پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین زکا اشرف کی راولپنڈی اسٹیڈیم آمد زکا اشرف نے ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین زکا اشرف کی راولپنڈی اسٹیڈیم آمد

زکا اشرف نے ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی ۔

زکا اشرف نے شان مسعود ۔شاہین شاہ آفریدی ۔ محمد حفیظ اور وہاب ریاض سے ملاقات کی ۔

زکا اشرف نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند کیا

زکا اشرف نے قومی ٹیم سے دورہ آسٹریلیا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

زکا اشرف نے نئی ٹیم مینجمنٹ پر بھی مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔۔

زکا اشرف کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے بھی ملاقات
زکا اشرف کا بابر اعظم حفیظ اور دیگر کھلاڑیوں سے مصافحہ
بابر اعظم نمبر ون پلئیر ہیں انہوں نےبطور کھلاڑی ملک کا نام روشن کیا ہے ، زکا اشرف
ذکاء اشرف کی شاہین شاہ آفریدی کی تعریف
شاہین نے ملک کے لئے جو کیا وہ کبھی نہیں بھلایا جاسکتا، ذکا اشرف
شاہین شاہ آفریدی ہر فخر ہے ، ۔محمد حفیظ
ہماری سپورٹ ہر وقت آپ کے ساتھ ہے شاہین آپ ٹیم کا اہم حصہ ہیں، زکا اشرف
زکا اشرف کی سرفراز احمد کو بھی شاباش ۔
ڈومیسٹک کرکٹ میں سرفراز نے شاندار کھیل پیش کیا۔محمد حفیظ

==================
پاکستان کرکٹ ٹیم تربیتی کیمپ اپ ڈیٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے پنڈی میں ہونے والے تربیتی کیمپ میں تین بولرز ثمین گل ۔علی شفیق اور محمد علی کو شامل کرلیا ہے . فاسٹ بولر شاہنواز دھانی بولنگ کے لئے فٹ نہیں ہیں لہذا انہیں ری ہیب کے لئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم سرفرازاحمد اور عثمان قادر کو آج پریکٹس کے بعد امام الحق کی شادی میں شرکت کی اجازت دے دی ہے تاہم یہ تینوں کرکٹرز کل کیمپ میں پریکٹس کے لئے موجود ہونگے
=====================
امام الحق اور فہیم اشرف کو شادی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیمپ سے مستثنٰی کردیا ہے۔

حسن علی اور محمد وسیم جونیئر جمعہ کے روز کیمپ میں شامل ہونگے۔

قومی تربیتی کیمپ کا شیڈول اس طرح ہے۔

جمعرات 23 نومبر۔ صبح دس بجے سے دوپہر دو بجے تک پریکٹس، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ( پریکٹس سیشن کے بعد ایک کھلاڑی یا کوچنگ اسٹاف کا ممبر میڈیا ٹاک کے لیے دستیاب ہونگے )

جمعہ 24نومبر۔صبح دس بجے سے دوپہر دو بجے تک پریکٹس، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ( پریکٹس سیشن کے بعد ایک کھلاڑی یا کوچنگ اسٹاف کا ممبر میڈیا ٹاک کے لیے دستیاب ہونگے )

ہفتہ 25 نومبر۔ صبح نو بجے سے شام چار بجے تک دو روزہ سینیریو میچ ( پہلا دن )، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم

اتوار 26نومبر۔صبح نو بجے سے شام چار بجے تک۔ دو روزہ سینیریو میچ ( دوسرا دن )، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم (میچ کے بعد ایک کھلاڑی یا کوچنگ اسٹاف کا ممبر میڈیا ٹاک کے لیے دستیاب ہونگے)

پیر 27 نومبر۔ آرام کا دن

منگل 28 نومبر۔ صبح دس بجے سے دوپہر2 بجے تک پریکٹس، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ( پریکٹس کے بعد ایک کھلاڑی یا کوچنگ اسٹاف ممبر میڈیا ٹاک کے لیے دستیاب ہونگے )

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC