لاس اینجلس:آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ کو امریکا میں بین الاقوامی کلچرل ایوارڈ سے نوازا گیا ادب اور فن کے لیے احمد شاہ کی خدمات قابل ستائش ہیں،باب آرچولیٹا سینیٹرکیلیفورنیا

کراچی میں بین الاقوامی کلچرل کانفرنس کے حوالے سے جلد خوشخبری دیں گے، محمد احمد شاہ

یہ ایوارڈ انہیں پاکستان میں ثقافت، ادب اور فنون لطیفہ کی ترقی فروغ اور بین الاقوامی کمیونٹی سے مربوط تعلق جوڑنے کے لیے پل کا کردار ادا کرنے اور غیر معمولی خدمات انجام دینے پر دیا گیا۔

احمد شاہ ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں،

یہ ایوارڈ کیلیفورنیا میں سینیٹر باب آرچولیٹا اور امریکہ میں متحرک ادبی اور فلاحی ادارے فرینڈز آف پاکستان نے دیا۔

امریکی شہر لاس اینجلس میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں فرینڈز آف پاکستان کے نمائندگان اور کیلیفورنیا کے سینیٹر Bob Archuleta بھی شریک تھے،

ادب اور فن کے لیے احمد شاہ کی خدمات قابل ستائش ہیں۔باب آرچولیٹا، سینیٹر کیلیفورنیا

ادب اور فنون لطیفہ ہی دنیا کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑ سکتا ہے ۔۔صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ

ثقافت و ادب پر توجہ دے کر دنیا میں امن قائم رہ سکتا ہے۔محمد احمد شاہ

آرٹس کونسل آف پاکستان نہ صرف پاکستانی ادب و ثقافت کے فروغ اور ترویج میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے بلکہ یہ پاکستان کا واحد ثقافتی ادارہ ہے جو دنیا کے ساتھ منسلک ہے۔احمد شاہ

کراچی میں بین الاقوامی کلچرل کانفرنس منعقد کرنے پر کام ہو رہا ہے ۔۔احمد شاہ

جس میں دنیا بھر کے کلچرل سفیروں اور ماہرین کو دعوت دی جائے گی۔احمد شاہ
=======================