کھانے پینے کی اشیاء کے کاروبار سے وابستہ 10 لاکھ افراد کو خون کے ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لئے سندھ فوڈ اتھارٹی کے ایم سی کے تعاون سے مرکزی بلڈ ٹیسٹنگ لیب قائم کرے گی۔ آغا فخر حسین

کراچی26 نومبر۔ کھانے پینے کی اشیاء کے کاروبار سے وابستہ افراد کے خون کے ٹیسٹ کرنے کے لئے سندھ فوڈ اتھارٹی مرکزی بلڈ ٹیسٹنگ لیب کے قیام پر کام شروع کرنے کے لیے عمارت کے حوالگی کے لیے کے ایم سی اور سندھ فوڈ اتھارٹی کے درمیان ایک مفاہمتی یاداشت پر جلد دستخط کیے جائیں گے۔ یہ لیب کے ایم سی کی غیر فعال سینٹرلائزڈ بلڈ بینک کے احاطے میں قائم کی جائے گی۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نے سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز کے ایم سی کے دفتر کے دورے کے دوران کہی۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نے بتایا کہ صرف کراچی میں کھانے پینے کی اشیاء کے کاروبار سے وابستہ تقریباً 10 لاکھ ہیں اور ان کے لیے مختلف بیماریوں کے لیے سالانہ خون کا ٹیسٹ کرانا لازمی ہے۔مجوزہ لیب صوبہ سندھ کے فوڈ ہینڈلرز کے لیے رعایتی فیس کے ساتھ خون کی جانچ کی سہولت فراہم کرے گی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ڈیٹا وفاقی حکومت کو بھی مدد گار ثابت ہوگا جو فوڈ ہینڈلرز کے حوالے سے تمام صوبوں سے جمع کرنے کے پروگرام پر بھی کام کر رہی ہے۔ خون ٹیسٹ کروانے والے فوڈ ہینڈلرز پورے ملک میں ملازمت حاصل کرنے کے اہل ہونگے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر فنانس سندھ فوڈ اتھارٹی مسعود بھٹو اور دیگر بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نے کے ایم سی کے افسران کے ہمراہ پیپلز چورنگی پر واقع ڈائریکٹر ہیلتھ کے ایم سی کی عمارت میں واقع مجوزہ لیب کا بھی دورہ کیا اور یہ طے پایا کہ عمارت سے غیر ضروری سامان نکالا جائے جلد یہ عمارت سندھ فوڈ اتھارٹی کے حوالے کردی جائے گی۔

ہینڈآؤٹ نمبر 931۔۔۔ ایم یو
=========================
مواچھ گوٹھ،جائیداد کا تنازع، بہن کو قتل، بہنوئی کو زخمی کرنے کے بعد بھائی فرار
26 نومبر ، 2023FacebookTwitterWhatsapp
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) موچکو تھانے کی حدود مواچھ گوٹھ بسم اللہ کالونی ابوبکر مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں مرد اور خاتون زخمی ہو گئے۔انھیں سول اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی خاتون نے دم توڑ دیا۔مقتولہ کی شناخت 40 سالہ زلفتون زوجہ عنایت اللہ اور زخمی کی 60 سالہ عنایت اللہ ولد گل بادشاہ کے ناموں سے ہوئی۔پولیس کے مطابق مقتولہ اور زخمی میاں بیوی ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ جاں بحق خاتون کے بھائی مراد نے کی ،ملزم واقعہ کے بعد سے فرار ہے۔ لواحقین کے مطابق مقتولہ پانچ بچوں کہ ماں تھی ، پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جائیداد کے تنازعہ پر پیش آیا ہے۔

بھینس کالونی،ایک شخص کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والے 3 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار،اسلحہ اور چھینی ہوئی رقم برآمد
26 نومبر ، 2023FacebookTwitterWhatsapp
کراچی( اسٹاف رپورٹر )سکھن کے علاقے بھینس کالونی 11 نمبر پر 4 اسٹریٹ کریمنلز نے مدعی علی گل کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا۔پولیس کے مطابق مدعی کی نشاندہی پر دوران پیٹرولنگ تھانہ سکھن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 اسٹریٹ کریمنلز کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان رجب علی کامران اور شعیب انور کے قبضہ سے دو 30بور پسٹل بمعہ 4 راؤنڈز، چھینے ہوئے 2000 روپے نقد اور شناختی کارڈ کی کاپی برآمد کی گئی ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش جاری ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC