)پاکستان میں پولیو کا چوتھا کیس منظر عام پر آگیا۔ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کراچی کے علاقے گڈاپ میں دوسالہ افغانی نژاد بچے میں پولیووائرس کی تصدیق کردی گئی۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں پولیو کا چوتھا کیس منظر عام پر آگیا۔ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کراچی کے علاقے گڈاپ میں دوسالہ افغانی نژاد بچے میں پولیووائرس کی تصدیق کردی گئی۔ سندھ میں اس سے قبل پولیو کا کیس جولائی 2020 میں رپورٹ ہوا تھا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رواں سال پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد چار ہوگئی۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی کے علاقے گڈاب میں دو سالہ بچہ پولیو وائرس سے معذور ہوگیا ہے،پولیو سے متاثر ہونے والے بچے کی عمر دو سال ہے،اس سے قبل سندھ میں پولیو کا کیس جولائی 2020 میں رپورٹ ہوا تھا۔رواں سال پاکستان میں پولیو کا پہلا کیس 20 فروری، دوسرا کیس 11 جولائی اور تیسرا کیس 4 اکتوبر رپورٹ ہوا تھا۔ ابتدائی تین کیسز کا تعلق بنوں سے تھا۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں پاکستان کی قومی پولیو لیبارٹری نے اگست 2023 میں جمع کیے گئے چارسیوریج کے نمونوں میں ٹائپ ون وائلڈ پولیو وائرس کی نشاندہی کی جاچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی کا متاثرہ بچہ افغانی نژاد ہے جبکہ طبی ماہرین کو خدشہ ہے کہ پاکستان میں سامنے آنے والے حالیہ پولیو کیسز افغانستان میں پائے جانے والے نمونوں سے مماثلت رکھتے ہیں۔
======================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC