آصف زرداری کا عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما پر الزام باہر بیٹھے ہوئے ولاگرز کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی جیتے گی اور اُن ولاگرز کو جمائما پیسے دے رہی ہے، ایک لابی ہے جو ان کو سپورٹ کر رہی ہے، فنانس کر رہی ہے اور اس لابی کے کوئی اور ارادے ہیں۔سابق صدر کی گفتگو

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما پر ولاگرز کو پیسے دینے کا الزام عائد کر دیا۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ وہ جو لاڈلا سیاست دان جیل میں ہے، وہ ہی تو لاڈلہ ہے، اسی کو تو 30 سال میں بنایا گیا ہے، ہمیں یاد ہے کہ کس طرح حمید گل نے اسے لاؤنچ کیا تھا اور حمید گل کی لائونچنگ پر یہ جو پیسے لے رہا تھا اور لوگ اس کو بانٹ رہے تھے، یہ سارا اپ لفٹ ہے اس کو اوپر لانے کیلئے۔
انہوں نے کہا کہ پھر ان کے تعلقات ٹھیک نہیں رہے تو پھر ڈیلے ہوا، وہ ہوتا ہے نا پروجیکٹ اے پروجیکٹ بی پروجیکٹ سی، تو یہ پروجیکٹ ڈی پر چلا گیا، پھر کسی کو یاد آیا تو پروجیکٹ اے پر لے آیا۔

انہوں نے کہا کہ میں تو یہ کہتا ہوں کہ مہ خانے کی توہین ہے رندوں کی ہتک ہے، کم ظرف کے ہاتھوں میں اگر جام دیا جائے۔آصف زرداری نے مزید کہا کہ اس کو ملک دے دیا گیا اور اس ملک کا خانہ خراب کردیا۔

ہمیں تو اے سی پنکھا کچھ نہیں دیا گیا، انہیں تو ایکسر سائز مشین بھی دی جارہی ہے، کھانے بھی گھر سے آرہے ہیں، ججز اس کو سہولت فراہم کر رہے ہیں، پریزیڈنٹ آف پاکستان آرہا ہے بکتر بند گاڑی میں اور یہ جعلی پرائم منسٹر آرہا ہے مرسڈیز میں کیوں بھئی، لاڈکہ کیسے نہیں ہوا پھر، میرے بھی جیل ٹرائل ہوئے، اس وقت سوشل میڈیا نہیں تھا۔ آصف زرداری نے کہا کہ سربراہ پی ٹی آئی کو لانا سازش تھی، لوگ سربراہ پی ٹی آئی کو 2035 تک لے جانا چاہتے تھے، عمران خان کو نا ہٹاتے تو ملک ڈیفالٹ کرچکا ہوتا۔
آصف زرداری نے مزید کہا کہ باہر جو ہمارے پاکستانی بیٹھے ہیں ان پر دوسری قوموں کا بھی اثر ہے، وہاں سے وہ بہکائے ہوئے ہیں، وہ سمجھ نہیں رہے کہ یہاں کیا عالم ہے، پولز پر ایک رپورٹ نکلتی ہے اور وہ کہتے ہیں وہ(عمران خان)بہت پاپولر ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ باہر بیٹھے ہوئے ولاگرز کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی جیتے گی، ان ولاگرز کو پیسے دے رہی ہے جمائما، سادہ سی بات یہ ہے کہ ایک لابی ہے جو ان کو سپورٹ کر رہی ہے، فنانس کر رہی ہے اور اس لابی کےکوئی اور ارادے ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ 8 فروری کی بجائے الیکشن 8 یا 10 دن آگے جائیں کوئی فرق نہیں پڑتا، لیکشن آج ہوں یا کل پرسوں الیکشن ہرصورت ہونے ہیں، الیکشن کی تاریخ آگے پیچھے کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کو اپنے انٹرویو میں کہا کہ 40 سال پہلے ذوالفقار بھٹو کا عدالتی قتل ہوا، ذولفقار بھٹو کا کیس لگنے پر چیف جسٹس سپریم کورٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم بھی ضیاء الحق کو ہٹا نا چاہتے تھے، ہم نے حملہ نہیں کیا، بی بی شہید بھی اسلام آباد سے مارچ لے کر جاسکتی تھی، ہمارے ہزاروں کارکن شہید ہوئے ہم نے کبھی نہیں کہا جی ایچ کیو کا گھیراؤ کرو، اس لاڈلے نے 10 بار کہا جی ایچ کیو جاؤ، بیرون ملک پاکستانیوں کو بہکایا گیا، ہمارا مشترکہ دشمن بن گیا وہ جاہل، میرے خیال میں یہ کسی اور کی سوچ تھی، مائنڈ سیٹ کیلئے ایکٹرز ہوتے ہیں جو بیانیہ بناتے ہیں، کسی کٹھ پتلی کو بھی نہیں پتا ہوتا کہ اس کا ہینڈر اس سے کیا کروا رہا ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ جو لاڈلہ جیل میں ہے اسے 30سال میں بنایا گیا تھا، ہمیں یاد ہے اس لاڈلے کو کس نے کیسے لانچ کیا تھا، جب لانچنگ ہورہی تھی تو پیسے لے رہا تھا ، لاڈلے نے خیبرپختونخواہ میں افغان شہریوں کو شناختی کارڈ بنا کر دیئے، یہ لاڈلہ اسی لئے افغان شہریوں سے زیادہ محبت کرتا ہے، ایک کم ظرف کو ملک دیا گیا جس نے بیڑہ غرق کردیا، اس لاڈلے کو جیل میں ایکسرسائز مشین ملی ہوئی ہے، میرے وکلاء ہفتے میں ایک بار آتے تھے۔
لاڈلے کو نہ ہٹاتے تو ملک بیچ دیتا ملک ڈیفالٹ ہوچکا ہوتا، پی ٹی آئی کے پاس انتخابی امیدوار صرف وکلاء ہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ شہبازشریف کو نمبرز پورے کرکے میں نے وزیراعظم بنوایا، کم ازکم پیپلزپارٹی وزیراعظم تو بنا سکتی ہے، امید ہے پارلیمان کی بڑی پارٹی بنیں گے، نوازشریف نے کہا وہ چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے، لیکن پیپلزپارٹی میں وزیراعظم کا امیدوار میں بھی ہوسکتا ہوں اور بلاول بھٹو بھی ہوسکتے ہیں۔
الیکشن آج ہوں یا کل پرسوں الیکشن ہرصورت ہونے ہیں، الیکشن کی تاریخ آگے پیچھے کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، 8 فروری کی بجائے الیکشن 8 یا 10 دن آگے جائیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ آصف زرداری نے کہا کہ بلاول بھٹو نوازشریف کو لاڈلہ کہتے ہیں ، لیکن لاڈلہ وہ ہے جو 25 نشستیں جیت جاتا ہے اور پھر اس کی حکومت بنوائی جاتی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC