امیتابھ کی فراغ دلی، پانچ سو کے گجرے پانچ ہزار میں خرید لیے

نامور بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے پھول فروش خانہ بدوش لڑکی کی مدد کرتے ہوئے کم قیمت کے گجرے زیادہ رقم دے کر خرید لیے۔

سوشل میڈیا پر امیتابھ بچن نے ہی گجرے خریدنے کا واقعہ اپنے مداحوں کیساتھ شیئر کیا۔

اپنے بلاگ پر امیتابھ بچن نے تحریر کیا کہ رات میں جب برسات ہو رہی تھی اور میری گاڑی ٹریفک سگنل پر پھنسی تو اس دوران ایک لڑکی میری جانب بڑھی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اس لڑکی سے گجروں کی قیمت پوچھی تو اس نے بلاجھجک کہا کہ یہ 500 روپے کے ہیں۔

امیتابھ نے بتایا کہ انہوں نے تمام گجرے لے کر اس لڑکی کے ہاتھ میں 5000 ہزار روپے رکھ دیے۔

امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ وہ اس لمحے سیکیورٹی کے بغیر سفر کر رہے تھے۔