ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر الیاس گوندل نے چولستان میں صحت عامہ کی مربوط خدمات کو بہتر بنانے کے لیے عالمی ادارہ صحت سے دو ایمبولینسزاور سولہ موٹر سائیکلیںی وصول کیں۔

لاہور (جنرل رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر الیاس گوندل نے چولستان میں صحت عامہ کی مربوط خدمات کو بہتر بنانے کے لیے عالمی ادارہ صحت سے
دو ایمبولینسزاور سولہ موٹر سائیکلیںی وصول کیں۔

پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر پالیتھا مہیپالا نے گزشتہ روز ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب میں ایک تقریب میں یہ سامان محکمہ صحت کے حوالے کیا۔ ۔

اس موقع پر ڈائریکٹر توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات پنجاب ڈاکٹر مختار احمد، ڈائریکٹر ماں اور بچہ کی صحت کے پروگرام خلیل احمد، سی ای او (ہیلتھ) بہاولپور ڈاکٹر تنویر شاہ، عالمی ادارہ صحت کے صوبائی سربراہ برائے پنجاب ڈاکٹر جمشید احمد، پروگرام منیجرز اور محکمہ صحت کے سینئر افسران موجود تھے۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر الیاس گوندل نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی معاونت سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاولپور کو چولستان کے دور افتادہ علاقوں تک رسائی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا، “صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے حوالے سے چولستان مشکل علاقوں میں سے ایک ہے۔ آبادی تین اضلاع بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں وسیع و عریض علاقوں میں پھیلی ہوئی ہے۔ رسائی کے مسائل کی وجہ سے، ہیلتھ کیمپ اور موبائل سروسز کے ذریعے مربوط صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کا ماڈل بہت مؤثر ثابت ہوا ہے۔ ہم دور دراز علاقوں کے لوگوں کو صحت کی خدمات میں کسی قسم کی رکاوٹ کے متحمل نہیں ہو سکتے اور انہیں وباؤں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔
میں عالمی ادارہ صحت کا شکر گزار ہوں کہ اس نے ہمیں یہ اہم مدد فراہم کی کیونکہ اس سے ہمیں صحرا میں شہریوں تک ان کی دہلیز تک پہنچنے میں مدد ملے گی

پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر پالیتھا مہیپالا نے امید ظاہر کی کہ اس تعاون سے صحرا میں صحت کی مربوط خدمات کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے فیلڈ ٹیموں کو صحت کی سہولیات سے دور دیہاتوں اور بستیوں تک پہنچنے میں فائدہ ہو گا ۔اس آبادی کے لیے صحت کی مربوط سہولیات کے ذریعے لوگوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے

ڈائریکٹر توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات پنجاب ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ صحرا میں صحت کی کم سہولیات کی وجہ سے انکا پروگرام موبائل اور آؤٹ ریچ سروسز پر انحصار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحرا میں تقریباً 1700 چھوٹی بستیاں ہیں اور ان تک پہنچنا کافی مشکل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک بڑی آبادی مختلف وجوہات کی وجہ سے نقل مکانی مستقل کرتی ہے۔

ایسے مسائل پر قابو پانے کے لیے عالمی ادارہ صحت کی مدد انتہائی مفید ثابت ہوگی۔

ماں اور بچہ کی صحت کے پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر خلیل احمد نے کہا کہ جغرافیائی مسائل، موسم اور وسائل کی کمی کی وجہ سے ماؤں اور بچوں کے لیے خدمات کا مربوط ماڈل استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کو سراہا جو ایسی مشکل حالات میں فرائض سرانجام دیتے ہیں۔
========================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC