ایس ایس پی لاڑکانہ سید عبدالرحیم شیرازی نے تھانہ وومین اور تھانہ شہید ڈی ایس پی عبدالمالک بھٹو کا اچانک دروہ کرکے تمام محکمانہ امور کا جائزہ لیا

لاڑکانہ( رپورٹ محمد عاشق پٹھان) ایس ایس پی لاڑکانہ سید عبدالرحیم شیرازی نے تھانہ وومین اور تھانہ شہید ڈی ایس پی عبدالمالک بھٹو کا اچانک دروہ کرکے تمام محکمانہ امور کا جائزہ لیا جہاں انہوں نے تھانوں کی انسپکشن کرتے ہوئے تمام رجسٹروں، لاکپ، مالخانہ، اسلحہ ایمونیشن، نفری کی ڈپلائمینٹ اور زیرِ تفتیش مقدمات کے تفصیلات، تعینات پولیس نفری، سرکاری اسلحہ، گاڑیوں اور بلڈنگ کی صورتحال سمیت میسر دیگر وسائل کا تفصیلی جائزہ لیا، دورے کے دوران ایس ایس پی نے تھانے میں قائم رپورٹنگ روم کا معائنہ کرکے وہاں تعینات اسٹاف، ڈیٹا انٹری آپریٹرز سے ملاقات کرکے انہیں معیاری ڈیٹا فیڈنگ اور

احسن طریقے سے عوامی سروسز مہیا کرنے کی ہدایت کی، ایس ایس پی نے تھانے کی حدود میں قائم پولیس پکٹس، چوکیوں اور پیٹرولنگ پلان کے حوالے سے بھی مکمل تفصیلات معلوم کیے اور اس حوالے سے ایس ایچ اوز و ہیڈ محررز کو ضروری ہدایات جاری کیں، ایس ایس پی نے تمام امور کا جائزہ لینے کے بعد ریکارڈ مینٹیننس اور صفائی ستھرائی کے معاملات میں بہتری لانے کے لیے ایس ایچ اوز اور ہیڈ محررز اور ایس ایچ اوز کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے تھانے میں آنے والے سائلین و متاثرہ شہریوں کی ترجیحی بنیادوں پر دادرسی کرنے اور عوام کے ساتھ بہتر اور مثبت رویہ اختیار کرنے کے احکامات جاری کیے اور تھانوں کے تمام معاملات کی بہتر طریقے سے نگرانی کرنے کے لیے متعلقہ ڈی ایس پیز کو ہدایات بھی جاری کیں۔
===================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC