صوبائی محتسب سندھ “کام کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف تحفظ کا ادارہ “, سندھ نے 12 دسمبر 2023 کوتربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا.

صوبائی محتسب سندھ “کام کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف تحفظ کا ادارہ “, سندھ نے 12 دسمبر 2023 کوتربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا. جس میں ایل آر بی ٹی(دی لیٹن رحمت اللہ بینوولینٹ ٹرسٹ)، ہیلکس فارما (پرائیویٹ) لمیٹڈ، آدم جی انٹرپرائزز، اور دی پراچہ ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ شامل تھے_
اس موقع پر صوبائی محتسب کے افسران جن میں صوبائی محتسب معزز جناب جسٹس (ر) شاہنواز طارق ,ڈائریکٹر سعید احمد شیخ، منظور علی درس (ڈپٹی ڈائریکٹر)، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مس کنزہ سعید اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انکوائری کمیٹی مس زینب شاہ, منیر چنا (اسسٹنٹ ڈائریکٹر), پردیپ کمار بھاشانی (اسسٹنٹ ڈائریکٹر)، مس ممتاز نورانی( پبلک پراسیکیوٹر)، شامل تھے۔
پروگرام کا آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا اور افشین ناز نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کیا اورصوبائی محتسب سندھ کے افسران کا تعارف کروایا۔
اس سیشن کا باقاعدہ آغاز اسسٹنٹ ڈائریکٹر مس کنزہ سعید اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انکوائری کمیٹی مس زینب شاہ نے کیا.
صوبائی محتسب جسٹس ریٹائر شاھنواز طارق صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، اور اس بات پہ زور دیا کہ خواتین کو چپ نہیں رھنا چاہیےاور ھم سب کو مل کر حراسمنٹ کا خاتمہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ کہا اس قانون کی بڑی اہمیت ہے اور تربیت ہمیں سب سے پہلے اپنے گھروں سے شروع کرنی ہے اور اپنے بچوں کو بہن بھائیوں کو اس قانون کے متعلق اگاہی دینا ہے اور مزید کہا کہ ہمارے پاس آنے والے ہر شکایت گزارکو انصاف فراہم کیا جاتا ہے چاہے وہ مرد ہو عورت ہو یا ٹرانس جینڈر بلا تفریق انصاف فراہم کیا جاتا ہے۔ ڈائریکٹر، سعید احمد شیخ، نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مہمانوں کی حوصلہ افزائی بھی کی کہ آپ ہمارا پیغام دوسروں تک پہنچائیں تاکہ کوئی بھی مرد یا عورت اس قانون اور اس انصاف سے محروم نہ رہے
. اس کے بعد معزز مھمان جناب زبیر رحیم خان (ایل آر بی ٹی) نے تمام مہمان گرامی کی طرف سے صوبائی محتسب کا شکریہ ادا کیااور صوبائی محتسب کے کام کو سراہا اور پروگرام کی پزیرائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ورکشاپ ہماری لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوئی انشاءاللہ ہم اگے دوسروں تک یہ پیغام ضرور پہنچائیں گے . پروگرام کے اختتام میں مہمانوں کو اجرک، شیلڈ اور سرٹیفیکیٹ دیے گئے اور مہمانوں کے ساتھ گروپ فوٹو بھی لیے گئے۔
========================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC