عمران خان ایک جھوٹا اور مکار شخص ہے،اداکارہ و ماڈل ہاجرہ خان پانیزئی

اسلام آباد (رپورٹ :عاصم جاوید) بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ماڈل و اداکارہ ہاجرہ خان پانیزئی نے سربراہ پی ٹی آئی کو جھوٹا اور مکار شخص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کیساتھ جنسی تعلق کے نتیجے میں 21 سالہ لڑکی کے حاملہ ہونے کی خبر 200 فیصد درست ہے ، کوکین بھی استعمال کرتے تھے۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں اپنی سوانح حیات “Where the opium grows, surviving Pakistan as Woman, an Actress and knowing Imran Khan” کے اوریجنل ورژن کی تقریب رونمائی کے موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں اپنی کتاب میں لکھے ایک ایک لفظ پر قائم ہوںدھمکیوں کے باعث کتاب پہلے شائع نہیں کی۔ کتاب کا زیادہ حصہ انکے اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے تعلق کے بارے میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چھ سال کی عمر میں میرا جنسی استحصال ہوا اور یہ کتاب میری زندگی کی جدوجہد کے بارے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں ہی محسوس کر لیا تھا کہ عوام جس شخص کو پریشر گروپ ، مسیحا یا ہیرو کی نظر سے دیکھتے ہیں اس کی نجی زندگی بہت مختلف تھی،میں نے اپنی کتاب میں اپنی ہی کمزوریوں اور بیوقوفیوں کا احتساب کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ میری دوستی تھی اور میری وجہ سے میرے والد پی ٹی آئی کا حصہ بنے، میں نے تحریک انصاف کیلئے دوستوں سے جھگڑے کئے لیکن آج وہ سب سوچ کر بہت افسوس ہوتا ہے۔عمران خان ایک جھوٹا اور مکار شخص ہے۔ یہ کتاب 2014 میں لکھی تھی اور سب سے پہلے اس کا مسودہ عمران خان کو بھجوایا ، ڈر تب لگتا جب جھوٹ بولتی ، لیکن تب یہ کتاب چھپنے نہیں دی گئی، دھمکیوں کی وجہ سے کتاب پہلے شائع نہیں کی۔ اب بھی بڑی جدوجہد کے بعد یہ کتاب چھپی ہے۔ مجھے پاکستان سے باہر جانا پڑا،لندن میں یہ کتاب چھپنے کیلئے پبلشر کو دی لیکن اس نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ اس میں بہت سارے الزامات ہیں جن کو ثابت کرنا مشکل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کتاب میں جو بھی لکھا ہے ان کے پاس پورے ثبوت موجود ہیں، واپس آئی تو میرے سوشل میڈیا اکائونٹس اور ای میل ہیک کر لی گئی جو ابھی تک بحال نہیں ہوئے۔ ہاجرہ کا نے کہا کہ یہ کتاب کسی نے نہیں چھپوائی بلکہ اس کے پیچھے ان کی سالوں کی جدوجہد ہے اور ابھی بھی یہ کمرشلی نہیں چھپی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ میرے پیشے کو لے کر مختلف قسم کی رائے دیتے ہیں،مجھے پتہ ہے کہ میں ایک اداکارہ ہوں ، میں ماڈل رہ چکی ہوں، میری اپنی زندگی اور اپنی چوائسز ہیں ، میں جو مرضی پہنوں ، میری ساڑھی توشہ خانہ سے نہیں آئی ، میں نے کسی خزانے سے پیسے نہیں لئے، کسی پلاٹ پر قبضہ تو نہیں کیا، اگر میں کسی کے بارے میں بات کرتی ہوں جو کسی کے آئیڈل ہو سکتے ہیں تو یہ اس شخص کے بارے میں اسکی قابلیت اور پھر اس سے توقعات کے ختم ہو جانے کے بارے میں ہے۔ جو کچھ اس کتاب میں لکھا ہے یہ میرا ذاتی مشاہدہ ہے،انہوں نے کہا کہ یہ کتاب کوئی لو سٹوری ہے نہ کسی کی کردار کشی کر رہی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ہم ایک قوت اور مسیحا کی طرح دیکھتے تھے جو ہماری کم علمی یا ناتجربہ کاری تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر وہ کبھی انتخابات میں حصہ لے گا تو ری پبلکن پارٹی کی طرف سے لے گا کیونکہ اس جماعت کے ووٹر سب سے زیادہ بیوقوف ہیں۔
https://e.jang.com.pk/detail/578382
======================
عمران کیخلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس مدعی نے واپس لے لیا
25 نومبر ، 2023FacebookTwitterWhatsapp
کراچی(ٹی وی رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کےخلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کا کیس مدعی نے واپس لے لیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اوربشریٰ بی بی کے مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت سول جج قدرت اللہ نے کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزارنے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کیس واپس لے لیا۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ تکنیکی بنیاد پر کیس واپس لینا چاہتا ہوں جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس خارج کر دیا۔ واضح رہے کہ درخواست گزار نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر دوران عدت نکاح کا الزام لگایا تھا۔

======

نگراں وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ کا ہرٹیج آف پاکستان موبائل ایپ کی لانچنگ تقریب سے خطاب
نگراں وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا ثقافتی ورثہ دنیا بھر میں مشہور ہے۔۔ اسلام آباد ہرٹیج آف پاکستان موبائل ایپ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ایپ کے اجرا سے دنیا کے کسی کونے میں بھی بیٹھ کر پاکستان کی تاریخ ،قدیم آثار اور سیاحتی مقامات کے بارے میں آسانی سے معلومات حاصل ہوگی۔ملکی ثقافتی ورثے کو نوجوان نسل کو منتقل کرنے کے لئے ادرہ برائے قومی وثقافتی ورثہ تمام تر توانیاں بروئے کار لارہا ہے۔اسلام آباد میں ایسا میوزم بنائیں گے جہاں پر قومی ثقافت کی نمائش کی جائے گی-
===
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان ندا یاسر اور شائستہ لودھی نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے کا مشورہ دے دیا۔

اداکارہ ندا یاسر نے حال ہی میں ساتھی اداکارہ اور میزبان شائستہ لودھی کے ہمراہ سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی۔

شعیب اختر کی جانب سے سوال کیا گیا کہ قومی ٹیم کا کون سا کھلاڑی ہے جسے ماڈلنگ جوائن کر لینی چاہیے اور انہوں نے تین کرکٹرز کے نام لئے جن میں شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور نسیم شاہ شامل تھے۔

کاش ورلڈکپ میں آپ بھی ہوتے، حریم کو نسیم شاہ کی یاد آنے لگی

ندا یاسر نے نسیم شاہ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ آج کل سبھی لڑکیاں اسی کے پیچھے ہیں جبکہ میں انٹرنیٹ پر بھی پڑھتی ہوں کہ وہ بڑا پیارا ہے، بڑا اچھا ہے۔

اس موقع پر ان کی ساتھی اداکارہ شائستہ لودھی نے ان کی بات کی تائید کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پیارا ہے اور میں نے نہ صرف اسے دیکھا بلکہ بات بھی کی ہے اور ملاقات بھی ہوئی ہے اور مجھے اس کی جو بات اچھی لگتی ہے وہ بہت کیوٹ اور سادہ بھی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC