فلم اسٹار ممتاز 28جولائی کو کینیڈا سے کراچی پہنچ رہی ہیں


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی معروف فلم اسٹار ممتاز جو کچھ عرصہ قبل کینیڈا منتقل ھو گئی تھیں جمعہ 28جولائی کی سہہ پہر ساڑھے تین بجے کراچی پہنچ رہی ہیں وہ کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت بھی کریں گی کینیڈا سے بذریعہ فون گفتگو کرتے ہوئے ممتاز نے بتایا کہ وہ ایک روز دبئی میں قیام کرتے ھوئے کراچی پہنچیں گی انھوں نے کہا کہ میں اپنے وطن واپس آتے ھوئے بہت خوشی محسوس کر رہی ھوں میری کوشش ہوگی کہ اب مستقل طور پر کراچی میں ہی قیام کروں کیونکہ فلم اور ٹیلی ویژن کے حوالے سے اس شہر میں بہت کام ھو رھا ھے انھوں نے کہا کہ اپنے آئندہ پروجیکٹس کے بارے میں کراچی پہنچ کر بتاؤں گی
==========================