ضلع انتظامیہ کی جانب سے انسداد رشوت ستانی کے عالمی دن کے حوالے سے کمشنر کمپلیکس سے میرپور خاص پریس کلب تک ایک اگاہی ریلی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو پریم چند کی قیادت میں نکالی گئی

میرپورخاص ==تحسین احمدخان === . ضلع انتظامیہ کی جانب سے انسداد رشوت ستانی کے عالمی دن کے حوالے سے کمشنر کمپلیکس سے میرپور خاص پریس کلب تک ایک اگاہی ریلی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو پریم چند کی قیادت میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو پریم نے کہا کہ ریلی کا مقصد لوگوں میں کرپشن کے نقصانات سے اگاہ کرنا ہے تاہم کرپشن ایک ناسور ہے اس کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن مختیار ابڑو نے کہا کہ ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے نوجوان نسل کو آگے آنا چاہیے انہوں نے یقین دلایا کہ کسی بھی سرکاری ادارے میں ہونے والی کرپشن کو روکیں گے اور کرپٹ عناصر کو سخت سزا دلوائیں گے انہوں نے ریلی کے شرکاء سے کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں جہاں بھی کرپشن ہو وہ بلا خوف ہمارے پاس آئیں تاکہ قانونی کاروائی کی جا سکے ریلی میں ایس ایس پی عادل میمن اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ سلیم شیخ افسران ملازمین طلبہ اور عام لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے *
====================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC