ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو پریم چند نے کہا ہے کہ ضلع انتظامیہ کی ہر ممکن کوشش ہے کہ عوام کو اشیاء ضروریہ سرکاری نرخ پر فروخت کو یقینی بنایا جائے جو کہ ضلع انتظامیہ کی ذمہ داری ہے

میرپورخاص== تحسین احمدخان === ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو پریم چند نے کہا ہے کہ ضلع انتظامیہ کی ہر ممکن کوشش ہے کہ عوام کو اشیاء ضروریہ سرکاری نرخ پر فروخت کو یقینی بنایا جائے جو کہ ضلع انتظامیہ کی ذمہ داری ہے یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی انہوں نے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ دکانداروں کو اشیاء ضروریہ مقررہ نرخ پر فروخت کرنے اور نرخ نامہ دکان کی نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کا پابند بنایا جائے انہوں نے مزید ہدایت کی کہ مارکیٹوں کے اچانک دورے کر کے ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو اف سپلائی اینڈ پرائس اللہ جڑیو قمبرانی نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث روزمرہ استعمال کی کچھ چیزوں میں کمی ہوئی ہے اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر انیس الرحمان شیخ اور جنرل سیکریٹری امین میمن نے بتایا کہ دالیں اور چاول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر حسین بخش مری عرفان نظامانی اسسٹنٹ کمشنر سندھڑی عبدالغفار اسسٹنٹ کمشنر شجاع اباد مس عمامہ سولنگی اور دیگر متعلقہ افسران نےبھی شرکت کی
====================

میرپورخاص== تحسین احمدخان === ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو پریم چند نے کہا ہے کہ ضلع انتظامیہ کی ہر ممکن کوشش ہے کہ عوام کو اشیاء ضروریہ سرکاری نرخ پر فروخت کو یقینی بنایا جائے جو کہ ضلع انتظامیہ کی ذمہ داری ہے یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی انہوں نے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ دکانداروں کو اشیاء ضروریہ مقررہ نرخ پر فروخت کرنے اور نرخ نامہ دکان کی نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کا پابند بنایا جائے انہوں نے مزید ہدایت کی کہ مارکیٹوں کے اچانک دورے کر کے ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو اف سپلائی اینڈ پرائس اللہ جڑیو قمبرانی نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث روزمرہ استعمال کی کچھ چیزوں میں کمی ہوئی ہے اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر انیس الرحمان شیخ اور جنرل سیکریٹری امین میمن نے بتایا کہ دالیں اور چاول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر حسین بخش مری عرفان نظامانی اسسٹنٹ کمشنر سندھڑی عبدالغفار اسسٹنٹ کمشنر شجاع اباد مس عمامہ سولنگی اور دیگر متعلقہ افسران نےبھی شرکت کی *

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC