سیکرٹری انسانی حقوق ڈاکٹر محمد شعیب سے بابا گرونانک کے جنم دن پر آنیوالے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات سیکرٹری انسانی حقوق کی سکھ وفد کو بابا گرو نانک کی سالگرہ کی مبارکباد محکمہ انسانی حقوق اور یوتھ ڈیولپمنٹ فائونڈیشن کی جانب سےسکھ یاتریوں کے اعزاز میں عشائیہ

لاہور 26 نومبر::: سیکرٹری انسانی حقوق ڈاکٹر محمد شعیب سے بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے امریکہ اور دیگر ممالک سے آئے سکھ یاتریوں کے وفد نے ملاقات کی۔ محکمہ انسانی حقوق اور یوتھ ڈیولپمنٹ فائونڈیشن کی جانب سے سکھ یاتریوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ۔ یوتھ ڈیولپمنٹ فائونڈیشن کے سربراہ شاہد رحمت نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا جبکہ ڈائریکٹر انسانی حقوق محمد یوسف نے سکھ برادری کے لیے محکمہ کی خدمات پر روشنی ڈالی ۔
ملاقات میں سکھ یاتریوں نے لاہور، ننکانہ صاحب، حسن ابدال اور کرتارپور میں سکھ برادری کے مذہبی مقامات کی دیکھ بھال اور مذہبی رسومات کی ادائیگی میں محکمہ انسانی حقوق واقلیتی امور کی خدمات کو بے حد سراہا۔ سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارے لیے دنیا بھر میں محفوظ ترین ملک ہے،پاکستان بالخصوص لاہوریوں کی بھرپور مہمان نوازی کو سراہتے ہیں۔ سکھ مہمانوں نے کہا کہ گردواروں کی دیکھ بھال کیلئے پنجاب حکومت بالخصوص وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی نے سکھ یاتریوں کو ویزا آن آرائیول اور ٹورز کا خصوصی پیکیج دینے کا اعلان کر کے ہمارے دل جیت لیے ہیں ۔ اسی لئیے ہم پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں ۔سکھ یاتریوں نے ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک کے جنم استھان، کرتار پور اور لاہور میں بہترین سکیورٹی انتظامات کی بھی تعریف کی۔سیکرٹری انسانی حقوق نے وفد کو بابا گرو نانک کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ یہ بڑا خوشی کا موقع ہے اور ہر سال سکھ برادری کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر پرانے گردواروں اور قدیمی حویلیوں کی تعمیر و بحالی کا سلسلہ شروع کرنے جارہے ہیں تاکہ سکھ بھائیوں کو حقیقت میں اپنا ہی گھر محسوس ہو جبکہ ننکانہ صاحب میں سکھ برادری کے لئے کمیونٹی سینٹر بنانے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔ سکھ وفد نے سیکرٹری انسانی حقوق اور دیگر کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے بابا گرو نانک کی سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی جسکو سیکرٹری انسانی حقوق نے قبول کرلیا۔وفد میں لاڈی اولکھ،کنولجیت کور اولکھ،اونیت کور اولکھ، کرمندر دھالیوال، سوکھم دھالیوال، نرمل سدھو، ہرجیت کور سدھو،دلباغ سنگھ، پریتم سنگھ، گرمیت کور، بلجیت کور سدھو، پرمجیت کور، کمل جیت کور گل،ہردیال سنگھ کانگ، کنولجیت کور کانگ،سمرن کور کانگ، رمن جیت کور، وکرم سنگھ اور ہرپریت کور شامل تھے۔
===========================

اسلام آباد (صالح ظافر) پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کی خصوصی عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا جاسکتا جس نے انہیں اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو منگل (28 نومبر) کو سائفر کیس میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ سماعت دوبارہ جیل میں کرنے کے لیے درخواست منگل کو جمع کرائی جائے گی۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ کی سینٹرل جیل کے بجائے اسلام آباد میں ایف جے سی میں سماعت کی صدارت کی۔ یہ سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں اس وقت ہوئی جب اسلام آباد ہائی کورٹ نے 29 اگست کو سائفر کیس کا ٹرائل جیل میں کرنے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا کیونکہ اس میں طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا تھا۔ مرکزی ملزم عمران خصوصی عدالت کے جج ذوالقرنین کی جانب سے فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد اس وقت اڈیالہ جیل میں ہیں۔ اعلیٰ ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ سول انتظامیہ مجموعی صورت حال خاص کر امن و امان اور کمپلیکس جیسی عوامی جگہ پر مرکزی ملزم کے لیے نئے سیکورٹی خطرات کا بغور مطالعہ کر رہی ہے۔
===================

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر ایڈوکیٹ شیر افضل مروت، سابق رکن اسمبلی فضل حکیم سمیت دیگر کے خلاف ورکرز کنونشن کے انعقاد پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دیر بالا کے علاقے کوٹکے صاحب آباد میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، اس دوران کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، ورکرز کنونشن سے عمران خان کے وکیل اور پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر شیر افضل مروت نے خطاب کیا۔
بتایا گیا ہے کہ دیر بالا میں ورکرز کنونشن کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپ کے معاملے پر پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر شیر افضل مروت، سابق ایم پی اے فضل حکیم اور دیگر کے خلاف تھانہ واڑی میں پی پی سی 188 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

ادھر دیر بالا میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن پر پولیس کی فائرنگ سے کارکن کے زخمی ہونے کے معاملے پر پی ٹی آئی کی جانب سے پرامن سیاسی اجتماع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی فائرنگ کی شدید مذمت کی گئی، چیف جسٹس آف پاکستان سے پرامن سیاسی سرگرمیوں کو خون میں نہلانے والے ریاستی عناصر کے خلاف کڑی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کیلئے الیکشن سے قبل جان بوجھ کر پرتشدد کارروائیوں کے ذریعے حالات کو انتشار کی جانب دھکیلا جا رہا ہے، پاکستان کو اس وقت امن کی ضرورت ہے ملکی حالات کسی قسم کے عدم استحکام کے متحمل نہیں ہو سکتے، تحریک انصاف مکمل طور پر پُرامن جماعت ہے جس کی تمام سیاسی سرگرمیاں آئین و قانون کے دائرے میں ہیں۔
تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان مراسلہ بازی سے آگے بڑھ کر لیول پلئینگ فیلڈ کو یقینی بنانے کیلئے مؤثر عملی اقدامات اٹھانے میں ناکام ہے، چیف جسٹس ملک میں جاری ریاستی دہشتگردی کا فوری نوٹس لیں اور ریاستی قوت اور اسلحے کے پرامن اور نہتّے شہریوں کیخلاف استعمال کئے جانے کیخلاف اقدام کریں، تحریک انصاف کو پرامن سیاسی سرگرمیوں سے روکنے اور شہریوں پر گولیاں برسانےوالوں کے خلاف فوری سخت کارروائی کی جائے۔
====================

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کرکٹ میچ کے دوران ہونے والے جھگڑے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقہ گجرپورہ میں پیش آیا جہاں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا ہوا تو ملزمان نے پہلے بچے پر تشدد کیا اور پھر اس کے والد پر بلے کے وار کیے، ملزمان نے بلے کے وار کرکے 45 سالہ شہری کو قتل کردیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ نارنگ منڈی میں بھی پیش آیا جہاں کرکٹ میچ کے دوران شروع ہونے والا جھگڑا نوجوان کی موت پر ختم ہوا، مشتعل شخص کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت ذوالفقار کے نام سے ہوئی، اس واقعہ میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مزید کارروائی شروع کردی گئی۔

اسی طرح فیصل آباد میں کرکٹ میچ کے دوران دو ٹیموں میں ہونے والے جھگڑے میں بلے اور اینٹیں چلنے کے نتیجے میں 5 کھلاڑی زخمی ہوگئے، اس واقعے میں فیصل آباد کے کلیم شہید پارک میں کرکٹ میچ کے دوران دو ٹیموں میں جھگڑا ہوا جہاں تلخ کلامی کے بعد کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے کو بلے اور اینٹوں سے مارنا شروع کر دیں، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے دوران سر پر چوٹ آنے سے 5 کھلاڑی زخمی ہو گئے۔
==================

پاکستان کی مقبول ٹی وی شو ہوسٹ و اداکارہ نِدا یاسر کی جانب سے وقار ذکا سے متعلق ایک تہلکہ خیز انکشاف کیا گیا ہے۔

حال ہی میں نِدا یاسر نے ایک کامیڈی شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور شوبز انڈسٹری سے متعلق چند حقائق پر روشنی ڈالی۔

نِدا یاسر نے انٹرویو کے دوران وقار ذکا سے متعلق ایک تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے سب کو حیران کردیا۔

شو کے میزبان نے جب نِدا یاسر سے وقار ذکا سے متعلق ایک جملہ کہنے کو کہا تو انہوں نے کہا کہ ’یہ میرے اچھے دوست نہیں ہیں‘۔

نِدا یاسر نے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’وقار ذکا نے مجھے کرسی سے ہٹانے کی بہت کوشش کی، میرے خلاف بہت مہم چلائیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’پہلے بہت اچھے تھے میرے ساتھ جب اسی چینل پر تھے، جب نکل گئے تو بہت برے ہوگئے، میں نے نہیں نکلویا تھا انہیں چینل سے‘۔

نِدا یاسر نے کہا کہ ’چینل سے نکل کر میرے دشمن ہوگئے، چینل کے مالکان کو ای میل کرتے تھے کہ نِدا کو نکالو‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے آج تک معلوم نہیں ہوا کہ میں نے وقار ذکا کا کیا بگاڑا تھا کہ وہ میرے دشمن بن گئے‘۔

مزید پڑھیں:
’کچھ خاندانی مسائل ہیں‘ ، نِدا یاسر نے فہد مصطفی کو شو میں نہ بُلانے کی وجہ بتا دی

’پیچھے ہٹ‘ ٹرولنگ کرنے والوں کے لیے ندا یاسر کا پیغام

اس سے قبل ندا یاسر نے ایک پوڈ کاسٹ شو میں گیم شو ہوسٹ فہد مصطفیٰ سے متعلق بھی انکشاف کیا تھا کہ فہد مصطفیٰ کے ساتھ ان کی خاندانی دشمنی ہے، جس وجہ سے وہ نِدا یاسر کے شو میں نہیں آتے۔

نِدا یاسر کا شمار پاکستان کی مشہور مارننگ شو کی کامیاب ترین میزبان میں ہوتا ہے۔ وہ تقریباً 14 سال سے شو کی میزبانی کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پران کے شو سے آئے دن ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں، جن پر صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصرے سامنے آتے ہیں۔

نِدا یاسر اور ان کے صنفِ بہتر یاسر نواز ایک طویل عرصے سے پاکستان کی شوبز انڈسٹری کا حصہ رہے ہیں، اس جوڑے کے تین بچے بھی ہیں۔

WAQAR ZAKA

NIDA YASIR

LIFESTYLE

REVEAL

COMEDY SHOW

CHANNEL

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC