نیشنل بینک کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ وہ گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ کامران خالد نیشنل جونئیربیڈمنٹن چمپئین شپ افتتاح کے موقع پرکھلاڑیوں سے خطاب

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن اور سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نیشنل جونئیربیڈمنٹن چمپئین شپکا افتتاح ایک پرقار رنگ رنگ تقریب میں مہمان خصوصی نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ کامران خالد نے کیا شاقین اورکھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع کامران خالدنے نے تقر ر کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بینک کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ وہ گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے جوکہ ماضی میں بھی ہم نے کراچی سے لے کر پاکستان کے ہر حصے میں کھیل کے ہر شعبہ کو سپورٹ کی ہے اور ہم آئندہ بھی کرتے رہیں گے،نیشنل بینک کے صدر رحمت علی حسنی کا بھی یہی وژن ہے کہ کھیلوں کا انعقاد کیا جائے تاکہ ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھی جاسکے اور کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقعے مل سکے یہ بات انہوں نے نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر خطاب کرتے ہوئے کہی ہیں اس موقع پرنیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کی وائس پریزیڈنٹ افشاں شکیل،سیکریٹری سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے فرحان لاشاری،سنیئر وائس پریزیڈنٹ عقیل قادر جونیجو،سابق انٹرنیشنل بیڈمنٹن چمپئین انور سعید،سلیم پراچہ نے بھی خطاب کیا فرحان لاشاری نے خطبہ استقبالیہ کے کلمات ادا کرتے ہوئے نیشنل جونئیربیڈمنٹن چمپئین شپ کی تصیلات سے آگاہ کیا اور کھلاڑیوں کی حصلہ افزائی کی اس موقع،محمد جاوید، عارف بھوپالی،خالدپراچہ اور دیگربھی موجودتھے، جبکہ تقریب کا آغابسمہ انصاری نے تلاوت قرآن پاک سے کی اورقومی ترانہ پڑایاگیا۔۔درین اثنا چمپئین شپ میں سندھ، پنجاب، اسلام آباد،کے پی کے، بلوچستان، پاک آرمی کی ٹیموں نے شرکت کی ہے

عظمت اللہ خان
===============

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC