علیزے شاہ ہسپتال منتقل۔

علیزے شاہ ہسپتال منتقل۔

علیزہ شاہ (اردو: علیزہ شاہ) ایک پاکستانی اداکارہ ہے جو اردو ٹیلی ویژن میں نظر آتی ہے۔ [1] اس نے اپنی اداکاری کی شروعات 2016 میں چھوٹی سی زندگی میں علینا کے معاون کردار کے ساتھ کی۔ 2018 میں، عشق تماشا میں پلوشہ کے طور پر اس کی اداکاری نے اسے بہترین ٹیلی ویژن سنسنیشن کا ہم ایوارڈ حاصل کیا۔ عہد وفا (2019) میں دعا کا کردار ادا کرنے کے بعد شاہ کو بڑے پیمانے پر پہچانا گیا۔

اس کے بعد وہ کئی سیریلز ہور پری (2019)، جو تو چاہے (2019)، میرا دل میرا دشمن (2020)، تنا بنا (2021) [4] اور بیباسی (2022) میں مرکزی کردار ادا کر چکی ہیں۔


=======================
معروف گلوکارہ صنم ماروی نے تیسرے شوہر سے بھی علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ صنم ماروی نے تیسرے شوہر حبیب قریشی سے خفیہ نکاح کیا تھا۔ لاہور کی مقامی عدالت نے خلع کی ڈگری 7 جولائی کو جاری کی۔

نیٹ فلکس، پاس ورڈ شیئرنگ کیخلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں کریک ڈاؤن شروع

یاد رہے اس سے قبل صنم ماروی نے دوسرے شوہر حامد علی بہلوال سے تشدد کا الزام لگا کر خلع لی تھی، دوسرے شوہرسے صنم ماروی کے 3 بچے ہیں۔

ان کی پہلی شادی آفتاب احمد سے ہوئی تھی جن کا 2009 میں کراچی میں قتل ہو گیا تھا۔

صنم ماروی نے علیحدگی کے معاملے پر مؤقف دینے سے انکار کردیا اور کہاکہ میں ایک شادی کروں یا چار، یہ میری مرضی ہے۔
=======================

پاکستان کے شمالی علاقے دیر بالا کے رہائشی نصراللہ کی محبت میں پاکستان پہنچنے والی شادی شدہ بھارتی لڑکی ھارتی لڑکی انجو اپنے شوہر کو بتا کرآئی تھی کہ وہ جے پور جارہی ہے۔ انجو نے اروند سے شادی کیلئے عیسائیت قبول کی تھی۔

انجو کے شوہر 42 سالہ اروند کا بیان پیر کو سامنے آیا ہے۔ اروند کے مطابق انجو یہ کہہ کر گھر سے نکلی تھی کہ وہ کچھ دنوں کے لیے جے پور جا رہی ہے۔ لیکن اتوار کو اروند کو میڈیا کے ذریعے پتہ چلا کہ انجو سرحد پار گئی ہے۔

’23 جولائی کی شام جب بیٹے کی طبیعت خراب ہوئی تو انجو سے پوچھا گیا کہ وہ کب واپس آئیں گی۔ تو انھوں نے بتایا کہ وہ پاکستان میں ہیں اور جلد ہی واپس آ جائیں گی۔‘

اروند کے مطابق انجو نے کسی کو اپنے پاکستان جانے کے بارے میں کبھی شک نہیں ہونے دیا اور انھیں بس اتنا معلوم تھا کہ انجو کے پاس کئی سال پہلے بنوایا گیا پاسپورٹ تھا۔

انجو کے حوالے سے پاکستان میں سرکاری ادارے تحقیقات کر رہے ہیں تاہم 4 بچوں کے ہمراہ پاکستان سے بھارت جانے والی سیما کے برعکس انجو قانونی طور پر ویزا لے کر پاکستان پہنچی ہے۔

راجستھان کے ضلع بھیواڑی سے تعلق رکھنے والی انجو کی پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا ہ کے رہائشی نصراللہ سے فیس بُک پر دوستی ہوئی اور انہیں ایک دوسرے سے محبت ہوگئی۔

اروند کا کہنا ہے کہ انجو واٹس ایپ کے ذریع رابطے میں رہتی تھی اتوار کی شام تقریبا 4 بجے انجو نے انہیں فون کیا اور بتایا کہ وہ لاہور میں ہے اور دو تین دن میں واپس آ جائے گی۔

پاکستان میں انجو کے دوست نصراللہ کے بارے میں پوچھے جانے پر اروند نے کہا کہ انہیں اس بات کا علم ہے تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی بیوی ان کے پاس واپس آئے گی۔

اروند راجھستان کے شہرا بھیواڑی میں کام کرتے ہیں اور انجو ایک نجی فرم میں بائیو ڈیٹا انٹری آپریٹر کے طور پر ملازم ہے۔

انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے اروند نے کہا کہ انجو نے 2020 میں اپنا پاسپورٹ بنوایا تھا کیونکہ وہ بیرون ملک ملازمت کے لئے درخواست دینا چاہتی تھیں۔

انجو اور اروند کے 2 بچے ہیں اور یہ شادی انجو کے عیسائیت قبول کرنے کے بعد ہوئی تھی۔

اروند کی فیملی انجو کے بھائی کے ساتھ بھیواڑی میں کرائے کے فلیٹ میں رہائش پزیر تھی۔

انجو کے شوہر اروند نے بی بی سی ہندی کو بتایا ہے کہ ’میں 40 سال کا ہوں اور انجو 35 کے لگ بھگ ہے۔ ہم دونوں اصل میں اترپردیش کے رہنے والے ہیں لیکن پچھلے کئی سالوں سے بھیواڑی میں رہ رہے ہیں۔‘

وہ بتاتے ہیں کہ ’ہماری شادی سنہ 2007 میں ہوئی تھی۔ اب ہمارے دو بچے ہیں۔ بڑی بیٹی کی عمر 15 سال ہے اور ایک چھوٹا بیٹا ہے اور وہ دونوں سکول جاتے ہیں۔‘

اروند کا کہنا ہے کہ انھوں نے بارہویں تک تعلیم حاصل کی ہے جبکہ ان کی اہلیہ انجو دسویں پاس ہے۔

اروند کے بقول انہوں نے کبھی بھی انجو کا فون چیک نہیں کیا کیونکہ ’اس سے رشتہ خراب ہوتا ہے۔‘

انجو کے شوہر اروند نے فی الحال اس سلسلے میں پولیس میں کوئی شکایت درج نہیں کروائی ہے۔
============

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرنسیم شاہ اور بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کا ایک بار پھرنام ساتھ لیا جانے لگااور اب کی بار وجہ بھی کافی دلچسپ ہے۔

قومی کرکٹرنسیم شاہ ان دنوں سری لنکا کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے کولمبو میں موجود ہیں،سیریز میں پاکستان کو ایک صفر سے برتری حاصل ہےجبکہ دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز نسیم شاہ 3 وکٹیں لےکر نمایاں رہے۔

ضیاءاللہ بنگش کا پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں شمولیت کا اعلان

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے گلدستے کی تصویرشیئرکی تھی جو انہیں ہوٹل والوں کی طرف سے ویلیکم کیلئے دیا گیاجبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ کی لوکیشن کولمبو، سری لنکا کی ہے۔

یہ دیکھنے کے بعد صارفین نے سوشل میڈیا کا میدان سنبھال لیا اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع کر دیا۔

تحریک انصاف کے مزید 2 رہنما پرویزخٹک کے قافلے میں شامل ہو گئے

ایک صارف نے نسیم شاہ کی تصویر شیئر کی جس میں وہ ٹرالی گھسیٹ رہے ہیں جبکہ ان کا آدھا چہرہ بھی چھپا ہوا ہےاور دوسری تصویر میں پھول نظر آرہے ہیں، صارف نے لکھا کہ بالآخر ہمیں وجہ مل گئی ۔

ایک اور صارف نے تو سری لنکا میں اروشی روٹیلا کی موجودگی کے پیش نظرصارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ نسیم شاہ کی حفاظت کیلئے دعا کریں۔
=============================

سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شوبز میں مکمل طور پر آنے سے قبل انٹرنیشنل ایئرلائنز میں ایئرہوسٹس تھیں۔ شگفتہ اعجاز نے اٹھارہ سال کی عمر میں1989 میں پاکستان ٹیلی وژن کے مقبول ترین ڈراموں میں شمار ہونے والے جانگلوس سے اداکاری کا آغاز کیا تھا۔

انہوں نے اپنی عمر پر وضاحت کی اور کہا کہ وہ 52 سال کی ہو چکی ہیں اور وکی پیڈیا پر ان کی عمر غلط لکھی ہوئی ہے۔

شگفتہ اعجاز نے شکوہ کیا کہ ٹی وی پر ماضی میں انہیں اس طرح دکھایا جاتا تھا کہ وہ زائد العمر لگتی تھیں اور اس وقت انہیں اس بات پر غصہ آتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر انہیں کم عمری میں اچھے اور ماں بننے کے کرداروں کی وجہ سے زائد العمر دکھایا جاتا تھا اور وہ کیمرے میں 18 سال کی عمر میں بھی 25 سال کی لگتی تھیں۔