یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزلاہو ر کے سٹی کیمپس میں گذ شتہ روز انڈر گریجو یٹ مختلف ڈگری پروگرامز میں نئے دا خل ہو نے والے طلبہ وطالبات کے لئے اوریئنٹ ٹیشن تقریب کا انعقاد ہوا۔

لاہور(جنرل رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزلاہو ر کے سٹی کیمپس میں گذ شتہ روز انڈر گریجو یٹ مختلف ڈگری پروگرامز میں نئے دا خل ہو نے والے طلبہ وطالبات کے لئے اوریئنٹ ٹیشن تقریب کا انعقاد ہوا۔ جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرنسیم احمدنے کی۔اس تقریب میں یونیورسٹی کے دوسرے کیمپسز سیواس جھنگ، سیواس نا رووال اور را وی کیمپس پتو کی نے بھی آن لا ئن ویڈیو لنک کے زر یعے شر کت کی۔
اُ س مو قع پر خطا ب کرتے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے نئے آ نے والے طلبہ اور ان کے والدین کو ویٹر نری یونیورسٹی میں دا خلہ لینے پر مبارکباد پیش کی۔اُ نہو ں نے کہا کہ یونیورسٹی ہر سال ما ہر افرا دی قوت / گریجویٹس پیدا کر رہی ہے جو کہ لا ئیو سٹاک،پولٹری، فوڈ، میٹ اور ڈیر ی انڈ سٹر یو ں میں اپنی فیلڈ سے متعلقہ شعبو ں میں پیشہ وا رانہ ذمہ داریا ں احسن طر یقے سے انجام دے کر قو می و ملکی تر قی کے ساتھ ساتھ پاکستانی معیشت کومستحکم بنا نے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔اُ نہو ں نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی طلبہ کی کردار سا زی اور ان میں ٹیکنیکل، سافٹ اور کمیو نیکیشن کی مہا رتو ں کو اُ جا گر کرنے کی طرف خصو صی تو جہ دے رہی ہے نیز کہا کہ یونیورسٹی اپنے اعلی تعلیمی معیار اور تحقیق کی بدو لت پاکستان کی دس بہترین جامعات کی فہرست میں شامل ہے۔پروفیسرڈاکٹر نسیم احمدنے شر کا کو یونیورسٹی کی کامیا بیو ں کے بارے میں بتا تے ہو ئے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی پبلک سیکٹر جامعات میں وہ وا حد یونیورسٹی ہے جس کو ڈرگ ریگو لیٹری اتھا رٹی پاکستان کی جانب سے منہ کھر بیما ری کی ویکسین بنا نے کے لیے لائسنس مل گیا ہے جس سے نا صرف لا ئیو سٹاک سیکٹر مزید تر قی کرے گا بلکہ ملکی معیشت بھی مستحکم ہو گی۔اُ نہو ں نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی نے کرونا وبا ء کے دوران پبلک کو مفت ٹیسٹنگ سروس دیکر اور سیلاب 2022 میں سیلاب سے متا ثرہ اضلا ع میں لا ئیو سٹاک فارمنگ کمیو نٹی کے جا نورو ں / مویشیو ں کو علا ج سے متعلقہ سروسز کے زریعے خدمت اور کمیو نٹی سروسز کی اعلی مثا ل قائم کی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کہاکہ یونیورسٹی کو اس سال بارہ ہزار سے زائد درخواستیں دا خلے کے لیئے مو صول ہو ئیں اور ان میں سے صرف اٹھارہ سو خوش قسمت طلبہ کو میرٹ کی بنیا د پر دا خلہ مل سکا۔انہو ں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی ہر سال اپنے ہو نہار طالب علموں کو میرٹ کی بنیاد پر سکا لر شپس بھی دے رہی ہے اور نو ہزار طلبہ میں سے ہر چھٹا طالب علم سکالر شپ حا صل کر رہا ہے۔
پرو فیسر ڈاکٹرمحمد اعظم نے میر ٹ کی بنیاد پر دا خلہ حا صل کرنے پر طلبہ کو مبارکباد پیش کی نیز کہا کہ یونیورسٹی مستقبل میں طلبہ کو اس قابل بنا ئے گی کہ وہ ملک و ملت کی خد مت میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔ قبل ازیں پرنسپل سٹو ڈنٹس افیئر پرو فیسر ڈاکٹر کامران اشرف، ہوسٹل وارڈن پروفیسر ڈاکٹر آفتاب احمد انجم، ڈائریکٹر سٹو ڈنٹس افیئرڈاکٹر محمد اسد علی، سینئر ٹیو ٹر ڈاکٹر علی رضا اعوان نے یو نیورسٹی کے قواعد و ضوا بط اور سٹو ڈنٹس کی نصا بی و غیرنصا بی سر گر میو ں میں طلبہ کی مختلف سو سا ٹیو ں کے کرداراور ہاسٹلز سے متعلقہ سہو لیات کے بارے میں تفصیلی بتایا۔ ڈائریکٹر انفا رمیشن ٹیکنا لو جی سینٹر مسٹر رضوان سلیم نے یو نیورسٹی میں طلبہ کی معاونت کے لیئے سٹیٹ آف دی آرٹ قائم کمپیو ٹر لیبزاورتیز ترین انٹر نیٹ سروس جیسی دیگر آئی ٹی سہو لیات جبکہ ڈائر یکٹر سپو رٹس را نا امجد اقبال نے سپو رٹس کمپلیکس، ان ڈور آؤٹ ڈور کھیلو ں کی سہو لیات کے بارے میں طلبہ کو تفصیلی بتا یا۔
===================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC