گن پوائنٹ پر شادی کرنی پڑی تو مہوش حیات سے کروں گا، حسن شہریار یٰسین

گن پوائنٹ پر شادی کرنی پڑی تو مہوش حیات سے کروں گا، حسن شہریار یٰسین

معروف ڈیزائنر اور اداکار حسن شہریار یٰسین (ایچ ایس وائی) کا کہنا ہے کہ کسی بھی رشتے میں دوستی بہت اہمیت رکھتی ہے اس لیے اگر گن پوائنٹ پر شادی کرنی پڑی تو اداکارہ مہوش حیات سے کروں گا۔

حسن شہریار یٰسین معروف کلاتھنگ برانڈ (ایچ ایس وائی) کے مالک ہیں اور چند سال سے وہ فلموں اور ڈراموں میں اداکاری بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں، وہ اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ ایک فلم میں بھی کام کرچکے ہیں۔

انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی نوک نوک شو‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کریئر، شادی اور دیگر موضوعات کے حوالے گفتگو کی۔

میزبان و اداکار محب مرزا کے سوال پر حسن شہریار نے اپنے بچپن کی یادوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا زیادہ تر بچپن امریکی شہر نیو یارک میں گزرا ہے، وہیں سے تعلیم حاصل کی اور 12 سال کی عمر میں پیسے کمانا بھی نیو یارک سے شروع کیا تھا، جہاں میں سڑک پر فرنچ فرائز بیچتا اور لائبریری میں کام کرتا تھا۔


انہوں نے کہا کہ ’میں 16 سال عمر سے مالی طور پر خود مختار ہوں‘۔

حسن شہریار نے بتایا کہ ’15 سال کی عمر میں طویل عرصے بعد پاکستان واپس آیا تو اردو بولنا نہیں آتی تھی، لیکن خوش قسمتی سے میں بہت جلدی اردو سیکھ گیا۔‘

نامور ڈیزائنر نے انکشاف کیا کہ ’جب ہم لندن میں تھے تو میں اپنی والدہ کے کندھوں میں بیٹھ کر برطانوی شہزادی ڈیانا کی شادی میں شرکت کے لیے گیا تھا، والدہ کی کندھوں میں بیٹھ کر جو منظر دیکھا وہ مجھے آج بھی یاد ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’میں اس وقت بہت چھوٹا تھا اس لیے زیادہ یاد تو نہیں لیکن اتنا ضرور بتا سکتا ہوں کہ ہجوم کے درمیان سفید رنگ کے جوڑے میں شہزادی ڈیانا خوبصورت دکھائی دے رہی تھیں جسے دیکھ کر لوگ تعریفیں کر رہے تھے۔‘

شادی سے واپس گھر آکر میں نے شہزادی ڈیانا جیسا جوڑا ٹشو پیپر کی مدد سے بنانا شروع کردیا، اس وقت میرا خیال تھا کہ ایک جوڑے نے سب کو گرویدہ کرلیا ہے تو میں بھی ایسا کرسکتا ہوں۔
====================================

سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شوبز میں مکمل طور پر آنے سے قبل انٹرنیشنل ایئرلائنز میں ایئرہوسٹس تھیں۔ شگفتہ اعجاز نے اٹھارہ سال کی عمر میں1989 میں پاکستان ٹیلی وژن کے مقبول ترین ڈراموں میں شمار ہونے والے جانگلوس سے اداکاری کا آغاز کیا تھا۔

انہوں نے اپنی عمر پر وضاحت کی اور کہا کہ وہ 52 سال کی ہو چکی ہیں اور وکی پیڈیا پر ان کی عمر غلط لکھی ہوئی ہے۔

شگفتہ اعجاز نے شکوہ کیا کہ ٹی وی پر ماضی میں انہیں اس طرح دکھایا جاتا تھا کہ وہ زائد العمر لگتی تھیں اور اس وقت انہیں اس بات پر غصہ آتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر انہیں کم عمری میں اچھے اور ماں بننے کے کرداروں کی وجہ سے زائد العمر دکھایا جاتا تھا اور وہ کیمرے میں 18 سال کی عمر میں بھی 25 سال کی لگتی تھیں۔
===============================

بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ کاجول نے انکشاف کیا ہے کہ والد نے شادی کا فیصلہ سن کر ناراض ہوگئے تھے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بالی ووڈ کی میگا اسٹار کاجول نے کہا کہ اجے دیو گن سے شادی کا سن کر والد ناراض ہوگئے تھے کیونکہ ان کا خیال تھا کہ شادی کے لیے میری عمر کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ والد نے ایک ہفتے تک مجھ سے بات نہیں کی اور میرے لیے یہ ایسا تھا جیسے کوئی پہاڑ گر جائے۔
والد نے کہا کہ تم ابھی شادی کیوں کرنا چاہتی ہو ابھی تم چھوٹی ہوجس پر میں نے جواب دیا کہ مجھے 10 سال ہوگئے کام کرتے ہوئے کہاں سے چھوٹی ہوں۔ شادی کا فیصلہ میرا ہونا چاہیے۔کاجول نے کہا کہ اجے دیوگن سے پہلی ملاقات میں ہی احساس ہوا تھا یہ وہ شخص ہے جس کا میری زندگی پر اثر ہو گا۔

کامیاب شادی شدہ زندگی سے متعلق کاجول نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ اجے نے میری اونچی آواز کو برداشت کیا ہے ا نہوں نے کہا کہ کاش میرا میوٹ بٹن ہوتا۔

کاجول کا مزید کہنا تھا کہ رشتے نبھانے کے لیے کوشش ضروری ہے۔ جب تک آپ کوشش کرتے رہیں گے رشتے نبھاتے رہیں گے جس دن کوشش کرنا بند کر دیں گے آپ ناکام ہو جائیں گے۔ مجھے کبھی اپنے فیصلوں پر پچھتاوا نہیں ہوا۔اداکارہ نے کہا کہ شادی شدہ اداکارہ کی اہمیت کم ہونے کا تصور اداکاراؤں کے اپنے دماغ میں ہوتا ہے ورنہ شرمیلا ٹیگور، سائرہ بانو، ہیما مالنی جیسی فنکاروں نے اپنی بڑی ہِٹس شادی کے بعد دیں۔
=============================