سروسز ہسپتال کے شعبہ اسٹیبلشمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ محمد اقبال ریٹائر ہو گئے۔ گ

لاہور(جنرل رپورٹر) سروسز ہسپتال کے شعبہ اسٹیبلشمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ محمد اقبال ریٹائر ہو گئے۔ گزشتہ روز ان کی ریٹائرمنٹ پر ایڈمن بلاک میں خصوصی الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی صدر پیرامیڈیکس محمد ارشد بٹ،اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اجمل بخاری، شبیر احمد، اصغر بدر، عرفان، افضال ، یونس اعوان، محمد نوید، محمد سلیم، رانا سعید، سہیل احمد، راشد رضوی، اکمل ، عمران، عقیل احمد، عامر حسین، حبیب احمد، راﺅ ریاض ، محمد ندیم، مقصود احمد، محمد عثمان سمیت ایڈمنسٹریشن اور اسٹیبلشمنٹ کے دیگر ملازمین اور محمد اقبال کے اہلخانہ نے شرکت کی۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ محمد اقبال کی ملازمت کے دوران فرض شناسی اور ملازمین کے لئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ صوبائی صدر محمد ارشد بٹ نے اس موقع پر کہا کہ محمد اقبال انتہائی محنتی ہیں۔ ملازمت دیانتداری اور دلجمعی سے سرانجام دی۔ باعزت طریقے سے ریٹائرمنٹ پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سپرنٹنڈنٹ محمد اقبال نے شاندار تقریب کے انعقاد پر ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ محنت اور فرض شناسی کو ترجیح دی جس پر خدا کا بے حد مشکور ہوں۔ ڈیپارٹمنٹ کے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ایک فیملی کی طرح مل کر کام کیا۔ آخر میں سپرنٹنڈنٹ محمد اقبال کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔


صوبائی صدر پنجاب پیرامیڈیکس محمد ارشد بٹ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اجمل بخاری تقریب کے دوران سپرنٹنڈنٹ محمد اقبال کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے
===================