس فلم میں ایرانی گانا شامل کیا گیا تھا اور یہ فلم ریلیز ہوتے ہی ہر جگہ مقبول ہو گیا تھا۔

ایرانی گانا ہونے کے باوجود ہر کوئی اس گانے کو گنگنارہا ہے۔ نا صرف یہ گانا بلکہ اس گانے میں نظر آنے والی نیلے لباس میں نظر آنے والی لڑکی بھی ہر جگہ مقبول ہے۔ یہ لڑکی راتوں رات اسٹار بن گئی اور اب ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ یہ خوبصورت کون ہے؟

تناز ایک ایرانی ماڈل ہے:

تو ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ ایرانی ماڈل تناز دائودی ہے جو صرف 26 سال کی عمر میں راتوں رات اسٹار بن گئی ہے۔ تناز صرف ماڈل ہی نہیں بلکہ ایک ڈانسر بھی ہیں جو ورون دھون، نورا فتیحی، جان ابراہم اور سنی لیون کے ساتھ بیک گراؤنڈ ڈانسر کے طور پر اسٹیج پر نمودار ہو چکی ہیں۔

لیکن اس گانے نے انہیں اسٹار بنا دیا ہے۔ اچانک ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ جہاں پہلے انہیں صرف 10 ہزار لوگ فالو کرتے تھے، اب ان کے 2.6 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔ اسے بھی ایک نئی شناخت ملی ہے۔ انہیں سوشل میڈیا پر “کدو گرل “کے نام سے جانا جاتا ہے۔

تناز ایران کے دارالحکومت تہران میں 27 جون 1997 ء کو مہدی علی یاری نامی صحافی کے گھر میں پیدا ہوئیں۔انہوں نے سال 2014ء اور 2017 ء کے درمیان فیشن ڈیزائنگ کا کورس کیا۔ تانی کے نام سے پکاری جانے والی رقاصہ نے سال 2019 ء میں ریلیز ہونے والی فلم ‘پاگل پنتی’ کے گانے ‘ ہم ہیں تم پر اٹکے’ اور ‘ٹھمکا’ میں بطور بیک گراؤنڈ ڈانسر کام کیا تھا۔ 2020 ء کی فلم ‘اسٹریٹ ڈانسر تھری ڈی’ کے گانے ‘ہائے گرمی’ میں بھی ڈانسنگ گروپ میں شامل تھیں۔

===========================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC