سپریم کورٹ نے تاریخ ساز فیصلہ کرکے پاکستانی عوام کے دل جیت لئے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے انتخابات ملتوی کرانے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمانوں پر اوس ڈال دی۔ پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو نے قوم میں نئی روح پھونک دی۔ شہنیلہ خانزادہ رہنما پی پی پی


کراچی(18دسمبر 2023ٌ)
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و رائٹرز فورم کی سینئر نائب صدر شہنیلہ خانزادہ نے کہا ہے کہ الیکشن کے معاملے پر سپریم کورٹ نے دبنگ فیصلہ دے کر غیر یقینی صورتحال اور جمہوری عمل کے فروغ کے لئے نئی داغ بیل ڈالی ہے۔ سپریم کورٹ نے تاریخ ساز فیصلہ کرکے پاکستانی عوام کے دل جیت لئے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے انتخابات ملتوی کرانے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمانوں پر اوس ڈال دی۔ پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو نے قوم میں نئی روح پھونک دی

پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو الیکشن بروقت اور بلا تاخیر کرانے کی خواہش مند تھی۔ پیپلز پارٹی نے عوام کی امنگوں کے مطابق الیکشن مہم سے پہلے ہی سب سے زیادہ جلسے کرکے مخالفین کو ششدر کردیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو کی ولولہ انگیز قیادت اور صدر آصف علی زردای کی سیاسی بصیرت کے نتیجے میں جیالے 8فروری 2024کو عوام کی تائید و نصرت سے سرپرائز دینگے اور آئندہ حکومت پی پی پی کی ہوگی۔ کراچی سے بھی عوام سرپرائز دینگے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے نوجوان، بزرگ، خواتین، وکلاء، ڈاکٹرز اور ہر مکتبہ فکر کے ساتھ ساتھ تاجر برادری بالخصوص کراچی کی تاجر برادری نے پی پی پی میں شمولیت کرکے بتادیا ہے کہ کراچی کو پی پی پی کی ضرورت ہے۔ہم انکو تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں

فکری میڈیا سیل پی پی پی
====================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC