گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی اسٹیشن پر پی ٹی وی کی 59ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گورنر سندھ کی پی ٹی وی کی انتظامیہ اور اسٹاف کو اس کی 59ویں سالگرہ پر مبارکباد

کراچی ( نومبر26)
٭ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی اسٹیشن پر پی ٹی وی کی 59ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گورنر سندھ کی پی ٹی وی کی انتظامیہ اور اسٹاف کو اس کی 59ویں سالگرہ پر مبارکباد
٭ پاکستان ٹیلی ویژن ، پاکستان کی شناخت اور پہچان ہے۔ گورنر سندھ
٭ پی ٹی وی نے 59سال کے دوران قوم کو نہ صرف باخبر رکھا بلکہ تفریح و طبع کا سامان بھی فراہم کیا۔ گورنر سندھ
٭ آج بھی پاکستان کے زیادہ تر علاقوں میں پاکستان ٹیلی ویژن کی نشریات دیکھی جاتی ہیں۔ گورنر سندھ
٭ ایک دور ایسا بھی تھا جب اس کے ڈراموں کو دیکھنے کے لئے سڑکیں سنسان ہوجاتی تھیں۔ گورنر سندھ
٭ PTVکے ڈراموں کے ذریعے نئی نسل کی تعلیم و تربیت بھی کی جاتی تھی۔کامران خان ٹیسوری
٭ پی ٹی وی کے یادگار اور مشہور ڈراموں میں تعلیم بالغان، شہزوری، انکل عرفی، جھوک سیال، وارث ، الف نون ، ان کہی، آنگن ٹیڑھا، ففٹی ففٹی ، چھوٹی سی دنیا، جنگل ، اندھیرا اجالا، تنہائیاں، ہم سفر، میرے پاس تم اور دیگر شامل ہیں۔ گورنر سندھ
٭ ایسے بے شمار ڈرامے اور خاکوں کے پروگرام پاکستان ٹیلی ویژن کی شان اور فخر ہیں۔ کامران خان ٹیسوری * آئی ٹی کورسز کا مقصد نوجوانوں کو ان کے پیروں پر کھڑا کرنا ہے ،گورنر سندھ. * عوام امید کی گھنٹی پر اب 24 گھنٹے اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں،گورنر سندھ * میر ایمان ہے کہ اللہ تعالی نے یہ ذمہ داری عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے دی ہے ،کامران خان ٹیسوری * میرے تمام فلاحی منصوبوں میں حکومت کا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا،گورنر سندھ
========================
ے ایس ایم یو کی پرچہ آؤٹ سمری FIAتک نہیں پہنچ پائی ، صوبائی وزیر صحت
26 نومبر ، 2023FacebookTwitterWhatsapp
کراچی(سید محمد عسکری / اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کہا ہے کہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے تحت ایم ڈی کیٹ پرچہ آؤٹ ہونے کی سمری ایف آئی اے تک نہیں پہنچ پائی ہے کل جب اس معاملے پر میں نے چیف سیکرٹری سندھ فخر عالم سے بات کی تو وہ اسلام آباد میں تھے۔ اگر سمری روکی گئی اور ایف آئی اے کو نہ بھیجی گئی تو میں اس معاملے کو صوبائی کابینہ میں اٹھاؤں گا اور پرچہ آؤٹ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ڈاو میڈیکل یونیورسٹی کے تحت ایم ڈی کیٹ کا ہونے والا پرچہ آؤٹ نہیں ہوا البتہ دو سوالات پیچیدہ تھے جن کا فائدہ طلبہ کو دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔ انھوں نے کہا کہ سندھ میں 41 ہزار امیدواروں نے ایم ڈی کیٹ میں شرکت کی یہ تعداد زیادہ ہے اور اسی وجہ سے پرچہ آؤٹ ہونے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے ۔میری تجویز ہے کہ آئندہ صرف اے ون گریڈ کے حامل طلبہ ہی ٹیسٹ دیں تا کہ امیدواروں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوسکے اور اہل طلبہ ڈاکٹر بن سکیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی1ماہ میں لائی جائے،ضیاء عباس
26 نومبر ، 2023FacebookTwitterWhatsapp
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ایک ماہ میں ان مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی لائی جائے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز کے بجائے 7 روز بعد تبدیل کرنے سے سی این جی کے بعد اس صنعت کو بھی تباہ کردیا جائے گا، حکومت اس قسم کا فیصلہ کر کے ملک کو معاشی طور پر مزید بربادی کی جانب لے جانا چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل سے مالکان کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا، جس سے ان کا بزنس بھی متاثر ہوگا، اس قسم کے فیصلوں سے ملک میں بے روزگار میں اضافہ ہوگا۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC