نایاب فلم کا پہلا آفیشل پوسٹر، نڈر مرکزی کردار یمنی زیدی پوسٹر میں پرجوش اندازمیں اگے بڑہ رہی ہیں

نایاب فلم کا پہلا آفیشل پوسٹر، نڈر مرکزی کردار یمنی زیدی پوسٹر میں پرجوش اندازمیں اگے بڑہ رہی ہیں اپنے خوابوں کو پورا کرنےکیلئے، خوشی اور غم کی رولر کوسٹر سواری کے لیے تیار ہو جائیں!
ہدایتکار عمیر ناصر علی
پروڈیوسر – رومینہ عمیر – عمیر عرفانی
فلم نایاب ، نام یاد رکھنا !!
===================
انہوں نے فلم کا آفیشل پوسٹر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور لکھا کہ آئیے چلتے ہیں ہم اپنے پہلے آفیشل پوسٹر کے ساتھ نایاب کی دنیا میں قدم رکھتے ہیں، اسی جوش و جذبے کے ساتھ جو ہمارے مرکزی کردار میں نظر آرہا ہے۔

انہوں نے فلم کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اس دنیا کی افراتفری میں خوابوں کو حاصل کرنے کی خواہش و دوڑ میں ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں، ایک پٴْرجوش اور زندگی کے اتار چڑھاؤ سے بھرپور کہانی کے لیے تیار رہیں۔عمیر نثار علی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم نایاب نام یاد رکھنا سے یمنیٰ زیدی پہلی بار بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے والی ہیں، اداکارہ فلم میں کرکٹر کا کردار نبھا رہی ہیں۔یہ فلم رومینہ عمیر اور عمیر عرفانی کی پیشکش ہے
===================

معروف پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ ومیزبان عائشہ عمر نے کلاتھنگ برانڈ لانچ کر کے فیشن کے دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔اداکارہ عائشہ عمر اداکاری میں اپنی مثال آپ ہیں جبکہ اداکاری کے ساتھ فیشن کے انتخاب سے بھی عائشہ عمر مشہور اپنی خاص پہچان رکھتی ہیں، اب انہوں نے اپنا کلاتھنگ برانڈ لانچ کر کے اپنی شہرت میں مزید اضافہ کرلیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے برانڈ کی تشہیر کیلئے فوٹو شوٹ بھی سوشل میڈیا کی زینب بنایا جس نے فیشن کے متوالوں کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہیں۔فوٹو شوٹ منظر عام پر آتے ہی منفرد لباس کے انتخاب نے مداحوں کو فیشن کے نئے سحر میں جکڑ کر رکھ دیا ہے، مداحوں اورانکے پرستاروں کی جانب سے یہ توقع کہ جارہی ہے اداکارہ کا یہ سفر ان کے لیے کامیاب ثابت ہوگا۔
========================
معروف پاکستانی اینکراورمیزبان اقرار الحسن کی تیسری شادی سے متعلق کی جانے والی قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوگیا، کا نیوز کاسٹرعروسہ خان نے اقرار سے شادی کی تصدیق کردی ہے۔کچھ عرصہ قبل اقرارالحسن اورعروسہ خان کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر خاصی وائرل تھیں تاہم دونوں نے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔

اس حوالے سے عروسہ خان کی اقرار الحسن کے اہلخانہ کے ہمراہ کھینچی گئی تصاویر نے بھی سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی تھی۔صارفین کے تجسس کو اب عروسہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاوںٹ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوالات و جوابات کے سیشن میں دور کردیا ہے۔عروسہ خان کے ایک مداح نے ان سے شادی سے متعلق سوال کیا تھا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میری شادی ہوچکی ہے۔ایک صارف نے عروسہ سے سوال کرتے ہوئے اقرارالحسن یا پہلاج میں سے ایک کا انتخاب کرنے کو کہا، جس پر عروسہ خان نے جواب دیا کہ دونوں۔کچھ صارفین نے عروسہ خان کوشادی پر مبارکباد دی تو کچھ صارفین نے اس جوڑے کیلئے نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC