عوام آمدہ انتخابات میں درست قیادت کا انتخاب کرے گی تاکہ مسائل میں گھرا پاکستان ایک مرتبہ پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔

8 ستمبر 2023

عوامی و سیاسی حلقوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کےسربراہ میاں نواز شریف اور سابق ناظم و این اے 59 کے امیدوار حامد نواز راجہ کے مابین لندن میں ہونے والی ملاقات کو خوش آئند قرار دیا اور توقع ظاہر کی کہ عوام آمدہ انتخابات میں درست قیادت کا انتخاب کرے گی تاکہ مسائل میں گھرا پاکستان ایک مرتبہ پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔

ان خیالات کا اظہار عوامی و سیاسی حلقوں نے لندن میں پاکستان مسلم لیگ ن کےسربراہ میاں نواز شریف اور سابق ناظم و این اے 59 کے امیدوار حامد نواز راجہ کے مابین ہونے والی ملاقات پر کیا۔ جنھوں نے ملاقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ اس اہم ملاقات کے اثرات مستقبل میں مثبت ثابت ہوں گے۔ حامد نواز راجہ نے بطور ناظم عوام کی خدمت میں دن رات ایک کر دیا۔جس کے نتیجے میں حامد نواز راجہ نے راولپنڈی کی عوام کے دلوں پر راج کیا۔عوامی و سیاسی حلقوں کا کہنا تھا کہ پاکستان متعدد مسائل کا شکار ہے۔اس وقت حلقہ کی عوام کو حامد نواز راجہ جیسے مخلص اور ذہین قیادت کی اشد ضرورت ہے۔جو عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر سکے ۔بلاشبہ حامد نواز راجہ عوام کا درست انتخاب ثابت ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC