حریم فاروق کی کچھ سادہ سی تصاویر

حریم فاروق کی کچھ سادہ سی تصاویر

حریم فاروق ایک پاکستانی تھیٹر، فلم، اور ٹیلی ویژن اداکارہ اور فلم پروڈیوسر ہیں، جو 14 اگست کو سیریل دیارِ دل اور پونے میں اپنے کام کے لیے جانی جاتی ہیں۔ اس نے جانان کو شریک پروڈیوس کیا جس کے بعد ان کی 2018 کی فلم پرچی آئی۔ وہ پہلی خاتون سلیبریٹی ہیں جنہوں نے اسی سال پاکستان سپر لیگ کی میزبانی کا اعزاز حاصل کیا۔
حریم فاروق 26 مئی 1992 [1] کو اسلام آباد میں پیدا ہوئیں اور اپنے خاندان کے ساتھ کراچی منتقل ہونے سے پہلے اس نے اپنا زیادہ تر وقت اسی شہر میں گزارا۔ اس کے والدین دونوں ڈاکٹر ہیں، اس کے والد پبلک ہیلتھ پی ایچ ڈی اور بین الاقوامی کنسلٹنٹ ہیں جبکہ اس کی ماں ڈرمیٹالوجسٹ ہے۔[2] اداکارہ نے ابتدائی تعلیم کراچی گرامر اسکول سے حاصل کی۔ انہوں نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے سوشیالوجی اور جرنلزم میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی جس کے بعد انہوں نے اداکاری میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

گلوکار عبداللہ قریشی ان کے کزن ہیں۔
===========================
بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ کاجول نے انکشاف کیا ہے کہ والد نے شادی کا فیصلہ سن کر ناراض ہوگئے تھے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بالی ووڈ کی میگا اسٹار کاجول نے کہا کہ اجے دیو گن سے شادی کا سن کر والد ناراض ہوگئے تھے کیونکہ ان کا خیال تھا کہ شادی کے لیے میری عمر کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ والد نے ایک ہفتے تک مجھ سے بات نہیں کی اور میرے لیے یہ ایسا تھا جیسے کوئی پہاڑ گر جائے۔
والد نے کہا کہ تم ابھی شادی کیوں کرنا چاہتی ہو ابھی تم چھوٹی ہوجس پر میں نے جواب دیا کہ مجھے 10 سال ہوگئے کام کرتے ہوئے کہاں سے چھوٹی ہوں۔ شادی کا فیصلہ میرا ہونا چاہیے۔کاجول نے کہا کہ اجے دیوگن سے پہلی ملاقات میں ہی احساس ہوا تھا یہ وہ شخص ہے جس کا میری زندگی پر اثر ہو گا۔

کامیاب شادی شدہ زندگی سے متعلق کاجول نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ اجے نے میری اونچی آواز کو برداشت کیا ہے ا نہوں نے کہا کہ کاش میرا میوٹ بٹن ہوتا۔

کاجول کا مزید کہنا تھا کہ رشتے نبھانے کے لیے کوشش ضروری ہے۔ جب تک آپ کوشش کرتے رہیں گے رشتے نبھاتے رہیں گے جس دن کوشش کرنا بند کر دیں گے آپ ناکام ہو جائیں گے۔ مجھے کبھی اپنے فیصلوں پر پچھتاوا نہیں ہوا۔اداکارہ نے کہا کہ شادی شدہ اداکارہ کی اہمیت کم ہونے کا تصور اداکاراؤں کے اپنے دماغ میں ہوتا ہے ورنہ شرمیلا ٹیگور، سائرہ بانو، ہیما مالنی جیسی فنکاروں نے اپنی بڑی ہِٹس شادی کے بعد دیں۔
=======================

سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شوبز میں مکمل طور پر آنے سے قبل انٹرنیشنل ایئرلائنز میں ایئرہوسٹس تھیں۔ شگفتہ اعجاز نے اٹھارہ سال کی عمر میں1989 میں پاکستان ٹیلی وژن کے مقبول ترین ڈراموں میں شمار ہونے والے جانگلوس سے اداکاری کا آغاز کیا تھا۔

انہوں نے اپنی عمر پر وضاحت کی اور کہا کہ وہ 52 سال کی ہو چکی ہیں اور وکی پیڈیا پر ان کی عمر غلط لکھی ہوئی ہے۔

شگفتہ اعجاز نے شکوہ کیا کہ ٹی وی پر ماضی میں انہیں اس طرح دکھایا جاتا تھا کہ وہ زائد العمر لگتی تھیں اور اس وقت انہیں اس بات پر غصہ آتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر انہیں کم عمری میں اچھے اور ماں بننے کے کرداروں کی وجہ سے زائد العمر دکھایا جاتا تھا اور وہ کیمرے میں 18 سال کی عمر میں بھی 25 سال کی لگتی تھیں۔