عام انتخابات ، جیکب آباد میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں۔ سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی
عام انتخابات ، جیکب آباد میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں۔ سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں عام انتخابات کے اعلان کے بعد ضلع جیکب آباد میں بھی سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں، جیکب آباد کی ایک قومی اور تین صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر مقابلے کے لیے امیدواروں نے عوام کے ساتھ رابطے تیز کردئیے ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 190پر پیپلز پارٹی کے اعجاز حسین جکھرانی اور سابق نگراں وزیر اعظم محمد میاں سومرو کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا۔ 2018ء میں محمد میاں سومرو نے تحریک انصاف کی ٹکٹ پر انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی اس وقت محمد میاں سومرو کے ساتھ جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کی قیادت رابطے میں ہیں اس بار امکان ہے کہ وہ جے یو آئی یا مسلم لیگ ن میں سے کسی ایک پارٹی کی ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے ضلع کی تین صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے فلحال امیدواروں کے نام فائنل نہیں کئے گئے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 1جیکب آباد پرمحمد اسلم ابڑو اور حاجی شیر محمد مغیری کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے پی ایس 2ٹھل پر ڈاکٹر سہراب سرکی امیدوار ہونگے جبکہ پی ایس 3گڑہی خیرو پر پیپلز پارٹی کی جانب سے ممتاز حسین جکھرانی اور اورنگزیب خان پہنور میں سے کسی ایک کو ٹکٹ دی جائے گی۔ علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے مد مقابل جے یو آئی میدان میں ہے جے یو آئی نے پی ایس 2ٹھل پر اہم سیاسی خاندان کے رہنما شفیق خان کھوسہ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد جے یو آئی کی پوزیشن مضبوط نظر آرہی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محمد میاں سومرو اور جے یو آئی کے درمیان انتخابی اتحاد ہوچکا ہے اتحاد میں قومی اسمبلی کی نشست پر محمد میاں سومرو جبکہ پی ایس 2پر جے یو آئی کے شفیق خان کھوسہ کے نام فائنل ہوچکے ہیں جبکہ دیگر 2صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر تاحال مختلف ناموں پر غور کیا جارہا ہے جن کا جلد اعلان متوقع ہے۔ ضلع میں سب سے زیادہ ووٹ رکھنے والے کھوسہ قبیلے کے سردار سخی عبدالرزاق کھوسہ بھی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں اب وہ کس کے ساتھ اتحاد کرکے الیکشن میں حصہ لیتے ہیں یہ اعلان باقی ہے ذرائع کے مطابق سردار سخی عبدالرزاق کھوسہ محمد میاں سومرو کے پینل میں شامل ہوسکتے ہیں اگر کھوسہ قبیلے کے سردار سخی عبدالرزاق کھوسہ بھی محمد میاں سومرو اورجے یو آئی کے اتحاد میں شامل ہوگئے تو پھر پیپلز پارٹی کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ سیاسی رہنماؤں کے مطابق آئندہ انتخابات میں کسی بھی پارٹی کی پوزیشن واضح نہیں کیوں کہ فلحال امیدواروں کے ناموں کا حتمی اعلان نہیں ہوا امیدواروں کے نام فائنل ہونے کے بعد ہی معلوم ہوگا کس کی پوزیشن مضبوط ہے۔

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی
سندھ حکومت نے جیکب آباد ضلع کی 19ہاؤسنگ اسکیموں کو غیر قانونی قرار دیدیا، عوام کے کروڑوں روپے ڈوبنے کا خطرہ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے ضلع جیکب آباد میں قائم 19ہاؤسنگ اسکیموں کو غیر قانونی قرار دیدیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے 19ہاؤسنگ اسکیموں کو غیر قانونی قرار دئیے جانے کے بعد عوام کے کروڑوں روپے ڈوبنے کا خطرہ ہے جس کی وجہ سے ہاؤسنگ اسکیموں میں کروڑوں روپیوں کے پلاٹ لینے والے لوگ سخت پریشان ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ضلع جیکب آباد میں غیر قانونی قرار دی جانے والی 19 اسکیموں کے علاوہ بھی کچھ اسکیمیں ہیں جن کو غیر قانونی قرار دئیے جانے کا امکان ہے۔

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔
جیکب آباد میں خزانہ آفیس کے ملازم کی صحافی سے غنڈہ گردی،بجٹ اخراجات کے متعلق پوچھنا صحافی کا گناہ ہوگیا اسٹیشنری کی مد میں ایک لاکھ 18ہزار اور فرنیچر کی مد میں دسمبر میں 78ہزار خرچ کیا گیا ہال میں کرسیاں تک موجودنہیں،ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ افسر کے دفتر میں لڑنے کی کوشش صحافیوں کااحتجاج دس سال سے مقرر ارشاد کوہٹانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد خزانہ آفیس کی بجٹ سے لاکھوں روپے فرضی بلوں کے ذریعے نکال کر ہڑپ کر لئے گئے دسمبر میں خزانہ آفیس کی بجٹ سے اسٹیشنری کی مد میں ایک لاکھ 18ہزار،مشینر ی 58ہزار،ٹرانسپورٹ 38اور فرنیچر کی مد میں 78ہزار نکال کر خرچ کئے گئے جبکہ خزانہ آفیس کے ہال میں کرسیاں تک موجود نہیں اس سلسلے میں جب خزآنہ آفیس کے ایڈمن اور آفیس سپریڈنٹ ارشاد جونیجو سے معلوم کیا گیا تو انہوں نے لاعملی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دفتر کے ڈی ڈی او ضلعی اکاؤنٹ افسر کے پاس ہیں وہ ی بتا سکتے ہیں جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے اپنے دفتر میں ارشاد جونیجو سے استفسار کیا تو ارشاد آپے سے باہر ہو گیا اور اپنی افسر کے سامنے صحافی عبدالرحمن آفرید ی لڑنے کی کوشش کی ایسی اطلاع پر صحافی خزانہ آفیس پہنچے اور ایڈ من ارشاد جونیجو کی غنڈہ گردی کے خلاف سخت احتجاج کیا جس میں آصف بھٹی،زاہد کہرل،حضور بخش سومرو،وکی کمار،موسی چانڈیو،جیش کمار،غلام حسین،رشید سولنگی اور دیگر نے شرکت کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ دس سال سے ارشاد جونیجو جیکب آباد خزانہ آفیس میں مقرر ہے اور اسے بیک وقت ایڈمن اور آفیس سپریڈنٹ کی چارج سے نوازا گیا ہے جو اپنی من مانی کررہا ہے سرکاری ملازمین سے رشوت طلب کرتاہے نہ دینے والوں کو دفتر کے چکر لگوائے جاتے ہیں مرضی سے مقرر وقت پر دفترآنے کے بجائے مرضی سے دفتر آتا ہے اور رات کو دیر سے دفتر میں بیٹھ کر غیر قانونی کام کرتا ہے اکاؤٹڑنٹ جنرل سندھ اسکا نوٹس لیں اور کرپٹ ملازم ارشاد کو ہٹایا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائر ہ بڑھایا جائے گا۔

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔
جیکب آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے رکشہ سوار قتل تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سول لائین تھانہ کی حدود جمالی واہ کے قریب رکشہ پر سوار تھرڑی کے رہائشی مراد جکھرانی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش سول ہسپتال منتقل کی ورثہ کے مطابق مراد کو دیرینہ تنازع پر غازی اور اسکے ساتھیوں نے قتل کیا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC