)پنجاب یونیورسٹی ایلومینائی آفس کے زیر اہتمام بیجنگ چائنہ میں اجلاس منعقد کیا گیا


لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی ایلومینائی آفس کے زیر اہتمام بیجنگ چائنہ میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں چین سے پنجاب یونیورسٹی کے سابق طلباء نے شرکت کی۔ اس موقع پرڈائریکٹر ایلومنائی پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر ممتاز انور کی طرف سے سابق طلباء پر مشتمل ایک گروپ قائم کیا گیا جس کا مقصد مستقبل میں یونیورسٹی کے ساتھ باقاعدہ روابط کو برقرار رکھنا ہے۔ ڈاکٹر ممتاز انور کے مطابق یہ اقدام سابق طلباء کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا تاکہ وہ اپنی مادر علمی سے منسلک رہیں اور یونیورسٹی کی جاری کامیابی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو تشکیل شدہ سابق طلباء گروپ بیجنگ میں پنجاب یونیورسٹی اور اس کے گریجویٹس کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور ایک دوسرے کے لیے تجربات اور تعاون کے مسلسل تبادلے کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیشرفت بیجنگ اور پنجاب یونیورسٹی میں سابق طلباء کی کمیونٹی کے درمیان دیرپا تعلقات استوار کرنے کے لیے ایک مثبت قدم ہے جس سے سابق طلباء کے درمیان اتحاد اور مشترکہ تجربات کو تقویت ملے گی۔
======================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC