شیخ زید ہسپتال لاہور میں امراض قلب کے عالمی دن کی مناسبت سے عوام میں دل کی بیماریوں کے بارے میں آگہی و شعور بیدار کرنے کیلئے خصوصی واک کا اہتمام کیا گیا۔


لاہور ( جنرل رپورٹر ) شیخ زید ہسپتال لاہور میں امراض قلب کے عالمی دن کی مناسبت سے عوام میں دل کی بیماریوں کے بارے میں آگہی و شعور بیدار کرنے کیلئے خصوصی واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر قاضی عبدالصبور سربراہ شعبہ امراض دل نے کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر قاضی طفیل، ڈاکٹر حسنین بشیر، ڈاکٹر سید اشتر علی زیدی، پروفیسر عائشہ ہمایوں سمیت ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر عوام کیلئے مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں بلڈ پریشر چیک کرنے کے ساتھ ساتھ ماہرین امراض قلب نے عوام الناس کو مفید طبی مشورے دئیے ۔ماہرین کا کہنا تھا کہ ہر سال لاکھوں لوگ دل کے عارضہ میں مبتلا ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، متوازن غذا کے استعمال،سگریٹ نوشی ترک کرنے،بلڈ پریشر پر کنٹرول، ماحولیاتی آلودگی میں کمی، ذہنی دبائو سے بچائو اور متوازن طرز زندگی اپنا کر دل کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔
======================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC