صوبائی وزیرصحت،سوشل ویلفیئروبیت المال ڈاکٹرجاویداکرم نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا تفصیلی دورہ کیا۔

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیرصحت،سوشل ویلفیئروبیت المال ڈاکٹرجاویداکرم نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر ایک اجلاس کی صدارت بھی کی،جس میں سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان،سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن راجہ منصوراحمد، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ شاہد لطیف، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس شاہدہ فرخ، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، پروفیسر ڈاکٹر علی مدیح ہاشمی، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ و دیگر محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اجلاس کے دوران لاہورکی شاہراؤں پر موجود نشہ کے عادی افرادکی بحالی کیلئے اقدامات کاتفصیلی جائزہ لیا۔متعلقہ افسران نے نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کو اس حوالے سے بریفنگ دی۔
=============================