”محسن سپیڈ“تیز تر،چھ ماہ کی بجائے اڑھائی ماہ میں کیولری انڈر پاس مکمل،لاگت میں 15فیصد بچت،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے افتتاح کردیا

”محسن سپیڈ“تیز تر،چھ ماہ کی بجائے اڑھائی ماہ میں کیولری انڈر پاس مکمل،لاگت میں 15فیصد بچت،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے افتتاح کردیا
کیولری انڈر پاس کی تکمیل پرمحسن نقوی کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں اہل لاہور کو مبارکباد،ڈی جی ایل ڈی اے اوران کی ٹیم کوشاباش
کیولری انڈر پاس مشکل پراجیکٹ،کنسٹرکشن کی وجہ سے مرکزی سڑک بندکرنا پڑی،7دسمبر کو گھوڑا چوک فلائی اوور کھولنے سے سنٹر پوائنٹ تا ڈیفنس موڑروڈ سگنل فری ہو گا
روزانہ2لاکھ گاڑیاں گزرسکیں گی،3اہم پراجیکٹس لاہور اورراولپنڈی رنگ روڈزاوربند روڈپراجیکٹ کی تکمیل پر زیادہ فوکس کررہے ہیں
سموگ کا لیول کم ہوا،ماحول کا خیال رکھیں تو مثبت فرق پڑتا ہے،کمی کیلئے گھر میں رہیں،غیر ضروری طورپرباہرنہ نکلیں:محسن نقوی
لاہور26نومبر:”محسن سپیڈ“تیز تر،چھ ماہ کی بجائے اڑھائی ماہ میں کیولری انڈر پاس مکمل جبکہ لاگت میں 15فیصد بچت ہوئی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کیولری انڈر پاس کاافتتا ح کردیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیولری انڈر پاس کی تکمیل پر اہل لاہور کو مبارکباددی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہوربالخصوص گلبرگ اورڈیفنس والوں کو کیولری انڈر پاس کی تکمیل پرمبارکباد پیش کرتاہوں۔سموگ میں کمی کیلئے گھر میں رہیں،غیر ضروری طورپرباہرنہ نکلیں۔اگر ہم اپنے ماحول کا خیال رکھیں گے تو مثبت فرق پڑے گا۔گزشتہ تین دن ٹریفک میں کمی کی وجہ سے سموگ کا لیول کم ہوا ہے۔کنسٹرکشن کی وجہ سے مرکزی سڑک بندکرنا پڑی، اسی وجہ سے کیولری انڈر پاس مشکل پراجیکٹ تھا۔انہوں نے کہاکہ7دسمبر کو گھوڑا چوک فلائی اوور کھولنے سے سنٹر پوائنٹ تا ڈیفنس موڑروڈ سگنل فری ہوجائے گا۔کیولری انڈر پاس کھلنے سے روزانہ2لاکھ گاڑیاں گزرسکیں گی،لوگ پہلے تین،تین سگنل پر روکتے تھے۔کیولری انڈر پاس کی فنشنگ خوبصورت انداز میں کی گئی۔3اہم پراجیکٹس لاہور اورراولپنڈی رنگ روڈزاوربند روڈپراجیکٹ کی تکمیل پر زیادہ فوکس کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ لاہورپنڈی رنگ روڈز اوربند روڈ پراجیکٹ جلد مکمل کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے، ان کی ٹیم اورکنٹریکٹر نے دن رات محنت کر کے کیولری انڈر پاس مکمل کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے اوران کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔صوبائی وزراء عامر میر،اظفر ناصر،ابراہیم مراد،منصور قادر،چیف سیکرٹری،سیکرٹری اطلاعات،سیکرٹری ہاؤسنگ،کمشنر لاہور،ڈپٹی کمشنر لاہوراوردیگر حکام موجود تھے۔
٭٭٭٭
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب لاہور فون نمبر:99201390
ہینڈآؤٹ نمبر1383
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے بابا گرونانک کے جنم دن پر آنے والے سکھ یاتریوں کے39رکنی وفد کی ملاقات،پنجابی میں گفتگو
یاتریوں کی تجویز اور سفارشات نوٹ کیں، عملدرآمد کی یقین دہانی،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی وزیراظفرناصر اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ننکانہ صاحب جائینگے
ویزے دے معاملے تے دوجے مسائل وی حل کرا گے،بزرگاں دا آنا سر متھے،پر نوجوان بھراواں نو وی لاہور آنا چاہیے دا اے:محسن نقوی
پاکستانی گڑ سوادی اے،کینیڈا وچ پاکستانی مال بہت وک سکدا اے،کینیڈا وچ لاہوریے تے امرتسریے اکٹھے مل جل کے رہنے نیں: گیان سنگھ گل
مٹی وچوں پیار دی خشبو آندی اے، لاہور مٹھا تے لاہوریے شہد نالوں وی مٹھے نیں،میڈیا پراپیگنڈہ کردا اے،ایتھے دے لوگ پیار ونڈن والے نیں
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے دفتروچ بلا کے ساڈا مان ودیا، سوچ وی نئیں سکدے، کوئی سانو وزیراعلیٰ آفس بلائے گا،تے نالے چا پیائے گا
ترسدے سی گرو دا درشن کرن کدو جاوا گے،نقوی صاحب دی مہربانی نال ایتھے آ گئے:پریت کور،کشمیر کور،پیارا سنگھ اوردیگر کی گفتگو
لاہور26 نومبر:وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے بابا گرونانک کے جنم دن پر آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد نے ملاقات کی۔بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے آنے والے سکھ یاتریوں کا وفد 39ارکان پر مشتمل تھا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ملاقات میں سکھ یاتریوں کی تجویز اور سفارشات نوٹ کیں اور عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر صوبائی وزیر اوقاف اظفر ناصر اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنم دن کی تقریب کیلئے ننکانہ صاحب جائیں گے جبکہ گوجرانوالہ میں پرانا گردوارہ اور قدیمی حویلیوں کی تعمیرو بحالی کی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم محض سیاحت نہیں سکھ بھائیوں کو پیار سے یہاں بلاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کینیڈا اوردیگر یورپی ممالک سے آنے والے سکھ یاتریوں سے خالص پنجابی میں بات چیت کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے پنجابی میں گفتگو کی اور کہاکہ سکھ بھراواں تے بہناں داں آنا ساڈے سر متھے، ویزے دے معاملے تے دوجے مسائل وی حل کرا گے، بزرگاں دا آنا سر متھے،پر نوجوان بھراواں نو وی لاہور آنا چاہیے دا اے۔سکھ یاتریوں کے وفد کے سربراہ گیان سنگھ گل نے کہا کہ پاکستانی گڑ چنگا تے سوادی اے،کینیڈا وچ پاکستانی مال بہت وک سکدا اے۔کینیڈا نال بزنس ودان دا پاکستان لئے بہترین موقع اے۔کینیڈا وچ لاہوریے تے امرتسریے اکٹھے مل جل کے رہنے نیں۔ہوٹل تے کھانا کھا ن گئے سی تے کسے بھرا نے آکے زبردستی بل دے دیتا۔ پریت تندر کور اوجلہ نے کہا کہ لاہور مٹھا اے،لاہوریے شہد نالوں وی مٹھے نے۔گروپریت کورنے کہا کہ میڈیا پراپیگنڈہ کردا اے،ایتھے دے لوگ پیار ونڈن والے نیں۔کشمیر کور جھولن نے کہاکہ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اپنے دفتر وچ بلا کے ساڈا مان ودیا۔گل ہربنس کورنے کہا کہ سوچ وی نئیں سکدے، کوئی سانو وزیراعلیٰ آفس بلائے گا،تے نالے چا پیائے گا۔ پیارا سنگھ نے کہا کہ سانو تے اس مٹی وچوں پیار دی خشبو آندی اے،وزیراعلیٰ صاحب تہاڈا شکریہ۔لڈوسوریندر سنگھ نے کہا کہ ترسدے سی گرو دا درشن کرن کدو جاوا گے،نقوی صاحب دی مہربانی نال ایتھے آ گئے۔سکھ پربندک پاکستان کے صدر رویندر سنگھ نے پاکستان میں سکھ کمیونٹی کی نمائندگی کی۔صوبائی وزراء عامر میر، اظفر علی ناصر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری انسانی حقوق، سیکرٹری سیاحت، چیئرمین پی آئی ٹی بی او ردیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
٭٭٭٭
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب لاہور فون نمبر:99201390
ہینڈآؤٹ نمبر1384
وزیر اعلی محسن نقوی کے علی الصبح بیدیاں اور کیولری انڈر پاسز کے دورے،بیدیاں انڈرپاس کے سائیڈ روڈز کی تعمیر مکمل نہ ہونے پر اظہار برہمی
سائیڈ روڈز کی تکمیل کے لئے 25نومبر ڈیڈ لائن مقرر کی گئی،کام مکمل کیوں نہیں ہوا؟:وزیراعلیٰ کے سوال پر حکام لاجواب ہوگئے
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پیدل چلتے ہوئے کیولری انڈر پاس کا بھی دورہ کیا،وزیراعلیٰ نے سنٹر پوائنٹ گلبرگ تا ڈیفنس موڑ انڈر پاس کے تعمیراتی معیار کاجائزہ لیا
لاہور26 نومبر:وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے علی الصبح بیدیاں اور کیولری انڈر پاسز کے دورے کیے اوربیدیاں انڈرپاس کے سائیڈ روڈز کی تعمیر مکمل نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بیدیاں انڈر پاس سائیڈ روڈز کی بروقت تکمیل نہ ہونے پر جواب طلب کر لیا۔ سائیڈ روڈز کی تکمیل کے لئے 25نومبر ڈیڈ لائن مقرر کی گئی،کام مکمل کیوں نہیں ہوا؟،ایل ڈی اے حکام وزیراعلیٰ کے سوال پر لاجواب ہوگئے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پیدل چلتے ہوئے کیولری انڈر پاس کا بھی دورہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سنٹر پوائنٹ گلبرگ تا ڈیفنس موڑ انڈر پاس کے تعمیراتی معیار کاجائزہ لیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے کیولری انڈر پاس کے اطراف میں سائیڈ روڈز او رنکاسی آب کے نظام کا بھی جائزہ لیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے ایل ڈبلیو ایم سی کو سائیڈ روڈز سے مٹی ہٹانے کی ہدایت کی۔صوبائی وزراء عامر میر، اظفر علی ناصر،ڈی جی ایل ڈی اے، چیف انجینئر ایل ڈی اے، ڈپٹی کمشنر او ردیگر حکام بھی موجود تھے۔
٭٭٭٭
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب لاہور فون نمبر:99201390
ہینڈآؤٹ نمبر1385
وزیراعلیٰ محسن نقوی کا رات گئے لبرٹی اور گارڈن ٹاؤن کے خدمت مراکز کا دورہ،ڈرائیونگ لائسنس بنانیوالے شہریوں کا رش
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے،وزیراعلی محسن نقوی کی ہدایت،ڈرائیونگ لائسنس بنانیوالی وینز کا بھی معائنہ،شہریوں سے ملاقات بھی کی
لاہور26 نومبر:وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے لبرٹی اور گارڈن ٹاؤن کے پولیس خدمت مراکز کا دورہ کیا۔انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور بھی ہمراہ تھے۔لبرٹی کے پولیس خدمت مرکز میں ڈرائیونگ لائسنس بنانے والے شہریوں کا بہت رش تھا۔گارڈن ٹاؤن پولیس خدمت مرکز کی ٹوکن مشین کا انٹرنیٹ خراب ہونے کی وجہ سے شہریوں کو ٹوکن لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے دونوں خدمت مراکز میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اورڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے حوالے سے سوالات کئے۔شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لئے کارروائی میں تاخیر کے حوالے سے شکایات کیں۔وزیراعلی محسن نقوی نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی۔گارڈن ٹاؤن کے خدمت مرکز میں ٹوکن مشین کا انٹرنیٹ فوری درست کرانے کی ہدایت کی۔وزیراعلی محسن نقوی نے ڈرائیونگ لائسنس بنانے والی وینز کا بھی معائنہ کیا اور شہریوں سے ملاقات کی۔
٭٭٭٭

بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب لاہور فون نمبر:99201390
ہینڈآؤٹ نمبر1386
وزیراعلیٰ محسن نقوی کی پاکستان ٹیلی ویژن کی 59ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت،وفاقی وزیر مرتضی سولنگی اورصوبائی وزیر عامر میر کے ہمراہ کیک کاٹا
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سالگرہ کی تقریب میں بطورمہمان خصوصی خطاب بھی کیا،پنجاب اورحکومت پنجاب کی طرف سے پی ٹی وی والوں کو 59سالگرہ پر مبارکباد
میری نیک خواہشات پی ٹی و ی اوراس کے ملازمین کے ساتھ ہیں،سرکاری تقریب تب تک شروع نہیں ہوتی جب تک پی ٹی وی کا کیمرہ آن نہ ہوجائے
دنیا کیساتھ آگے بڑھنے کیلئے ڈیجیٹل میڈیا پر کام کرنا ہوگا،پی ٹی و ی کو 70فیصد ڈیجیٹل میڈیااور30فیصد الیکٹرانک میڈیا پرفوکس کرنا چاہئیے:محسن نقوی
لوگ محسن نقوی کو اب ”محسن‘‘ماننے لگے ہیں،پنجاب کاشیر شاہ سوری کہا جانا چاہیے،بطورصحافی براڈکاسٹرمحسن نقوی کو ترقی کا سفر طے کرتے دیکھا:مرتضی سولنگی وفاقی وزیر
لاہور26نومبر:وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پاکستان ٹیلی ویژن کی 59ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔وفاقی وزیر مرتضی سولنگی اورصوبائی وزیر عامر میر کے ہمراہ کیک کاٹا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سالگرہ کی تقریب میں بطورمہمان خصوصی خطاب بھی کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب اورحکومت پنجاب کی طرف سے پی ٹی وی والوں کو 59سالگرہ پر مبارکباد دیتا ہوں۔میری نیک خواہشات پی ٹی و ی اوراس کے ملازمین کے ساتھ ہیں۔سرکاری تقریب تب تک شروع نہیں ہوتی جب تک پی ٹی وی کا کیمرہ آن نہ ہوجائے۔بطوربراڈ کاسٹر سمجھتا ہوں کہ ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی پذیر ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی بہترین ادارہ ہے، جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا پر مزید کام کرنا ہوگا۔ دنیا کیساتھ آگے بڑھنے کیلئے پی ٹی وی کو ڈیجیٹل میڈیا پر کام کرنا ہوگا۔پی ٹی و ی کو 70فیصد ڈیجیٹل میڈیااور30فیصد الیکٹرانک میڈیا پرفوکس کرنا چاہئیے۔جو ادارے پرنٹ میڈیا تک رہے،الیکٹرانک میڈیا میں نہیں،پیچھے رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ بطور انٹرنی پی ٹی وی کا آڈٹ کرنے اس بلڈنگ میں آتا رہا ہوں۔مرتضی سولنگی کا تبصرہ جامع اوردیانتدارانہ ہوتا ہے،ہم منتری مانتے ہیں۔مرتضی سولنگی نے ریڈیو پاکستان میں اصلاعات کیں اوراب انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سنبھال رہے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا کہ لوگ محسن نقوی کو اب”محسن“ ماننے لگے ہیں،پنجاب کاشیر شاہ سوری کہا جانا چاہیے۔بطورصحافی براڈکاسٹرمحسن نقوی کو ترقی کا سفر طے کرتے دیکھا۔
٭٭٭٭
نگران حکومت کے 6ماہ،موثر پولیسنگ، املاک سے متعلق جرائم میں 12فیصد کمی
6ماہ کے دوران ڈکیتی، چوری، نقب زنی، چھینا چھپٹی کی وارداتوں میں کمی، گاڑی ا ور موٹرسائیکل کی چوری چکاری کے واقعات بھی کم ہوگئے
لاہور میں املاک سے متعلق جرائم میں جولائی میں 11فیصد،ستمبر میں جرائم میں 8 اور اکتوبر2023میں 12فیصدکمی ہوئی،کرائم کالز15 کا ڈیٹا جاری
جرائم میں کمی کا رحجان قابل تحسین،مزید کم کرنا ہے،پولیس کو تمام تر ممکنہ وسائل مہیا کررہے ہیں،بہتر کارکردگی کی توقع ہے: محسن نقوی
لاہور 26نومبر:نگران حکومت کے 6ماہ میں موثر پولیسنگ سے املاک سے متعلق جرائم میں 12فیصد کمی ہوئی۔کرائم کالز لاہور 15کے اعدادوشمار کے مطابق لاہور میں 6ماہ کے دوران ڈکیتی، چوری، نقب زنی، چھینا چھپٹی کی وارداتوں میں کمی ہوئی۔ گاڑی اور موٹرسائیکل کی چوری چکاری کے واقعات بھی کم ہوگئے۔ڈیٹا رپورٹ میں بتایا گیا کہ مئی 2023میں املاک سے متعلق جرائم میں 6فیصداضافہ اور جولائی میں 11فیصد کمی ہوئی۔ اگست میں املاک سے متعلق جرائم میں 10اضافہ نوٹ کیا گیا۔ستمبر میں جرائم میں 8 فیصد اور اکتوبر2023میں 12فیصدکمی ہوئی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈیٹا رپورٹ سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم میں کمی کا رحجان قابل تحسین ہے مگر اسے مزید کم کرنا ہے۔پولیس کو تمام تر ممکنہ وسائل مہیا کررہے ہیں،بہتر کارکردگی کی توقع ہے۔ اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس، سی سی پی او اور دیگر پولیس حکام بھی موجود تھے۔
=====
ہینڈآؤٹ نمبر1380
پنجاب بھر میں 25 لاکھ پرائیویٹ کیمروں کی میپنگ پراجیکٹ کا آغاز،اضلاع اور تحصیلوں میں سمارٹ سیف سٹی پراجیکٹ کی اصولی منظوری
کرائم کنٹرول کے لئے لاہو رمیں بھی 4لاکھ پرائیویٹ کیمرو ں کی میپنگ مکمل، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا
پنجاب سیف سٹی اتھارٹی آفس کینٹین کی اپ گریدیشن اور ان ڈور گیمنگ پراجیکٹ کابھی افتتاح،اے کیو آئی مانیٹرنگ سسٹم کا بھی معائنہ
لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں پر 60کیمرے سے ڈیجیٹل مانیٹرنگ، 7میگا پراجیکٹ پر سیف سٹی کیمروں کی تنصیب جاری ہے،بریفنگ
لاہور25نومبر:-پنجاب بھر میں 25 لاکھ پرائیویٹ کیمروں کی میپنگ پراجیکٹ کا آغاز، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ڈیجٹیل مانیٹرنگ اور کرائم کنڑول کے لئے لاہور میں 4لاکھ پرائیویٹ کیمروں کی میپنگ بھی مکمل ہوگئی۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سیف سیٹی اتھارٹی کینٹین کی اپ گریڈیشن اور ان ڈور گیمنگ پراجیکٹ کا بھی افتتاح کیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سیف سٹی اتھارٹی کینٹین اور کچن کا معائنہ کیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سیف سٹی اتھارٹی ایئر کوالٹی انڈیکس مانیٹرنگ سسٹم کا بھی معائنہ کیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے دریافت کرنے پر 24,23 اور 25نومبر کا اے کیوآئی ڈیٹا پیش کیا گیا جو بالترتیب454،380اور 280تھا۔ بعدازاں وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے آفس میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں اضلاع اور تحصیلوں میں سمارٹ سیف سٹی پراجیکٹ ڈی ای سی تھری کی اصولی منظوری دی گئی۔اضلاع اور تحصیلوں میں ڈیجیٹل نگرانی، ای چالان، ٹریفک کنٹرول اور چہروں کی شناخت بھی کی جا سکے گی۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پہلے فیز میں ڈی ای سی تھری پراجیکٹ کیلئے شہروں کے انتخاب کی ہدایت کی۔اجلاس میں فیصل آباد، گوجروانوالہ،راولپنڈی سیف سٹی پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں پر 60کیمرے لگا کر ڈیجیٹل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی۔ لاہور کے زیر تکمیل 7میگا پراجیکٹ پر سیف سٹی کیمروں کی تنصیب جاری ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین پی اینڈ ڈی،سی سی پی او، چیئرمین پی آئی ٹی بی اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
٭٭٭٭
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب لاہور فون نمبر:99201390
ہینڈآؤٹ نمبر1381

”محسن سپیڈ“کیولری انڈرپاس6ماہ کی بجائے اڑھائی ماہ سے بھی کم مدت میں مکمل،وزیر اعلی محسن نقوی افتتاح کریں گے
دو رویہ، دولین 540میٹرطویل کیولری انڈرپاس بننے سے سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ تک سگنل فری کوریڈورمکمل ہوگیا ہے
لاہور25 نومبر:- محسن سپیڈ،کیولری انڈرپاس اڑھائی ماہ سے بھی کم مدت میں مکمل کر لیا گیا۔ کیولری انڈرپاس کو کل ٹریفک کیلئے کھو ل دیا جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کیولری انڈر پاس کا افتتاح کریں گے۔کیولری انڈرپاس منصوبے کو 6ماہ میں مکمل ہونا تھاتاہم وزیراعلیٰ محسن نقوی کے مسلسل دوروں اورمانیٹرنگ سے منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا۔ کیولری انڈرپاس کو مدت تکمیل سے ساڑھے تین ماہ قبل ٹریفک کیلئے کھولا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ خالد بٹ چوک پر دو رویہ، دولین پر مشتمل 540میٹرطویل کیولری انڈرپاس تعمیر کیا گیا ہے۔ سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ تک سگنل فری کوریڈورمکمل ہوگیا ہے۔انڈر پاس سے روزانہ ایک لاکھ 80ہزار گاڑیاں گزریں گی اورآمدورفت میں آسانی ہوگی۔
٭٭٭٭
=============
ہینڈآؤٹ نمبر1376
وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا اٹک، میانوالی، جھنگ، منڈی بہاؤالدین اور بھکر میں ایف سی پی ایس ٹریننگ شروع کروانے کا اعلان
مزیدپانچ ضلعی ہسپتالوں میں ایف سی پی ایس ٹریننگ کے لے اقدامات کی ہدایت، انتہائی نگہداشت کے ڈاکٹرز فوری بھرتی کرنے کے لئے احکاما ت
ایمرجنسی میڈیسن ڈیپارٹمنٹ تما م بڑے ہسپتالوں میں ہونا چاہیے،کوشش ہے ہر ہسپتال میں کریٹیکل کیئر کا شعبہ ہو، شروع کرواکر جائیں گے
شعبہ صحت اسی صورت میں ہی ٹھیک ہوسکتا ہے جب ڈاکٹرز نیک نیتی کے ساتھ ہسپتالوں کی اونر شپ لیں گے،جسطرح اپنے گھروں کی لیتے ہیں
کوئی اگر 6گھنٹے کی تنخواہ لے رہا ہے اور کام تین گھنٹے کررہا ہے تو رزق حلال نہیں،کچھ ڈاکٹرز ڈیوٹی اوقات سے بڑھ کر کام کرتے ہیں کچھ ٹائم پورا نہیں کرتے
ڈاکٹرز ہسپتال کی اونر شپ لے لیں تو ہسپتال بھی ٹھیک ہوجائیں گے، پاکستان کی ایف سی پی ایس ڈگری کو عالمی سطح منظور کرانا بہت بڑا کارنامہ ہے
حکومت نے اپنی ذمہ داری نبھانی ہے اور ڈاکٹرز نے اپناکام کرنا ہے، ہیلتھ کے بہت سے معاملات میں بہتری آئی مزید بہتری بھی آرہی ہے۔محسن نقوی
وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز پاکستان کانووکیشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب، گولڈ میڈل اور میڈیکل ڈپلوما بھی تقسیم کیے
محسن نقوی جیسے چیف منسٹر کا وزیر ہونا قابل فخر ہے، ڈاکٹر جمال ناصر،وزیر اعلیٰ ہیلتھ کے کسی پراجیکٹ سے انکار نہیں کرتے پوری دلچسپی لیتے ہیں۔ڈاکٹر جاوید اکرم
آج کل شعبہ ہیلتھ میں سالوں کے کام مہینوں میں اور مہینوں کے کام ہفتوں میں ہورہے ہیں،پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، کامیاب امیدواروں سے فیلو شپ کا حلف لیا
لاہور 25نومبر:وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اٹک، میانوالی، جھنگ، منڈی بہاؤالدین اور بھکر میں ایف سی پی ایس ٹریننگ شروع کروانے کا اعلان کیا اور مزید پانچ ضلعی ہسپتالوں میں ایف سی پی ایس ٹریننگ کے لے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ کالج آف فزیشن اینڈسرجنز پاکستان کے کانووکیشن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ یہ ملک کہیں نہیں جارہا، پاکستان جلد ٹیک آف کرتا نظر آئے گا۔مایوسی گناہ ہے، اکانومی سے متعلق بڑی اچھی خبریں آرہی ہیں۔ نہ خود مایوس ہوں اور نہ دوسروں کو کریں، ہمیشہ پرامید رہے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے بتایا کہ انتہائی نگہداشت کے ڈاکٹرز فوری بھرتی کرنے کے لئے احکاما ت دیئے۔ ایمرجنسی میڈیسن ڈیپارٹمنٹ تما م بڑے ہسپتالوں میں ہونا چاہیے۔کوشش ہے ہر ہسپتال میں کریٹیکل کیئر کا شعبہ ہو،انشا اللہ چند ہسپتالوں میں شروع کرواکر جائیں گے۔ انڈس ہسپتال جوبلی ٹاؤن میں سٹیٹ آف آرٹ کینسر ہسپتال31 جنوری تک فنکشنل ہوجائے گا۔ مناواں میں بھی میو کینسر کلینک کے نام سے 31جنوری تک فنکشنل ہو جائے گا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نئے ہسپتال بنا دیئے جاتے تھے اور پرانے ہسپتالوں کی حالت بد سے بدتر ہوجاتی ہے،میو، نشتر، ہولی فیملی اس کی مثال ہیں۔ بعض ہسپتالوں کی حالت اتنی خستہ تھی بندہ پریشان ہوجاتا ہے مریض کا علاج کیسے کریں گے۔ نئے ہسپتال بنانے کی بجائے موجود ہسپتالوں کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ 22بڑے ہسپتالوں سمیت پنجاب بھر میں 100 ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے۔ہم شعبہ صحت پر 100ارب روپے لگا رہے ہیں ہسپتال ٹھیک ہوجا ئیں گے لیکن چلانا پھر بھی ڈاکٹروں نے ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگ چلے جائیں گے، ہسپتال یہی رہیں گے اور آپ لوگ موجود رہیں گے۔ شعبہ صحت اسی صورت میں ہی ٹھیک ہوسکتا ہے جب ہمارے ڈاکٹرز نیک نیتی کے ساتھ ہسپتالوں کی اونر شپ لیں گے۔ ہسپتالوں کی اسی طرح اونرشپ لیں جسطرح آپ اپنے گھروں کی لیتے ہیں۔ اگر ڈاکٹرز ہسپتال کی اونر شپ لے لیں تو ہسپتال بھی ٹھیک ہوجائیں گے اور شعبہ صحت بھی بہتر ہوگا۔ ڈاکٹر وں کی کمی نہیں، ڈاکٹرز کو ہسپتال کی اونرشپ لینے کی ضرورت ہے۔ 60سے 70فیصد ڈاکٹر محنت سے کام کررہے ہیں اور اونر شپ بھی لیتے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ رزق حلال کے دو تقاضے ہیں کہ ناجائز پیسہ نہیں کمانا اور اپنی تنخواہ کو حلال کرنا ہے۔ کوئی اگر 6گھنٹے کی تنخواہ لے رہا ہے اور کام تین گھنٹے کررہا ہے تو یہ رزق حلال کمانا نہیں ہے۔ کچھ ڈاکٹرز اپنے ڈیوٹی اوقات سے بڑھ کر کام کرتے ہیں اور کچھ ڈیوٹی کا ٹائم پورا نہیں کرتے۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب میں ڈاکٹرز کی کمی نہیں،جہاں کمی ہو تو پورا کرنے کے لئے فوری اقدامات کرتے ہیں۔حکومت نے اپنی ذمہ داری نبھانی ہے اور ڈاکٹرز نے اپناکام کرنا ہے۔شعبہ صحت کے بہت سے معاملات میں بہتری آئی، انشاء اللہ آنے والے دنوں میں مزید بہتری آئے گی۔ پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کا پاکستان کی ایف سی پی ایس ڈگری کو عالمی سطح منظور کرانا بہت بڑا کارنامہ ہے۔ کابینہ میں 8وزیر ہے جن میں 2ڈاکٹر ہیں، ڈاکٹر وزیر کا بینہ پر اثرانداز ہوتے ہیں۔صوبائی وزیر جمال ناصر نے کہا کہ محسن نقوی جیسے چیف منسٹر کا وزیر ہونا قابل فخر ہے۔محسن نقوی نے شعبہ ہیلتھ نئی تاریخ مرتب کر دی۔ڈاکٹر جاوید اکرم صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی ہیلتھ کے کسی پراجیکٹ سے انکار نہیں کرتے بلکہ پوری دلچسپی لیتے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ آج کل شعبہ ہیلتھ میں سالوں کے کام مہینوں میں اور مہینوں کے کام ہفتوں میں ہورہے ہیں۔ کونسل آف فزیشن آف سرجنز کے صدر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کامیاب امیدواروں سے فیلو شپ کا حلف لیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ایف پی سی ایس میں گولڈ میڈل اور میڈیکل ایجوکیشن ڈپلوما تقسیم کیے۔ آرتھو پیڈک سرجری میں زیڈ کے قاضی گولڈ میڈل ڈاکٹر خلیل فاروق، کارڈک سرجری کا ایم آر کیانی گولڈ میڈل ڈاکٹر وقاض شاہدو، پیڈیاٹیرک ڈاکٹر جمال بھٹہ گولڈ میڈل، ڈاکٹر ارشد محمود اور کارڈیالوجی میں اظہر مسعود فاروقی میڈل، ڈاکٹر فرحان شبیر کو دیا گیا۔ پروفیسر رمیزہ محمود ملک، ڈاکٹر ابوبکر سعید، ڈاکٹر عامر فرقان، پروفیسر سماء حیدر اور ڈاکٹر فائزہ کو میڈیکل ایجوکیشن ڈپلوما دیا گیا۔ صوبائی وزراء، سیکرٹریز، میڈیکل پروفیسرز، ڈاکٹرز اور طلبہ نے کاونوکیشن میں شرکت کی
٭٭٭٭بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب لاہور
فون نمبر:99201390
ہینڈآؤٹ نمبر1377
وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا وزراء کے ہمراہ داتا دربار ہسپتال کا دورہ، ڈاکٹروں کی غیر موجودگی اور ناقص انتظامات پر ایم ایس اور ڈاکٹر کو ہٹا دیا
دربار آئی ہسپتال میں ایم ایس، ڈاکٹرز،گیٹ پر گارڈ غائب،وارڈ میں نرسیں سورہی تھیں جبکہ حاضری رجسٹر میں سب ڈیوٹی پر حاضر تھے
گائنی وارڈ اور آئی وار ڈ میں صفائی کا ناقص انتظام تھا اور بیڈ شیٹس گندی تھیں، وزیر اعلیٰ محسن نقوی ہسپتال کی صورتحال دیکھ کر شدید برہم
وزیراعلیٰ کا ہسپتال کا انتظام محکمہ اوقاف سے فوری طورپر محکمہ پرائمری ہیلتھ کے سپرد کرنے کاحکم، ہسپتال کی حالت بہتر بنانے کی ہدایت
لاہور25نومبر: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبائی کابینہ کے ہمراہ رات گئے داتا دربار آئی ہسپتال کااچانک تفصیلی دورہ کیا۔داتا دربار آئی ہسپتال میں ایم ایس، ڈاکٹرز،گیٹ پر گارڈ غائب تھا،وارڈ میں نرسیں سورہی تھیں جبکہ حاضری رجسٹر میں سب حاضر تھے لیکن عملی طور پر ہسپتال خالی تھا۔گائنی وارڈ اور آئی وار ڈ میں صفائی کا ناقص انتظام تھا اور بیڈ شیٹس گندی تھیں۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی ہسپتال کی حالت زار دیکھ کر شدید برہم اورایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا اور گائنی وارڈ میں ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹر کا کنٹریکٹ ختم کرنے کاحکم دے دیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کا ہسپتال کا انتظام محکمہ اوقاف سے واپس لیکر فوری طورپر محکمہ پرائمری ہیلتھ کے سپرد کرنے کاحکم بھی دیا۔ اہل علاقہ بھی وزیراعلیٰ محسن نقوی کی آمد کے بعد ہسپتال پہنچ گئے اوروزیراعلیٰ کے سامنے ہسپتال میں طبی سہولتوں کے فقدان اورڈاکٹرز کی عدم موجودگی کے حوالے سے شکایات کے انبار لگادیئے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے موقع پر ہی سیکرٹری صحت کو فون کیا اورہسپتال کاانتظام سنبھالنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈاکٹرز،نرسز،پیرا میڈیکل سٹاف کے حاضری رجسٹرفوری طورپر منگوائے اورحاضری کا ریکارڈ چیک کیا۔حاضری رجسٹرصوبائی وزیر اوقاف اظفر علی ناصر کے حوالے کیے اورحاضری ریکارڈکی انکوائری کا حکم دیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ ہسپتال انتہائی ابتر حالت میں ہے،حالت زار دیکھ کربہت افسوس ہوا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فوری طورپر سیکرٹری تعمیرات و مواصلات کو بلایا اورہسپتال کو بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات دیں۔ صوبائی وزراء منصور قادر،عامر میر،اظفر علی ناصر، ڈاکٹر جمال ناصر،ابراہیم حسن مراد،انسپکٹر جنر ل پولیس بھی ہمراہ تھے۔
٭٭٭٭٭
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب لاہور
فون نمبر:99201390
ہینڈآؤٹ نمبر1378
وزیر اعلیٰ محسن نقوی رات گئے بند روڈ کوریڈور پراجیکٹ کا جائزہ لینے پہنچ گئے، کام جاری نہ ہونے پر شدید برہمی
بابو صابو سے سگیاں تک روٹ کا وزٹ، پراجیکٹ پر کام کرنے والی شفٹ غائب، مزدور، سپروائزر اور ایل ڈی اے کا عملہ بھی غائب
وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا ڈی جی ایل ڈی اے سے ناراضگی کا اظہار، چیف انجینئر اور بابو صابو سے سگیاں تک کنٹریکٹ کمپنی کو وارننگ
وزیر اعلی محسن نقوی نے ڈی جی ایل ڈی اے، چیف انجینئر ایل ڈی اے، کنٹریکٹر اور ایل ڈی اے کے عملے کو فوری طور پر موقع پر طلب کر لیا
لاہور25نومبر: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبائی کابینہ کے ہمراہ رات گئے بند روڈ کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور پراجیکٹ کابغیر اطلاع دورہ کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے بابو صابو سے سگیاں پراجیکٹ کے روٹ کا وزٹ کیا۔بابو صابو سے سگیاں تک پراجیکٹ پر کام کرنے والی شفٹ غائب تھی، سائٹ پر مزدور،کنٹریکٹرز کے سپروائزر اور ایل ڈی اے کا عملہ بھی غائب ہونے پر وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اظہار برہمی کیا اور ڈی جی ایل ڈی اے سے ناراضگی کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے چیف انجینئر اور بابو صابو سے سگیاں تک کام کرنے والی کمپنی کو وارننگ دی۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے ڈی جی ایل ڈی اے، چیف انجینئر ایل ڈی اے، کنٹریکٹر اور ایل ڈی اے کے عملے کو فوری طور پر موقع پر طلب کر لیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ پراجیکٹ پر کام کرنے والی رات کی شفٹ غائب دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔ اچانک دورہ کرکے جو صورتحال دیکھی وہ ناقابل برداشت ہے۔ صوبائی وزراء منصور قادر،عامر میر، اظفر علی ناصر، ڈاکٹر جمال ناصر،ابراہیم حسن مراد بھی ہمراہ تھے۔
٭٭٭٭

بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب لاہور
فون نمبر:99201390
ہینڈآؤٹ نمبر1379
وزیر اعلیٰ محسن نقوی علی الصبح تھانہ شیراکوٹ پہنچ گئے، فرنٹ ڈیسک عملہ غائب، کمپیوٹر انٹرنیٹ بند
حوالات میں بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والے نوجوانوں کو لرنر بنانے کی یقین دہانی پر رہائی مل گئی
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے والے نوجوانوں سے بیان حلفی لینے کی ہدایت بھی کی
تھانے کا انٹر نیٹ منقطع ہونے کی شکایت پر ڈی آئی جی آپریشن کو فون،فرنٹ ڈیسک کیلئے ڈیوائس لینے کی ہدایت
وزیراعلیٰ نے تھانے میں موجود بزرگ خاتون حنیفاں بی بی کا مسئلہ سنا اوربیٹے کی بازیابی کیلئے پولیس کو ہدایات جاری کیں
لاہور25نومبر: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی علی الصبح صوبائی کابینہ کے ہمراہ تھانہ شیرا کوٹ پہنچ گئے۔ تھانے میں فرنٹ ڈیسک کا عملہ غائب جبکہ کمپیوٹر اورانٹرنیٹ بھی بند تھا۔تھانے کا معائنہ کرتے ہوئے بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والے متعدد نوجوان کوحوالات میں بند دیکھ کر وزیراعلیٰ نے نوجوانوں سے ان کے کیسز کے بارے میں پوچھا نوجوانوں نے بتایا کہ ہم بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلارہے تھے،پولیس نے گرفتار کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والے 11نوجوانوں کو ضروری قانونی کارروائی مکمل کر کے اورلرنرلائسنس بنوانے کی یقین دہانی پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پولیس کو نوجوانوں کے والدین سے بیان حلفی لینے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ آپ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کیا جارہا ہے۔آپ پہلے لائسنس بنائیں،پھر موٹر سائیکل چلائیں۔رہائی پانے والے 11نوجوانوں اور ان کے والدین نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا شکریہ اداکیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تھانے کا انٹر نیٹ منقطع ہونے کی شکایت پر ڈی آئی جی آپریشن کو فون کیا اورفرنٹ ڈیسک کیلئے متبادل ڈیوائس لینے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تھانے میں موجود بزرگ خاتون حنیفاں بی بی کا مسئلہ سنا اوربزرگ خاتون کے بیٹے کی بازیابی کیلئے پولیس کو ہدایات جاری کیں۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تھانے کا ریکارڈ چیک کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے رپورٹنگ روم میں بیٹھے نوجوان نے تھانے میں آنے کی وجہ پوچھنے پر بتایا کہ میری دوکان سے تاریں اورڈائیاں چوری ہوگئی ہیں، پولیس رپورٹ درج نہیں کررہی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایس ایس پی لا ء اینڈ آرڈر کوشکایت کے ازالے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا۔صوبائی وزراء منصورقادر،عامر میر،اظفر علی ناصر،ڈاکٹر جمال ناصراورابراہیم مرادبھی ہمراہ تھے۔

پاکستان کی مقبول ٹی وی شو ہوسٹ و اداکارہ نِدا یاسر کی جانب سے وقار ذکا سے متعلق ایک تہلکہ خیز انکشاف کیا گیا ہے۔

حال ہی میں نِدا یاسر نے ایک کامیڈی شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور شوبز انڈسٹری سے متعلق چند حقائق پر روشنی ڈالی۔

نِدا یاسر نے انٹرویو کے دوران وقار ذکا سے متعلق ایک تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے سب کو حیران کردیا۔

شو کے میزبان نے جب نِدا یاسر سے وقار ذکا سے متعلق ایک جملہ کہنے کو کہا تو انہوں نے کہا کہ ’یہ میرے اچھے دوست نہیں ہیں‘۔

نِدا یاسر نے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’وقار ذکا نے مجھے کرسی سے ہٹانے کی بہت کوشش کی، میرے خلاف بہت مہم چلائیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’پہلے بہت اچھے تھے میرے ساتھ جب اسی چینل پر تھے، جب نکل گئے تو بہت برے ہوگئے، میں نے نہیں نکلویا تھا انہیں چینل سے‘۔

نِدا یاسر نے کہا کہ ’چینل سے نکل کر میرے دشمن ہوگئے، چینل کے مالکان کو ای میل کرتے تھے کہ نِدا کو نکالو‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے آج تک معلوم نہیں ہوا کہ میں نے وقار ذکا کا کیا بگاڑا تھا کہ وہ میرے دشمن بن گئے‘۔

مزید پڑھیں:
’کچھ خاندانی مسائل ہیں‘ ، نِدا یاسر نے فہد مصطفی کو شو میں نہ بُلانے کی وجہ بتا دی

’پیچھے ہٹ‘ ٹرولنگ کرنے والوں کے لیے ندا یاسر کا پیغام

اس سے قبل ندا یاسر نے ایک پوڈ کاسٹ شو میں گیم شو ہوسٹ فہد مصطفیٰ سے متعلق بھی انکشاف کیا تھا کہ فہد مصطفیٰ کے ساتھ ان کی خاندانی دشمنی ہے، جس وجہ سے وہ نِدا یاسر کے شو میں نہیں آتے۔

نِدا یاسر کا شمار پاکستان کی مشہور مارننگ شو کی کامیاب ترین میزبان میں ہوتا ہے۔ وہ تقریباً 14 سال سے شو کی میزبانی کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پران کے شو سے آئے دن ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں، جن پر صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصرے سامنے آتے ہیں۔

نِدا یاسر اور ان کے صنفِ بہتر یاسر نواز ایک طویل عرصے سے پاکستان کی شوبز انڈسٹری کا حصہ رہے ہیں، اس جوڑے کے تین بچے بھی ہیں۔

WAQAR ZAKA

NIDA YASIR

LIFESTYLE

REVEAL

COMEDY SHOW

CHANNEL

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات کے لیے انتخابی نشانات کی فہرست تیار کرلی، انتخابی نشانات کی فہرست آئندہ ہفتے جاری ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری کو ہونے والے الیکشن کے لیے انتخابی نشانات کی فہرست تیار کرلی گئی ہے، اس لسٹ میں سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کیلئے 327 انتخابی نشان شامل ہیں، فہرست میں عقاب، تیر، شیر، بلا، تلوار اور کرین کے نشان موجود ہیں، اس کے علاوہ کار، جیپ، بلب، بطخ، فاتحہ اور پھول کا انتخابی نشان بھی شامل ہے جب کہ صابن دانی، تھرماس، سرمہ دانی بھی انتخابی فہرست میں موجود ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستیں بھی تیار کرلی ہیں، ذرائع الیکشن کمیشن بتاتے ہیں کہ صوبہ پنجاب میں آئندہ عام انتخابات کے دوران قومی اسمبلی کی کل 141 نشستیں ہوں گی اور صوبائی اسمبلی کی کل نشستیں 297 کردی گئی ہیں، صوبائی دارالحکومت لاہور میں قومی اسمبلی کی کل نشستیں 14 ہوں گی جن میں قومی اسمبلی کی نشستیں این اے 117 سے این اے 130 تک ہوں گی۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ لاہور میں صوبائی اسمبلی کی کل نشستیں 30 ہوں گی جو پی پی 144 سے لے کر پی پی 173 تک ہوں گی، الیکشن کمیشن کی طرف سے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو جاری کی جائے گی۔ معلوم ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں پاک فوج کی تعیناتی کا بھی فیصلہ کیا ہے، پولنگ اسٹیشن پر پولیس نفری کی قلت کے باعث پاک فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے لیے الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں سکیورٹی سے متعلق وزرات داخلہ سے جامع رپورٹ طلب کی ہے، اس سلسلے میں لکھے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 27 نومبر تک چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے لئے سکیورٹی اہلکاروں کی دستیابی سے متعلق رپورٹ دی جائے، اس کے ساتھ دستیاب سکیورٹی اہلکاروں کی کل تعداد اور پلان بھی ارسال کریں کیوں کہ وفاق اور صوبے آئینی طور پر الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں اور تمام حلقوں میں امن وامان کی صورتحال بہتربنانا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے۔

===================
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کرکٹ میچ کے دوران ہونے والے جھگڑے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقہ گجرپورہ میں پیش آیا جہاں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا ہوا تو ملزمان نے پہلے بچے پر تشدد کیا اور پھر اس کے والد پر بلے کے وار کیے، ملزمان نے بلے کے وار کرکے 45 سالہ شہری کو قتل کردیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ نارنگ منڈی میں بھی پیش آیا جہاں کرکٹ میچ کے دوران شروع ہونے والا جھگڑا نوجوان کی موت پر ختم ہوا، مشتعل شخص کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت ذوالفقار کے نام سے ہوئی، اس واقعہ میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مزید کارروائی شروع کردی گئی۔

اسی طرح فیصل آباد میں کرکٹ میچ کے دوران دو ٹیموں میں ہونے والے جھگڑے میں بلے اور اینٹیں چلنے کے نتیجے میں 5 کھلاڑی زخمی ہوگئے، اس واقعے میں فیصل آباد کے کلیم شہید پارک میں کرکٹ میچ کے دوران دو ٹیموں میں جھگڑا ہوا جہاں تلخ کلامی کے بعد کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے کو بلے اور اینٹوں سے مارنا شروع کر دیں، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے دوران سر پر چوٹ آنے سے 5 کھلاڑی زخمی ہو گئے۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC