نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت، سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے الحمراء ہال میں بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

لاہور(جنرل رپورٹر)نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت، سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے الحمراء ہال میں بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ظہور حسین، ڈائریکٹر جنرل محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال مدثر ریاض ملک، سابق کرکٹر عاقب جاوید، یونیسف سے اذلان بٹ، لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف، صنعت زار کے افسران اور ڈفرنٹلی ایبلڈ بچوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔
نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت، سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال انسانیت کی بھلائی کا ادارہ ہے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی بہتری کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہے۔پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پاکستان میں سکولوں سے باہر بچوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے۔ اچھی تعلیم اور اچھی صحت بچوں کا بنیادی حق ہے۔ ہمیں بچوں کو ان کے بنیادی حقوق دلوانے کی جانب زور دینا ہوگا۔ صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کو بنانے کا بنیادی مقصد ہی بچوں کو خطرناک بیماریوں سے بچانا ہے۔ ڈائریکٹرجنرل محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال مدثر ریاض ملک نے کہاکہ لاہور سے پہلے فیصل آباد میں بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ میرے نزدیک بچوں کا روز ہی عالمی دن ہوتا ہے۔ بچے پھولوں کی مانند ہوتے ہیں۔ ہمیں بچوں کے حقوق کا پتہ ہونا چاہئے۔ مدثر ریاض ملک نے کہاکہ بہترین تعلیم بچوں کا بنیادی حق ہے۔ معاشرے میں بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا چاہئے۔ مدثر ریاض ملک نے کہاکہ بچوں کو ان کے بنیادی حقوق دیئے بغیر دنیا کا کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ ہمارے بچے آرٹیفشل انٹیلی جنس کے دور میں پروان چڑھ رہے ہیں۔ بچوں کو ان کی ذہنی سطح پر جا کر ڈیل کرنا چاہئے۔مدثر ریاض ملک نے تمام رفاعی اداروں سے بچوں کے حقوق کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔
===================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC