چیئرمین مورڑومیربحر علی اکبر نے کہا ہے کہ عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے پارکس کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ شجرکاری پر بھرپور توجہ مرکوز رکھی جائے

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کراچی(مورڑومیربحر)
(محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
پریس ریلیز
تاریخ:26-08-2023
کراچی( )چیئرمین مورڑومیربحر علی اکبر نے کہا ہے کہ عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے پارکس کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ شجرکاری پر بھرپور توجہ مرکوز رکھی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چیئرمین شوکت بلوچ،میونسپل کمشنر الہی بخش سیال، ڈائریکٹرپارکس عبدالخالق اوریونائیڈورکریونین کے صدر منظور تنولی کے ہمراہ دعوت اسلامی کی جانبFGRF شجرکاری مہم کی تقریب کے دوران کیا اور پودے لگاے۔ شجرکاری مہم شروع کرنے پر ٹاؤن چیئرمین اور دعوت اسلامی کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیااس موقع پر دعوت اسلامی کی جانب سے حاجی محمد عرفان عطاری اور دیگر افرادنے بھی موجود تھے پودا لگانے کے بعد پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعا کی گئی دعوت اسلامی کے نمائندوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سرسبز وشاداب بنانے کیلئے عوام میں پودا لگا نا ہے اور درخت بنانا ہے ٹاؤن چیئرمین نے دعوت اسلامی کے نمائندوں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ شجرکاری مہم کے دوران اپنا بھرپور تعاون کے ساتھ ساتھ میں موجود بلدیاتی مسائل کے خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جائیں گے اس موقع پرٹاؤن وائس چیئرمین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے شجرکاری مہم کا آغاز ایک خوش آئند عمل ہے جس میں شجرکاری مہم کے دوران شاہراہوں، گرین بیلٹس اور پارکس میں پودے لگائے جارہے ہیں ٹاؤن وائس چیئرمین نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مورڑومیربحر ٹاؤن میں موجود تمام پارکس میں صفائی ستھرائی کی صورتحال مذید بہتر بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائیں تا کہ نوجوان،بچوں بوڑھوں اور خواتین کو صحت مند اور پر فضاء ماحول میسر آسکے
انفار میشن آفیسر
==========================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC