اداکارہ مدیحہ امام نے شوہر موجی بسر کے ساتھ بھارت میں ولیمہ کی تقریب!

اداکارہ مدیحہ امام نے شوہر موجی بسر کے ساتھ بھارت میں ولیمہ کی تقریب!
.
.
.
.
موجی بسر، مدیحہ امام کے شوہر، مشہور اداکارہ،

اداکارہ مدیحہ امام نے شوہر موجی بسر کے ساتھ بھارت میں ولیمہ کی تقریب!

پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ مدیحہ امام کے بھارت میں ہونے والے ولیمے کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہے، مدیحہ امام نے بھارتی فلم میکر اور پروڈیوسر مو جی بسر سے شادی کی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے شوہر موجی بسر کے ہمراہ پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام پہلی بار بھارت میں اپنے سسرال پہنچیں، جہاں اس جوڑے کے ولیمے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی تصاویر اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں پوسٹ کیں، جو وائرل ہوگئیں۔

اپنے ولیمے کی تقریب میں مدیحہ امام نے گلابی لباس زیب تن کیا ہوا تھا، جس کے ساتھ انہوں نے لائٹ میک اپ اور نازک جیولری پہنی جبکہ ان کے شوہر مو جی بسر روایتی سیاہ تھری پیس سوٹ میں ملبوس نظر آئے۔


یکم مئی 2023ء کو اداکارہ مدیحہ امام نے موجی بسر سے شادی کی تھی تاہم اس جوڑے نے روایتی طریقے سے شادی کے فوراً بعد استقبالیہ نہیں دیا تھا۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC